Tag: پاکستان سپر لیگ فور

  • پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا

    پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا، تیرہ مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی، کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    چودہ مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمینیٹر کھیلیں گی، فاتح ٹیم دوسرا الیمینیٹر کھیلے گی، بعد ازاں فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ملک میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، ہر طرف شائقین کرکٹ پی ایس ایل پر تبصرہ کررہے ہیں، بچے بڑے ہر کوئی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔

    کراچی میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، ان کے مطابق تمام میچز اب ملک میں ہونے چاہیئیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

    پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی، عماد اور سیمی الیون جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش مند تھیں۔

  • پی ایس ایل فور ، پاکستان میں میچز کے لیے کم سےکم  ٹکٹ 500 روپے ہوگا

    پی ایس ایل فور ، پاکستان میں میچز کے لیے کم سےکم ٹکٹ 500 روپے ہوگا

    لاہور : پاکستان سپر لیگ فور کے لئے پاکستان میں میچز کے لیے کم سےکم ٹکٹ 500 روپے اور مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ فور  شروع ہونے میں صرف 3دن باقی ہیں ،   پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے لاہور اور کراچی میں شیڈول میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز رواں ہفتے ہو جائے گا۔

    شائقینِ کرکٹ کے لئے پاکستان میں میچز کے لیے کم سےکم ٹکٹ 500 روپے اور مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے تین میچز کی ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے چھ ہزار اور کراچی میں ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے بارہ ہزار تک ہوگی جبکہ فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے۔

    لاہور کے تین میچز کی ٹکٹوں کی قیمت1  ہزار سے6  ہزار اور کراچی میں ٹکٹوں کی قیمت500سو سے12 ہزار تک ہوگی

    پاکستان کی سوپر ڈوپرلیگ چودہ فروری سے دبئی میں شروع ہوگی، پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز سات، دس، تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔

    دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی سیکیورٹی کےحوالےسےحکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ، انکلوژرز، گراؤنڈ، پویلین اور اسٹیڈیم کے راستوں کی کیمروں سےنگرانی ہوگی جبکہ جدیدکیمروں کےذریعےاسٹیدیم میں بیٹھےہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹرہوگی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں 90 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے ، کیمرے رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، کمانڈاینڈکنڑول روم کی نگرانی سیکیورٹی ادارے کریں۔

  • پی ایس ایل فور: افتتاحی تقریب اور میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش

    پی ایس ایل فور: افتتاحی تقریب اور میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش

    دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب اور دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں ہوگی، جس کے لیے ٹکٹیں فروخت لیے پیش کردی گئیں۔

    پاکستان سپر لیگ کی سپر ڈوپر افتتاحی تقریب کی ٹکٹوں کی قیمت بیس درہم سے دو سو نوے درہم تک رکھی گئی ہے، دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹ بھی آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس ’کیو ٹکٹ ڈاٹ کام‘ پر دستیاب ہی۔ پاکستان سپر لیگ کی ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں ہوگی۔

    پی ایس ایل فور: متبادل کھلاڑی کے لیے ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی

    خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

    ڈرافٹنگ میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا، تمام فرنچائز اپنے اکیسویں کھلاڑی کا انتخاب بھی کریں گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔