Tag: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)

  • پی ایس ایل 10 میں نعیمہ بٹ کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    پی ایس ایل 10 میں نعیمہ بٹ کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے حوالے سے بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمہ پرجوش میں نعیمہ بٹ نے بطور اسپیشل مہمان شرکت کی جہاں انہون نے پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل 10) کی اپنی پسندیدہ ٹیم کا انکشاف کیا ہے۔

    کبھی میں کبھی تم ڈرامے کی اداکارہ نے کہا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے تو میں شروع سے لاہور قلندرز  کو سپورٹ کرتی ہوں اور چاہتی ہوں نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل لاہور قلندر ہی جیتے۔

    اداکارہ نعیمہ بٹ نے مزید کہا کہ لیکن میں کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھی حمایت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ وہ جیتیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آغاز جمعے کو پنڈی اسٹیڈیم سے ہوا، جہاں پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ کوئٹی گلیڈی ایٹرز نے اپنے نام کیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز  کو شکست دی، کراچی کنگز نے  235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور  ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔

  • پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ آج ہوگی

    پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ آج ہوگی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ آج کراچی میں ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن ایٹ کی ڈرافٹنگ آج کراچی میں ہوگی، پاکستان کا پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس اس تقریب کو براہ راست نشرکرےگا۔

    پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک لاہورقلندرزکی ہوگی، تینوں راؤنڈ میں کراچی کنگزکی پک چوتھی ہوگی۔

     سیزن 8 کی ڈرافٹنگ میں ایرون فنچ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈملر، معین علی، مارٹن گپٹل اور وین ڈرڈوسن جیسے اسٹارز پر تمام فرنچائززکی نظریں ہوں گی۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑی چننےکا پہلاموقع اسلام آبادیونائیٹڈ کو ملے گا، اس کیٹیگری میں ڈینئل سیم، کارلوس بریتھویٹ، عمران طاہر جیمزونس، مشفیق الرحیم جیسے سپراسٹارز موجود ہیں۔

    ڈرافٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ سمیت 9 انٹرنیشنل ٹیموں کے چار سو ترانوے غیرملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔ ڈرافٹنگ کی تقریب شام پانچ بجےشروع ہوگی۔

  • پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کریں گے۔

    2016 میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد روی بوپارہ کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

    2017 میں کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا تھا۔

    لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز نے عماد وسیم کو اگلے دو سیزن کے لیے کپتان مقرر کیا، 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے عماد وسیم کی کپتانی میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس کے بعد 2021 میں بھی ٹیم کی قیادت عماد وسیم نے کی تھی۔

    2022 کی ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی بابر اعظم نے کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب کل کراچی میں ہوگی۔

    کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  ملتان سلطان اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈ مکمل کریں گی۔

    پی ایس ایل 8 میں 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پلیئر ڈرافٹ کے لیے رجسڑ کروایا ہے۔