Tag: پاکستان سپر لیگ سیزن 10

  • اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس

    اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا قومی کرکٹر اعظم خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مریم نفیس ایک خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ پاکستانی سیریلز میں کام کیا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے جبکہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتی ہیں۔

    مریم نفیس ایک خوش مزاج اور ملنسار انسان ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں جبکہ ان کے درینہ دوست میں کرکٹر اعظم خان شامل ہیں جو ان کے شوہر کے بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    تاہم سوشل میڈیا پر مریم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے نومولود موسیٰ کے ہمراہ گراؤنڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ہے، مریم نفیس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا بے بی اسلام آباد کی ٹیم میں ہے جسے میں سپورٹ کرنے کیلئے آئی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اعظم خان میرے بچے جیسا ہے، ایک دن یہ بات میں نے اعظم کو بھی بتائی کہ تم میرے بیٹے جیسے ہو تو اس دن سے اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے۔

    ہوسٹ نے پوچھا کہ آپ اعظم سے کھیل سے متعلق کیا باتیں کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ہم کھیل سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے کیوں کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nafees-insta-story-favour-azam-khan/

  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران لٹن داس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

    لٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، میری جلد ریکوری کیلئے دعا کریں اور کراچی کنگز کیساتھ میری نیک خواہشات رہیں گی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

    دھونی آئی پی ایل میں اب تک کے سب سے بوڑھے کپتان بن گئے

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔