Tag: پاکستان سپر لیگ

  • پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی

    لاہور: پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کردی گئی ہے، فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے نئے لوگو کی رونمائی کے حوالے سے پی سی بی آفیشل ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیرمعمولی سفر کے حوالے سے ایک بہترین خراج تحسین ہے، اسے جدید خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا۔

    یہ نشان ٹورنامنٹ کے پُرجوش مستقبل کی علامت ہے، لوگو کا نمایاں عنصر چھ بولڈ لائنز ہیں، جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین کرتی ہیں جنھوں نے لیگ کو پرعزم طریقے سے آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

    پی ایس ایل چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل لیگ نہیں قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ آخری گیند کے شاندارسنسنی خیز مقابلوں سے لے کر حیران کن سنچریوں تک ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ایسے ناقابل فراموش لمحات دیے ہیں جو کرکٹ کی لوک داستانوں کا حصہ بن چکے ہیں۔

    پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

    پچھلے نو سیزن کے دوران، ہم نے غیر معمولی ٹیلنٹ، ریکارڈ توڑ پرفارمنس اور ایک ایسی لیگ دیکھی ہے جس نے شائقین کو یکجا کیا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا کی کامیاب ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک منعقد ہوگا۔

  • میگا ایونٹ پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹ آج ہوگی

    میگا ایونٹ پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹ آج ہوگی

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹ آج لاہور کے حضوری باغ میں ہو گی، ایونٹ کی چھ فرنچائز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔

    دنیا بھر سے معروف کرکٹرز پی ایس ایل 10 میں رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیسن رائے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی بھی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مجیب الرحمان سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

    پی ایس ایل 10کیلئے تمام فرنچائزز آج اپنے اسکواڈز کو حتی شکل دیں گی، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان نے 7،7 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا جبکہ لاہور قلندرز، اسلام آباد، کوئٹہ نے 8،8 کھلاڑی برقرار رکھے۔

  • شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔

    تاہم اسی میچ کے دوران متنازعہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب بابر اعظم اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے تھے، اور ایک تماشائی نے ویڈیو بناتے ہوئے ان پر آوازیں کسنا شروع کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پریشان نظر آئے اور مداحوں کو ہاتھ کے اشارے سے قریب آنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد بابر نے پانی کی بوتل پکڑی اور اسے مداح پر پھینکنے کی دھمکی دیتے نظر آئے۔

    جھگڑے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر ایک صارف کے مطابق بابر اعظم کا غصہ آمیز ردعمل ایک تماشائی کی جانب سے گالی گلوچ پر آیا۔

  • نوجوان پاکستانی اسٹارز پی ایس ایل 9 میں پرفارم کرنے کو بے تاب

    نوجوان پاکستانی اسٹارز پی ایس ایل 9 میں پرفارم کرنے کو بے تاب

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آغاز میں صرف دو روز باقی ہے اس میگا ایونٹ میں نوجوان پاکستانی کھلاڑی بھی پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن 9 میں چھوٹے کھلاڑی بھی بڑے عزائم کے ساتھ پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں، اس سال نوجوان کھلاڑیوں میں سعد بیگ، عبید شاہ، حسین، ذیشان، خواجہ نافع ڈیبیو کریں گے۔

    انڈر19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا خواب تھا۔

     انڈر 19 ورلڈ کپ میں عبیدشاہ نے شانداربولنگ سے سب کو متاثر کیا میگا ایونٹ میں دراز قد فاسٹ بولر محمد ذیشان پربھی سب کی نظریں ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے بھی اہم ہتھیار ہوں گے، جارح مزاج بیٹر خواجہ نافع گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جبکہ انڈر 19 ٹیم کے اوپنر شامل حسین بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

  • کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ پلیئرز کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کیلئے پُرعزم

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ پلیئرز کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کیلئے پُرعزم

    پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے پلیئرز ڈرافٹ کے فوری بعد ہی آئندہ ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

    کراچی کنگز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ویڈیو میں ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ جتوانے والے کوچ فل سمنز کا کہنا تھا کہا کہ ہم اس چیز کی منصوبہ بندی کریں گے کہ پلیئرز کو کس طرح استعمال کیا جائے کہ وہ فرنچائز کے لیے اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرسکیں۔

    پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹ کے بعد انھوں نے کہا کہ فرنچائز میں آنے کا مقصد اپنی خدمات بھرپور طریقے سے انجام دینا ہے، ہم مل بیٹھ کر اس بات کی منصوبہ بندی کریں گے کہ اپنے کام کو کس طرح بہتر طور پر انجام دیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے پاس کون سے پلیئرز ہیں، صرف اس بات کی منصوبہ بندی کرنی ہے کہ انھیں کس طرح استعمال کیا جائے کہ وہ فرنچائز کے لیے عمدہ پرفارمنس دیں۔

    فل سمنز نے مزید بتایا کہ کراچی کنگز نے پلیئرز ڈرافٹ میں زیادہ تر ان کھلاڑیوں کو حاصل کرلیا ہے جنھیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تجربہ شاندار تھا، جیسا ہم چاہتے تھے اس کا 90 فیصد ہم نے حاصل کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    ہیڈ کوچ سیمنز نے کراچی کنگز کے مداحوں سے سے درخواست کی کہ وہ ’نئی ٹیم‘ کو سپورٹ کریں۔ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹیم بنائی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ شائقین جن پلیئز کو پسند کرتے ہیں ان میں سے چند اب یہاں نہیں ہیں۔

    انھوں نے شائقین سے گزارش کی کہ ان تمام پلیئرز کو سپورٹ کریں جنھیں ہم نے ٹیم کے لیے منتخب کیا ہے اور ہمارے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں۔

    پی ایس ایل 9 کے لیے کراچی کنگز اسکواڈ ان پلیئرز پر مشتمل ہے: شان مسعود (کپتان)، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سیمس، محمد نواز، ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، حسن علی، شعیب ملک، تبریز شمسی، محمد عامر خان، انور علی، عرفات منہاس، میر حمزہ، محمد اخلاق، محمد عرفان نیازی، سراج الدین، سعد بیگ اور جیمی اوورٹن۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے محمد نواز کو رخصت کرنے پر کیا کہا؟

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے محمد نواز کو رخصت کرنے پر کیا کہا؟

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز سے راہیں جدا کرنے کے بعد ان کے لیے بیان جاری کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر قومی کرکٹر محمد نواز کی سابق ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں فرنچائز کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے سپر اسٹار کا کیریئر گلیڈی ایٹر میں شاندا رہا۔

    کوئٹہ نے لکھا کہ محمد نواز نے ہمارے ساتھ آٹھ سیزن گزارے، وہ ہمارے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی رہے انھوں نے 76 میچز میں 70 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

    فرنچائز کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آخری دو میچز میں ہم نے جو کامیابی سمیٹی اس میں نواز کا کردار اہم رہا۔

    مستقبل میں وہ جس ٹیم کا بھی حصہ بنیں ان کی کامیابی کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز کے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریٹین اور ٹریڈ میں سرفراز احمد، رائلی روسو، محمد وسیم جونیئر، جیسن رائے، ونندو ہسارنگا، محمد حسنین، ابرار احمد اور ول اسمتھ شامل ہیں۔

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔

    پی ایس ایل شیڈول مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 13 فروری کو سیزن سات کے چمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

     میگا ایونٹ 13فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا،  پی ایس ایل ایٹ 2 مرحلوں میں کھیلا جائےگا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی  میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ  لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    https://twitter.com/thePSLt20/status/1616396805696282625?s=20&t=e6ynVgyEYNQ5n2qCMFxvtQ

    تمام پلے آف میچز کی میزبانی بھی لاہور کرے گا، کراچی کنگز، قلندرز، سلطانز اور یونائیٹڈہوم گراؤنڈ پر 5 ،5 میچ کھیلیں گی جبکہ راولپنڈی میں پی ایس ایل ایٹ کے 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

     کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز ایونٹ کے 9،9 میچوں کی میزبانی کریں گے، جبکہ ملتان میں 5میچزکھیلےجائیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر تمام 5 حریفوں سےایک ایک میچ کھیلےگی، کراچی کنگز کی ٹیم اپنا پہلامیچ 14فروری کو پشاورزلمی سےکھیلےگی۔

  • پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان میں ٹی 20 میچز کی طویل سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 کی جیت میں اپنی پرفارمنس کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو مفید قرار دے دیا۔

    ہیلز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کافی کام آیا، نوجوانوں کو بھی اپنا تجربہ شیئر کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کم بیک میچ میں ففٹی بہت اسپیشل ہے، میرے لیے یہ کم بیک یادگار ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کراؤڈ زبردست ہے۔

    ہیلز کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کے اچھے آغاز کے بعد ہم نے شاندار بولنگ کی، یہ طویل سیریز ہے، کوشش کریں گے کہ اگلا میچ جیت کر برتری مستحکم کریں۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، پہلے میچ میں ایلکس ہیلز نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار اد کیا۔

  • پی ایس ایل 7 : کوئٹہ گلیڈی ائٹرز اور پشاور آج پھر مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل 7 : کوئٹہ گلیڈی ائٹرز اور پشاور آج پھر مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل سیزن سیون کے بائیسواں میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے مدمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں ہار جیت کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کے بائیسویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جس نے 2019 میں 20 اوورز کا ٹورنامنٹ جیتا تھا، اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے، انہیں اپنے سات میچز میں تین جیت اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    دوسری جانب 2017 میں کھیلے گئے پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمی بھی سات میں سے 4 میچز ہار اور تین میں فتح حاصل کرچکی ہیں جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی پوزیشن پانچویں ہے۔

    آج ہونے والے مقابلے کے بعد دونوں ٹیمیں مزید دو دو میچز اور کھیلیں گی۔

  • پی ایس ایل 7: اسلام آباد کا ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 7: اسلام آباد کا ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے پانچویں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلی فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے پانچویں میچ میں کچھ دیر بعد پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے، جس نے ٹاس جیت پر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    کپتان وہاب ریاض کورنا سے صحتیاب ہوکر پشاور زلمی کے سفر میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں جن کی قیادت میں ٹام کوہلر کیڈمور(وکٹ کیپر)، یاسر خان، حیدر علی، حسنین طلعت، شعیب ملک، شیرفین روتھرفورڈ، بین کٹنگ، شہیل خان، عثمان خان اور پیٹ براؤن میدان میں اُتریں گے۔

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض نوجوان اسپنر شاداب خان انجام دے رہے ہیں جب کہ ٹیم میں ایلکس ہیلز، پاؤل اسٹرلنگ، رحمان اللہ گُرباز(وکٹ کیپر)، مبشر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لانگے شامل ہیں۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔