Tag: پاکستان سپرلیگ

  • لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    دبئی : پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر پی ایس ایل میں مشکوک ایکشن قرار دیئے جانے والے پہلے بولر بن گئے۔

    دبئی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے مشکوک باﺅلنگ ایکشن پر کوپر کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔

    کوپر اب امپائرز کے ریڈار پر ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کیون کوپر کھیل تو سکتے ہیں لیکن ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو ان پر پابندی لگ جائے گی۔

    کیون کوپر نے کوئٹہ کے خلاف چار اوورز میں سینتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • پی ایس ایل کا پہلا میچ : اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکل مد مقابل

    پی ایس ایل کا پہلا میچ : اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکل مد مقابل

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کا افتتاحی میچ کل دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں میں اسٹار کھلاڑیوں کی بھرمار ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم میں ماردھاڑ کے اسپیشلسٹ بلے بازوں کی کمی نہیں۔

    مصباح الحق بولرز کی دھنائی لگانا خوب جانتے ہیں۔ خالد لطیف، شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن بھی حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ تو ادھر کوئٹہ کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں۔

    کوئٹہ کی قیادت دھوکہ نہ دینے والے سرفراز احمد کریں گے۔ احمد شہزاد ، اعزاز چیمہ، اسد شفیق سمیت کئی نامور کھلاڑی کوئٹہ میں جگمائیں گے۔ دونوں ٹیموں نے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیاریاں تیز کردیں ہیں۔

  • پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    کراچی: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم خریدنے پرعمران خان اورآفریدی سمیت معروف شخصیات نے سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق کپتان عمران خان کا ٹیم خریدنے پرسی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کوخصوصی مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےفروغ کیلئے سلمان اقبال کااقدام قابل تعریف ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے پی سی ایل میں کراچی ٹیم خریدنےپرشاہدآفریدی کی سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سلمان اقبال نے ثابت کردیا انہیں کرکٹ سے بہت پیارہے، کراچی کی ٹیم خریدکرکارنامہ سرانجام دیا۔

    سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ سلمان اقبال اورکراچی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، اےآروائی کی پاکستان کےلیےخدمات ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

    اداکارہ فہد مصطفی نے کہا کہ کراچی والوں کو سپورٹ کریں گے جبکہ مشہور قوال امجد صابری نے کہا کہ موقع ملا تو صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گا انہوں نے سلمان اقبال کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے خریدلی۔

    لاہور میں لیگ کی فرئنچائز کے لئے نیلامی ہوئی، پاکستان کے بڑے بڑے گروپس نے نیلامی میں حصہ لیا لیکن اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سب پر بازی لے گئے، کراچی پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔

    اے آ وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری پہلے بھی کام کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پر اے آر وائی گروپ کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے پہلی پیش کش ہمیں کی جائے گی، کرکٹ کے ساتھ محبت کو آگے لیکر جائیں گے۔


  • پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کیلئے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کاانتخاب کرلیا گیا، حیران کن طور پر سزا یافتہ کرکٹرمحمد عامر کا نام اس فہرست شامل نہیں۔

    پانچ سال کرکٹ سے دوررہنے کے بعد بھی محمد عامرکی مشکلات میں کمی نہیں آئی، سزایافتہ کرکٹرمحمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کوپہلا دھچکالگ گیا، پاکستان سپرلیگ کیلئے پی سی بی نے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے جس میں محمد عامرکانام شامل نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق فہرست تیارکرتے ہوئےپی سی بی تقسیم ہوگئی ہے،عامرکو لے کرچیئرمین پی سی بی اورپی ایس ایل سربراہ میں ٹھن گئی، شہریارخان محمد عامر کے حق میں نہیں، تونجم سیٹھی کا ووٹ ان کے لاڈلے عامر کے حق میں ہے۔

    سلیکشن کمیٹی کے ممبرنے بھی تصدیق کی ہے کہ عامرکانام فہرست میں شامل نہیں، پی ایس ایل کے لئے حتمی کھلاڑیوں کااعلان ہونے میں ابھی وقت ہے، لیکن اگرفائنل لسٹ میں بھی محمد عامرکانام نہیں آیا تو سزا یافتہ کرکٹر محمد عامرکا کیرئیر مزید پیچھے چلا جائے گا۔