اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی جنہوں نے 44 لاکھ شکایات درج کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، وزیر اعظم آفس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی، پنجاب سے 22 لاکھ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ شہری، سندھ سے 5 لاکھ، بلوچستان سے 51 ہزار اور وفاق سے 77 ہزار شہری پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اظہار اطمینان کیا۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے ، اس سےپہلےسٹیزن پورٹل میں کسانوں کیلئےمخصوص کٹیگری نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کےتحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے اور پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
پورٹل کسانوں کی امداد،مسائل کاترجیحی بنیادپرحل اہم کردار ادا کرے گا ، کسان پورٹل کے تحت وفاق،صوبائی سطح پرکل123ڈیش بورڈقائم کردیئےگئے
یاد رہے اس سےپہلےسٹیزن پورٹل میں کسانوں کیلئےمخصوص کٹیگری نہیں تھی ، حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کی تھی۔
پورٹل کے اجرا کے بعد کسانوں کوسرکاری دفاترکےچکرنہیں لگاناپڑیں گے اور کسان اپنےمسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پردرج کرواسکیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کسان کارڈ،بیج،پانی کی چوری،فصل،اجناس کی قیمتوں پرشکایات درج کرواسکیں گے ، جس سے کیڑے ماردوائیاں اور دیگر52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکےگا ، کسانوں کی آگاہی کےلیےضلعی سطح پرمہم بھی چلائی جائے۔
اسلام آباد : حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کردی، کسان اپنے مسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پردرج کرواسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکافیصلہ کرلیا اور پاکستان سٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لئے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت پرکسانوں کےمسائل کےحل کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کیلئےاقدامات کریں اور کسانوں کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔
وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے تمام صوبائی حکومتوں کومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ کسان اپنےمسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پردرج کرواسکیں گے، کسانوں کوسرکاری دفاترکےچکرنہیں لگاناپڑیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹریزافسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں، تمام صوبوں میں123سرکاری افسران کوذمہ داریاں تفویض کردی گئی۔
وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے 43 پنجاب کے 57افسران ، بلوچستان 12، سندھ 4، وفاق 4، آزاد کشمیر میں 2 افسران اور گلگت میں ایک سرکاری افسر کو ذمہ داری سونپی گئی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کسان کارڈ، بیج ، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پرشکایات درج کرواسکیں گے ، جس سے کیڑے ماردوائیاں اور دیگر 52 مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکےگا ، کسانوں کی آگاہی کےلیےضلعی سطح پرمہم بھی چلائی جائے۔
اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے لکڑیاں لے جانے والی خواتین اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لکڑیاں لےجانےوالی خواتین اورشہریوں کوٹرانسپورٹ مہیاکرنےکی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی ریڈزون کےاطراف کچی بستی کےغریب مکینوں کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں اور لکڑیاں لےجانے کے لیےٹرانسپورٹ مہیا کی جائے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کردیئے ہیں ، وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کچی بستی کےمکینوں کےلیےٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کےذریعے خواتین ، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرسی ڈے اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سٹیزن پورٹل سے بیورو کریسی کا بھی احتساب ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے درمیان سٹیزن پورٹل کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے، ان دو سالوں میں تیس لاکھ افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل کو استعمال کیا، شہریوں کے مسائل حل کرنےکیلئےسٹیزن پورٹل کو مزید بہتر بنائیں گے۔
ہمارا بلدیاتی نظام کام نہیں کرتا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہےہیں جس سے انقلاب آئیگا، پیسہ نچلی سطح پر منتقل ہوگا تو گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کرینگے، بڑے شہروں کے اپنے الیکشن ہونگے ان کی اپنی لوکل گورنمنٹ ہوگی، بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی اپنی دہلیز پر حل ہونگے ، سٹیزن پورٹل میں یہ بھی چیز سامنے آئی کہ ہمارا بلدیاتی نظام کام نہیں کرتا۔
سابق حکمران مطلق العنان
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انگریز ملکوں میں حکومت اپنے شہریوں سے برتاؤ اپنا سمجھ کر کرتی ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں، انگریزوں کےجانے کے بعد یہاں کے حکمرانوں نے بھی ویہی طریقہ اپنایا گزشتہ ادوار میں حکومت کرنیوالےخود کو مطلق العنان سمجھتے رہے، عوام کی آواز سننا حکومت کا فرض ہے۔
پورٹل کےذریعے بیورو کریسی کا بھی احتساب ممکن
پاکستان سٹیزن پورٹل کی دوسالہ کارکردگی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سٹیزن پورٹل سے انتظامی امور بہتر بنانے میں بھی مدد مل رہی ہے، سٹیزن پورٹل سے ہمیں بھی کارکردگی جانچنے کا موقع ملتاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب تھانیدار جب کرپشن کرتا ہے تو لوگ اس سے تنگ ہوتے ہیں، ڈی سی ،تھانیدار سمیت سرکاری افسرپیسے مانگے تو فوری سٹیزن پورٹل پر بتائیں، پورٹل کےذریعے بیورو کریسی کا بھی احتساب ہوسکتا ہے،کوئی غلط کام کرےگا تو تبادلہ نہیں نوکری سے نکالیں گے۔
اوورسیز پاکستان ملک کا بڑا اثاثہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سٹیزن پورٹل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، سٹیزن پورٹل کےذریعے عوام کے پاس طاقت ہوگی، شہریوں کےمسائل حل کرنےکیلئےسٹیزن پورٹل کو مزید بہتر بنائیں گے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گورنرز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے شکایات کے ازالے کی ذمہ داری سونپ دی،پرائم منسٹر دلیوری یونٹ نے وفاقی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کی جانچ اور جائزہ کی ذمہ داری متعلقہ گورنر ہاؤس کو سونپنے کی تجویز دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی۔
اکتوبر 2018 سے ، پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) ملک بھر میں شکایات کے ازالے کے لئے سب سے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے، اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔ آسان رسائی ، بروقت تدارک اور شکایت سے نمٹنے کے عمل میں شفافیت سے اس فورم نے عوامی اعتبار اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ دو سال میں 30 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ( 125،000 ماہانہ) اس سسٹم پر عوام کا بے حد اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔
لوگوں نے 27 لاکھ شکایات درج کرائیں ، جو 94 فی صد کے تناسب سے حل ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر 617،000 شکایات کی جوابی رائے تسلی بخش آئی۔
عوامی شکایات موصول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے لئے ملک بھر میں تمام سرکاری اداروں کے افسران کے لئے 8913 پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔
پی سی پی صارف کے رہنمائی مینوئل کے مطابق مختلف سطح پر شکایات کے ازالے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً کارکردگی کے جائزے کے لئے ایک مقررہ طریقہ کار موجود ہے۔ تاہم ، صوبوں میں کام کرنے والی وفاقی حکومتی اداروں کی اجتماعی کارکردگی کے جائزے کے نظام کی ضرورت تھی۔
اس کمی کو دور کرنے کے لئے پرائم منسٹر دلیوری یونٹ نے وفاقی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کی جانچ/جائزہ کی ذمہ داری متعلقہ گورنر ہاؤس کو سونپنے کی تجویز دی گئی تھی۔
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کر لی گئی ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، اس ویب سروس سے عوام کی 8600 اداروں تک شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہوگی۔
سٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ پورٹل ایپ پر اب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ 13 اگست کو وزیر اعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے سٹیزن پورٹل کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 23 لاکھ ہے جب کہ پورٹل پر حل شدہ شکایات کی تعداد 22 لاکھ تک جا پہنچی ہے، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی 1038351 میں سے 976482 شکایات حل ہو چکی ہیں، وفاق کی 875026 میں سے 781094 شکایات اختتام کو پہنچیں جب کہ کے پی کی 266276، سندھ میں 149898 شکایات اور بلوچستان کی 20031 شکایات حل کی گئیں۔
اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل کوعوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے ، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28لاکھ تک جا پہنچی جبکہ لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے سٹیزن پورٹل کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 15لاکھ شہریوں کاپاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔
پاکستان سٹیزن پورٹل کوعوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 23 لاکھ ہے جبکہ پورٹل پر حل شدہ شکایات کی تعداد 22لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 1038351میں سے976482 شکایات حل ہو چکی ہیں، وفاق کی 875026 میں سے 781094 شکایات اختتام کو پہنچیں جبکہ کے پی کی 266276، سندھ میں 149،898 شکایات اور بلوچستان کی 20031 شکایات حل کی گئیں۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 161681 اوورسیز پاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل کا مؤثر استعمال کیا، جس میں سے اوورسیز پاکستانیوں کی 107555 شکایات کا بر وقت ازالہ کیا گیا، سب سے زیادہ تاخیر شدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے، جن کی تعداد 10000 ہزار ہے۔
وزیراعظم آفس نے کہا کہ پورٹل ایپ پر شکایات کو لے کر صوبائی کارکردگی کا موثرجائزہ لیا گیا، جس میں کے پی سے 45 فیصد، پنجاب میں 38 فیصد اور بلوچستان میں 35 فیصد عوام نے شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان پر آگے ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل کے سلسلے میں شہریوں کے عدم اطمینان کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے شکایات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے پر وزیر اعظم آفس نے نوٹس لے لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شہری شکایات کے حل پر غیر مطمئن ہیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے اس صورت حال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔
ذرایع نے بتایا کہ پنجاب سے 17,661، سندھ سے 3,256 شکایات کھلیں گی، خیبر پختون خوا سے 5,346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق سے 12,340 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔
اسلام آباد: 2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی، اس سلسلے میں مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2019 میں سٹیزن پورٹل پر 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کی سال 2019 کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران سولہ لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں ملک سے موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 15 لاکھ جب کہ بیرون ملک سے تعداد 93 ہزار ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل نے 14 لاکھ 60 ہزار شکایات کا ازالہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے 7 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، خیبر پختون خوا سے 1 لاکھ 95 ہزار، سندھ سے 1 لاکھ 36 ہزار، بلوچستان سے 15 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
سب سے زیادہ شکایات میونسپلٹی، توانائی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق موصول ہوئیں، پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 40 فی صد لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر 2018 کو پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا، وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں حکومت عوام کو جواب دہ ہوگی، اس نظام کے تحت صوبوں کے معاملات پر بھی نظر رکھی جا سکے گی۔