Tag: پاکستان زمبابوے

  • انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف

    انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف

    ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دے دیا ہے، زمبابوے کی دعوت پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 315 رنز اسکور کر لیے۔

    قومی اوپنر حسیب اللہ خان نے 129 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، حسیب اللہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بن گئے ہیں۔

    عرفان خان 81 اور عبدالفسیح بھی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ زمبابوے کی جانب سے ایلیکس فالاؤ نے 5، ڈوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    راولپنڈی: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، افتخار احمد کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 207 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، اوپنر عابد علی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق نے 61 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی، میچ میں ڈیبیو کرنے والے حیدر علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایک رن پر سکندر رضا کا نشانہ بنے، بابر اعظم نے ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

    زمبابوے کی جانب سے ٹی ایس سیزورو نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سین ولیمز اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45.1 اوورز میں 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سین ولیمز نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، برینڈین ٹیلر 36 رنز بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد موسیٰ نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر حارث رؤف اور فہیم اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی ایک روزہ میچ میں آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف مہمان ٹیم کی فائنل الیون برقرار ہے، زمبابوے ٹیم کے کپتان چمو چھبابا نے کہا کہ انھوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ کوشش بھی کریں گے کہ پہلے میچ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

    پاکستانی اسکواڈ

    زمبابوے ٹیم

    بریان چری، چمو چھبابا (کپتان)، کریگ اِرون، برنڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، سین ولیمز، ویزلے مدھیور، سکندر رضا، ٹنڈائی چسورو، کارل ممبا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مضربانی

     

  • پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے کل ہرارے میں ہوگا

    پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے کل ہرارے میں ہوگا

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسپنرز کا خوف زمبابوے کے کھلاڑیوں پر طاری ہے۔ میزبان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کے لئے آخری موقع ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔

    پہلے ون ڈے کا میلہ اسپنرز نے لوٹ لیا۔ فاسٹ بولرز کا تو موقع ہی نہیں آیا۔ دس کی دس وکٹیں اسپنرز لے اڑے۔

    گزشتہ میچ میں یاسر شاہ کی بولنگ کے سامنے میزبان بیٹنگ لائن بے بس دکھائی دی۔ یاسر شاہ گیند گھماتے رہے اور وکٹیں اڑاتے رہے۔

    زمبابوے نے پاکستان کا کا ٹاپ آرڈر اڑایا، ادھر اسپنرز نے حساب چکادیا۔ میزبان ٹیم کے تمام آرڈر فیل کردیئے۔

    بیٹنگ میں محمد رضوان اور عماد وسیم نے مڈل آرڈر میں جان ڈال دی ہے۔ پہلے میچ میں بھی ٹاپ آرڈر ناکام ہوا لیکن مڈل آرڈر نے لاج رکھ لی۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو دوسو چھتیس رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو دوسو چھتیس رنز کا ہدف دے دیا

    ویلنگٹن : ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں پر دوسو پینتیس رنز بنا لئے ،برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم میں آؤٹ آف فارم یونس خان کی جگہ راحت علی کو شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تہتّر رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ وہاب ریاض نے شاندار کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوّن رنز اسکور کئے۔

    پاکستانی اوپنرز وکٹ پر آئے لیکن روایت برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔ ناصر جمشید نے گزشتہ میچز سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ وہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    احمد شہزاد کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان ٹیم نے دس اوورز میں چودہ رنزبنائے جو قومی ٹیم کا دوہزار ایک کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ حارث سہیل نے ستائیس،عمر اکمل نے تینتیس اور صہیب مقصود نے اکیس رنزبنائے۔

    پاکستانی اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف بھی نہ چلنے کی روایت نہ توڑی۔  پاکستان کے اوپنرز کو ناقص کارکردگی پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

    ناصر جمشید کو نہ جانے کس بات کی جلدی تھی ،انہوں نے دونوں میچوں میں صرف دس بولز کھیلی اورجب بلا گھمانے کی کوشش کی تو آؤٹ ہی ہو گئے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پر بھی عوام کو مایوس کردیا ۔بوم بوم نے شاندار پرفارمنس کا انتظار کرتے شائقین کو انڈے کا تحفہ دیا۔

    انیس سالہ کرکٹ کا تجربہ بھی کام نہ آیا۔ بوم بوم آفریدی اس بار بھی نہ چل سکے۔ اب بنیاد ہی کمزور ہو تو عمارت کیسے کھڑی کی جائے۔ پاکستانی اوپنرز کا مسئلہ ۔ ٹیم کے لئے سردرد بن چکا ہے۔