Tag: پاکستان سپر لیگ سیزن فور

  • پی ایس ایل فور: آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

    پی ایس ایل فور: آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

    دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا، کراچی کنگز کے شیر شارجہ میں دھاڑنے کیلئے تیار ہیں۔

    کراچی کنگز کے شیر اب زلمی کو ڈھیر کرنے کے لیے تیار ہوگئے، شارجہ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے کراچی کنگز نے بھرپور تیاری کی۔

    نیٹ پریکٹس میں وسیم اکرم کی بولرز کو ٹپس دیں، آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر بنالے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری فتح اپنے نام کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لگاتار تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے ہار گئی تھی۔

  • دورانِ پی ایس ایل 4 ، بچوں میں سرطان اور  چھاتی کے سرطان  کی آگاہی کے دن منائے جائیں گے

    دورانِ پی ایس ایل 4 ، بچوں میں سرطان اور چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے دن منائے جائیں گے

    لاہور : پاکستان سپر لیگ کا میدان سجنے والا ہے ، دوران پی ایس ایل 4 بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ، پی ایس ایل 4 کےدوران بچوں اورچھاتی کےسرطان کے دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری کو منایا جائے گا جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔

    بچوں کے سرطان کی آگاہی کے روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان میچز ہوں گے، پندرہ فروری کو چاروں ٹیمیں گولڈن ربن پہنیں گی اور دبئی سٹیڈیم کو بھی اسی مناسبت سے سجایا جائے گا۔

    دس مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز جبکہ لاہورمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پنک ربن ڈے منائیں گی، ان میچز کے دوران چاروں ٹیمیں اپنے بازووں پر پنک ربن پہنیں گی۔

    میچز میں کمنٹیٹرز بھی ربن پہنیں گے، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم اور وکٹوں کوبھی پنک ربن ڈے کے حوالے سے سجایا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فورکا شاندار آغاز کل دبئی میں ہوگا، افتتاحی میچ دومرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹیڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز سات، دس، تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔