Tag: پاکستان سپر لیگ

  • پی ایس ایل 2018 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہورقلندرزآج مدمقابل

    پی ایس ایل 2018 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہورقلندرزآج مدمقابل

    دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج چھبیسواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان شارجہ میں ہوگا، دلچسپ مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے،شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے مدمقابل آئے گی۔

    دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ میں یہ دوسرا معرکہ ہے، دبئی میں کوئٹہ نے لاہور کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    لاہور قلندرز کے لئے ٹورنامنٹ میں اب بقیہ تمام میچز بے معنی ہوگئے، لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 8 میچز کھیلے جن میں سے انہیں صرف 2 میں فتح ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دس پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    کوئٹہ کی ٹیم دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے اور اب تیسری بار فائنل میں جانے کے لئے سرفراز الیون کو اور بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا،کوئٹہ ٹاپ دو بہترین ٹیموں میں برقرار رہا تو اسے پلے آف میں دو چانس ملیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز


    لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، عامر یامین ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں

    پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں

    کراچی : پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سندھ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ایس ایس یو کمانڈوز نے ایمرجنسی الارم بجتے ہی تین منٹ میں اسٹیڈیم پہنچنے کا مظاہرہ کیا۔

    تفصلات کے مطابق کرکٹ کا شوق اور پی ایس ایل کا جنون لمحہ بہ لمحا بڑھتا جارہا ہے، 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا ہے، میچ کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام متعلقہ اداروں نے اپنے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

    اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے خصوصی یونٹ سواٹ نے آج ایمرجنسی الارم بجنے کے بعد تین منٹ میں اپنے ہیڈکواٹر سے اسٹیڈیم پہنچنے تک کا مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سواٹ یونٹ کی لیڈی کمانڈوز بھی شامل تھی۔

    مشق کرنے والے کمانڈوز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے ہر طرح نمٹنے کا عزم ظاہر کیا۔

    اسپیشلائزڈ یونٹ کے کمانڈنٹ مقصود احمد میمن کے مطابق سوات یونٹ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت ہر لمحہ تیار ہے، سوات ٹیم کو تربیت کے دوران ہر قسم کے مراحل سے گذارا گیا۔

    کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود میمن نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی میں ایس ایس یو اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی، ایس ایس یو کے جوان اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور سرویلنس پر موجود ہونگے جبکہ اس موقع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست

    کراچی کنگز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست

     دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں کراچی کنگز نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی، عماد الیون فتح حاصل کرنے کے بعد پوائٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا، کراچی کی قیادت عماد وسیم نے جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔

    کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو جوائے ڈین لے اور لینڈل سیمنز میدان میں آئے، پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری تاہم نئے آنے والے بلے باز بابر اعظم نے اوپنر کے ساتھ 118 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ایونٹ کا سب سے بڑا 189 رنز کا ہدف اسکور بورڈ پر سجانے میں مدد فراہم کی۔

    کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بعد ازاں ڈین لے 139 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 169 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    عماد الیون کی جانب سے ڈین لے 55 گیندوں پر 78 جبکہ بابر اعظم 39 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کولن انگرام نے 8 باؤلز کا سامنا کرتے ہوئے 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سلطانز کی جانب سے ول جونز 2 وکٹیں لے کر سرفہرست باؤلر رہے۔

     

    ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، ملک الیون کی پہلی وکٹ 41 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں 52، 53، 58، 76، 79، 86، 98، 99 اور 125 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    ملک الیون کے سہیل تنویر 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ علاوہ ازیں عرفان جونیئرنے2، عماد وسیم، عثمان خان اورمحمدعامر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

    انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر سلطانز کا آخری کھلاڑی بھی 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوا، اس طرح کراچی کنگز نے ملک الیون کو 63 رنز سے شکست دی۔

    اٹھارویں اوور میں سلطانز کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

    سترہویں اوور میں سلطانز کی ٹیم صرف 2 رنز بنا سکی جس کے بعد مجموعی اسکور 101 تک پہنچا۔

    محمد عامر نے اننگز کا سولہواں اوور کروایا جس میں سلطانز کو ایک اور کھلاڑی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 تک پہنچا۔

    جوئے ڈین لے نے اپنا دوسرا اور اننگز کا پندرہواں اوور کروایا جس میں سلطانز کی ٹیم صرف 7 رنز حاصل کرسکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 97 تک پہنچا۔

    شاہد آفریدی نے اپنا چوتھا اور اننگز کا چودہواں اوور کروایا جس کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 90 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں ملتان سلطانز کا ایک اور کھلاڑی پویلین روانہ ہوا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 87 تک پہنچا۔

    اننگز کے بارہویں اور اپنے تیسرے اوور میں شاہد آفریدی نے وکٹ لینے کا سلسلہ بدستور جاری رکھتے ہوئے شعیب ملک کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 79 تک پہنچا۔

    دسویں اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 77 پر پہنچا۔

    نویں اوور میں ملتان سلطانز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کر سکی جس کے بعد مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 66 تک پہنچا۔

    آٹھویں اوور میں شاہد آفریدی نے پولارڈ کو کلین بولڈ کر کے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ کیا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

    ساتویں اوور میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی یوں سلطانز کو تیسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    چھٹے اوور میں صہیب مقصود عثمان شنواری کی گیند کو سمجھ نہ سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، یوں سلطانز کو 51 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    پانچویں اوور میں کراچی کنگز کو بڑی کامیابی ملی، عرفان جونیئر نے کمار سنگاکارا کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 13 گیندوں پر 18 رنز اننگز کھیلی، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 42 تک پہنچا۔

    چوتھے اوور میں 13 زنر کا اضافہ ہوا اور ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 13 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد ملک الیون کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 24 تک پہنچا۔

    محمد عامر نے اننگز کا دوسرا اور اپنا پہلا اوور کیا جس میں ملک الیون کے اوپنرز صرف 2 رنز بنا سکے، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 16 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا جبکہ پہلا اوور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کیا، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز اننگز خلاصہ

    آخری پانچ اوورز میں کراچی کنگز نے مجموعی اسکور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز کا اضافہ کیا، مقررہ اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

    سولہویں اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 128 تک پہنچا۔

    پندرہویں اوور میں دونوں بلے بازوں نے 100 رن کی پارٹنر شپ مکمل کی اور اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

    چودہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 106 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں کراچی کنگز کے دونوں بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 95 تک پہنچایا۔

    بارہویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

    گیارہویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے مجموعی اسکور میں 9 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    کراچی کنگزکےجوڈین لی نے دسویں اوور میں ملتان سلطانزکےخلاف نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 33 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 68 تک پہنچا۔

    آٹھویں اوور میں ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوسکا۔

    ساتویں اوور میں چوکے کی باؤنڈری کا سلسلہ جاری رہا اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 39 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں کراچی کنگز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کرسکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 32 تک پہنچا۔

    ڈین لے اور بابر اعظم نے پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 30 تک پہنچایا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے واہے لینڈل سیمنز محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے چار رنز کی اننگز کھیلی، نئے آنے والے بیٹسمین بابر اعظم تھے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 22 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور میں ایک چوکے کے باعث مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 19 تک پہنچا۔

    دوسرے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 9 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز جوائے ڈین لے اور لینڈل سیمنز نے کیا، پہلے اوور میں ٹیم صرف ایک رن ہی بنا سکی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پر نمبر ہے۔ ملتان سلطانز نے اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 جیتے، 3 ہارے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    کراچی کنگز 7 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز اب تک 6 میچز کھیل چکا ہے جس میں سے 3 میچز میں فاتح رہا 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    ملتان اور کراچی کی ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


    کراچی کنگز

    کراچی کنگز کے پاس شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر، روی بوپارہ، بابر اعظم، کولن انگرم، سیف اللہ بنگش اور عثمان میر جیسے سپر اسٹارز ہیں۔


    ملتان سلطانز

    ملتان سلطانز میں بھی سلطانز کی بھرمار ہے۔ پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018  : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا

    دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی۔

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

    پشاور زلمی کو میں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا، پانچویں نمبر پر براجمان پشاور زلمی کے7 میچز میں چھ پوائنٹس ہیں، زلمی نے 3 میچز میں فاتح حاصل کی جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، کوئٹہ اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے ، جس میں سے 4 جیتے اور 3 ہارے ہیں۔

    پشاور زلمی


    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018  :  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے

    پی ایس ایل 2018 : پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری ہے، دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی ٹیم آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے لیگ راؤنڈ میں شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات نوبجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک6 میچ کھیلے ہیں، جس میں سے 4 جیتے اور 2 ہارے ہیں جبکہ ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

    پانچویں نمبر پر براجمان پشاور زلمی کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں، زلمی نے 3 میچز میں فاتح حاصل کی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پشاور زلمی


    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں

    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آپس میں ٹکرائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر گلیڈی ایٹرز 4 جبکہ زلمی 2 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں آج شب 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ گلیڈی ایٹرز اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے ایک میں شکست اور 2 میں فتح حاصل کر چکی ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ زلمی نے 3 میچز میں سے اب تک 1 میچ میں فتح جبکہ 2 میچز میں شکست کھائی ہے۔


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔


    پشاور زلمی

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی سندھ کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

    پی ایس ایل کے حوالے سے آئی جی سندھ کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان و سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز میں قریبی تعاون کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی سندھ سے بریفنگ کے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایونٹ ہمارے عوام کے لیے ہے اور اس ایونٹ سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔ اسٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے متبادل راستے بھی پہلے عوام کو بتا دیے جائیں۔ ٹریفک پولیس اپنا زبردست بندوبست کرے۔

    آئی جی پولیس سندھ نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میچ سے 5 روز قبل پارکنگ ایریاز، اسٹیڈیم کھول دیے جائیں گے۔ آج ابتدائی ریہرسل کی جارہی ہے۔ ریہرسل میں وی وی آئی پی موومنٹ، کھلاڑیوں کی آمد، سیکیورٹی انتظامات و دیگر ہر قسم کی موومنٹ کور کی جارہی ہے۔

    بریفنگ کے مطابق اسٹڈیم میں 33 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے جس کو دیکھتے ہوئے پارکنگ و دیگر انتظامات کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 4 کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں جن میں ایگزیکٹو کمیٹی میں چیف سیکریٹری، سول کمیٹی میں وزیر بلدیات و میئر کراچی و دیگر، انٹیلی جنس کمیٹی میں خفیہ اداروں کے حکام شامل اور سیکیورٹی کمیٹی میں پولیس و رینجرز کے حکام شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت بھی جاری کی ہیں کہ اسٹیڈیم کے قریب آغا خان و لیاقت نیشنل اسپتال ہیں، ان کی انتظامیہ سے بات چیت کر کے الرٹ رکھا جائے۔ کسی ناگہانی صورتحال پر ان قریبی اسپتالوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل ایک فیملی ہے جہاں کراچی و لاہور بڑے بھائی ہیں، نجم سیٹھی

    پی ایس ایل ایک فیملی ہے جہاں کراچی و لاہور بڑے بھائی ہیں، نجم سیٹھی

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بچوں کی طرح ہیں اور جیسے ماں کو بچے پیارے ہوتے ہیں ویسے ہی سب ٹیمیں پیاری ہیں جس میں کراچی اور لاہور کو بڑے بھائیوں سی حیثیت حاصل ہے۔

    وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ساتھ میٹنگز میں پی ایس ایل کی تیاریوں میں مصروف ہیں، تمام تیاریاں مکمل ہیں، ہمیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، کھلاڑی بھی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور سنسنی مقابلوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ چھ میں پانچ ٹیمیں ایک ہوٹل میں قیام کریں گی جب کہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ٹیم کو الگ ہوٹل میں ٹہرایا جائے گا، انتظامی امور سے متعلق تمام کام مکمل ہوچکا ہے اور انشااللہ پی ایس ایل کا یہ ایڈیشن دوسرے ایڈیشن کی نسبت زیادہ بہتر نظر آئے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کراچی اسٹیڈیم میں تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور کئی برسوں بعد اہل کراچی کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس سے سندھ میں کرکٹ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو عروج حاصل ہوگا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان کی ٹیم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ ہوگی اور اپنی کارکردگی سے ثابت کرے گی کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں ایک اچھا اضافہ ہے جسے مات دینا پرانی ٹیموں کے لیے آسان نہ ہوگا، تمام ٹیمیں محنت کر رہی ہیں اور میرے لیے سب ایک سی ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ ہی دیکھنے کو نہیں ملتی بلکہ اس ٹورنامنٹ نے پاکستان کی قومی ٹیم کو نیا اور باصلاحیت ٹیلنٹ فراہم کیا ہے جس سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ: تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    کراچی کنگز میں مچل جونسن کی جگہ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ کی جگہ جوڈین لی اور کولن منرو کی جگہ لینڈل سیمنز کو شامل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کارلوس بریتھ ویٹ کوشامل کر لیا گیا جبکہ لاہور قلندرز میں انجلیو میتھیوز کی جگہ اینٹون ڈیوی چچ کو شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔

    شارجہ میں لیگ کے 2 میچز 28 فروری اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

    پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شارجہ میں شروع ہوچکی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق شارجہ میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی قیمت 30 سے 200 درہم کے درمیان ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔

    شارجہ میں لیگ کے 2 میچز 28 فروری اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔