Tag: پاکستان سپر باکسنگ لیگ

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ: تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ: تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل

    اسلام آباد: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج اسلام آباد میں مکمل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ کے لیے باکسرز کی جانچ جاری ہے، گوجرانوالہ سے شروع ہونے والے ٹرائلز میں بہترین باکسرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد پنجاب کے دارلحکومت میں بھی نوجوان باکسرز نے خوب صلاحیتیں دکھائیں، لاہور کے ٹرائلز سے دس مرد اور دو خواتین باکسرز کا انتخاب کیا جا چکا ہے۔

    گوجرانوالہ اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی باکسرز نے بازوؤں کا زور دکھایا، تیسرے مرحلے کے ٹرائلز آج مکمل ہو گئے، 29 جولائی کو پشاور میں ٹرائلز شیڈول ہیں جب کہ 2 اگست کو کوئٹہ میں باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    سپر باکسنگ لیگ کے شیڈول کے مطابق کراچی میں ٹرائلز 5 اور 6 اگست کو رکھے گئے ہیں جب کہ 10 اگست کو فیصل آباد اور 11 اگست کو ملتان میں ٹرائلز ہوں گے۔

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    یاد رہے کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شاندار افتتاح کیا گیا تھا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے۔

    پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپر باکسنگ لیگ: لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز مکمل، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز کی ٹیم منتخب

    سپر باکسنگ لیگ: لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز مکمل، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز کی ٹیم منتخب

    لاہور: سپر باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز بھی مکمل ہوگئے، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز جاری ہیں، ٹرائلز کے ذریعے لاہور کی ٹیم کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے۔

    قبل ازیں گوجرانوالہ میں بھی باکسرز کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کیے گئے تھے، ملک بھر میں باکسنگ لیگ کے لیے ٹرائلز کا سلسلہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔

    سپر باکسنگ لیگ میں ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں 28 کو ٹرائلز ہوں گے جب کہ پشاور میں 29 جولائی کو ہوں گے۔

    کوئٹہ میں سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز 2 اگست کو شیڈول ہیں، جب کہ کراچی میں 5 اور 6 اگست کو سپر باکسنگ کے ٹرائلز ہوں گے۔

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع

    فیصل آباد سے باکسنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10، جب کہ ملتان سے ٹیم کے انتخاب کے لیے 11 اگست کو شیڈول کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ’روڈ ٹو دا رِنگ‘ ٹرائلز 20 جولائی سے شروع ہیں، جن کا اختتام گیارہ اگست کو ملتان میں ہوگا۔

    سلمان اقبال اور باکسر عامر خان کی کاوش، پاکستان میں‌ سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد

    ملک میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پاکستان میں پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شان دار آغاز اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔