Tag: پاکستان سپر لیگ

  • بھارت کی ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    بھارت کی ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    میلبورن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے سال کا پہلا گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن جیت لیا۔

    میلبورن میں ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے ایک اور گرینڈ سلم جیت لیا، فائنل میں سوئس اور بھارتی ٹینس اسٹار نے سیونتھ سیڈ جمہوریہ چیک کی لوسی راڈیکا اور اینڈریا کی جوڑی کو ایک گھنٹہ اڑتالیس منٹ میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    ثانیہ اور ہنگز نے اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسرا گرینڈ سلم اپنے نام کیا، دوہزار پندرہ کے ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے ڈبلز میں بھی ثانیہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی کی یہ چھتیسویں کامیابی ہے۔

  • ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں منعقد کرائے، اس کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا.

    اس موقع پرانہوں نے پی ایس ایل کی کراچی کی ٹیم کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی کے حالات کرکٹ کیلئے انتہائی ساز گار ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلنا چاہیئے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کراچی اور سندھ کی عوام بھی سپورٹ کریں گے۔

    کراچی پاکستان کا دل ہے، اس سے یہاں کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے ترس گئے ہیں، اگر پی سی بی کرکٹ مییچز کا انعقاد کراچی میں کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر قسم کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

     

     

  • کیا ثانیہ مرزا، شعیب ملک کو پی ایس ایل کراچی کی ٹیم میں‌دیکھنا چاہتی ہیں؟

    کیا ثانیہ مرزا، شعیب ملک کو پی ایس ایل کراچی کی ٹیم میں‌دیکھنا چاہتی ہیں؟

    کراچی : بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔

    ٹینس اسٹار سے پاکستان سپر لیگ میں اے آر وائی کی ٹیم کراچی کنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مسکراتےہوئے کہا کہ پہلے پتہ لگے کہ شعیب اس ٹیم میں ہیں یا نہیں پھر تبصرہ کروں گی۔

    گزشتہ روز بھارتی کرکٹ اسٹارورات کوہلی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اے آروائی کراچی فرنچائز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بارہ سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اے آروائی نیوزکو مبارک باد دی اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے’آل دی بیسٹ‘کہا۔

    اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیجنڈ کرکٹرعمران خان بھی اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کو پی ایس ایل کراچی فرنچائز خریدنے پر مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔

  • پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

    پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

    لاہور :  پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ چار سے چوبیس فروری تک قطر کے شہر دوہا میں منعقد ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال فروری میں  پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    دنیا بھرکےورلڈ کلاس کھلاڑی لیگ میں شامل ہوں گے، مذکورہ پاکستان سپر لیگ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چار سے چوبیس فروری تک منعقد ہوگی۔

    نجم سیٹھی کے مطابق  ایونٹ کی انعامی رقم 10 کروڑ روپے ہو گی، ہمیں اسپانسرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے حوصلہ افزاء جوابات موصول ہو رہے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے منصوبوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 40 غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور ان میں 25 کو لیگ کیلئے سائن کئے جانے کی توقع ہے، ان میں 15 دنیا کے ورلڈ کلاس کھلاڑی ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے 2013 میں پہلی مرتبہ باقاعدہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ملک کے حالات، مالی معاملات اور اسپانسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسے دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔