Tag: پاکستان سپر لیگ 10

  • وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-qalandars-crowned-psl-10-winners/

    وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں  کامیابی پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے شیروں کی طرح ہدف کا تعاقب کر کے کمال کر دیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، گورنر سندھ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم حاصل کر لی۔

  • کراچی کنگز، پشاورزلمی کے میچ سے قبل کھلاڑیوں، آفیشلز کا پاک افواج کو زبردست خراج تحسین

    کراچی کنگز، پشاورزلمی کے میچ سے قبل کھلاڑیوں، آفیشلز کا پاک افواج کو زبردست خراج تحسین

    راولپنڈی: پی ایس ایل 10 کے دوبارہ آغاز کے بعد کراچی اور پشاور کے میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاک افواج کو زبردست خراج تحسین کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا ہے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاک افواج سے اظہاریکجہتی کیا، پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی ی محسن نقوی نے بھی مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کی۔

    میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، قومی ترانے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، میچ سے قبل شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-vs-peshawar-zalmi-match-27/