Tag: پاکستان سپر لیگ

  • کیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا؟

    کیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اگلے برس ہونے والے تیسرے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کروانے پر غور کر رہا ہے، تو کیا فائنل کراچی میں ہوگا؟ جس پر نجم سیٹھی نے جواباً ٹوئٹ کیا، ’درست‘۔

    نجم سیٹھی کا یہ جواب خاصی حد تک مبہم ہے تاہم ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل نجم سیٹھی کراچی آئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

    پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ اور پی سی بی انتظامیہ میں جلد اجلاس ہوگا۔ کوشش ہے کہ پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی میٹنگ آج ہی کروائی جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کراچی والوں کا بھی حق ہے کہ عالمی کرکٹ اپنے شہر میں ہوتا دیکھیں۔


    لاہور کے بعد اب کراچی کی باری ہے: نجم سیٹھی

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

    بعد ازاں نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کے اسٹیڈیم بھی بحال ہوں گے۔ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ لانا خواہش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے انتہائی مثبت بات چیت ہوئی، کراچی میں پہلے مشکلات تھیں لیکن اب صورتحال بہتر ہے۔

    نجم سیٹھی نے بتایا کہ 4 دن بعد آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ پاکستان آرہے ہیں۔ رینجرز اور پولیس نے سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ تیار کر لی ہے۔ لاہور میں میچز کروا دیے، اب کراچی کی باری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب کا بجٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں کچھ ایشوز کا ذکر کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا اسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایم او یوکے مطابق میچز نہیں ہوئے۔ دسمبر یا جنوری تک بی سی سی آئی کے خلاف آئی سی سی میں کیس کردیں گے۔ نئے اسٹرکچر کے مطابق بھارت نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس حذف ہوں گے۔

    پی ایس ایل کے 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، گراؤنڈ میں تیاریوں کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018: مزید کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدے

    پی ایس ایل 2018: مزید کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدے

    لاہور: دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے پی ایس ایل ایڈیشن تھری کو جوائن کرلیا، ان میں ڈومنی، کرس لئن، مچل جونسن اور میتھیوز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا ایڈیشن تھری اگلے برس 2018ء مارچ میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، مزید کئی بڑے ناموں نے اسے جوائن کرنے کا پی ایس ایل انتظامیہ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

    نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ان میں جے پی ڈومنی، کرس لئن، مچل جونسن، اینگلو میتھیوز، ایون لوئس اور افغانستان کے کھلاڑی راشد خان بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے ان میں سے کچھ میچز پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور یا کراچی میں کرایا جائے گا جس کےلیے پہلے کی طرح فوج سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

  • پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے بولیاں طلب

    پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے بولیاں طلب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب کرلی ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے 2 سیزن کھیلے جانے کے بعد سنہ 2018 میں تیسرا سیزن کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیزن کے دوران ہی پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اعلان کرچکے تھے کہ اگلے سیزن میں ایک اور ٹیم کو شامل کر کے ٹیموں کی تعداد 6 کردی جائے گی۔

    اب اس ٹیم کی شمولیت کے لیے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولی طلب کرلی گئی ہے۔ اشتہار میں طریقہ کار کی بھی تفصیلی وضاحت کردی گئی ہے۔

    اشتہار دیکھنے کے لیے کلک کریں

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز سنہ 2016 میں کیا گیا تھا۔ ابتدائی 2 سیزن، 5 ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پر مشتمل تھے۔

    لیگ کی پہلی فاتح اسلام آباد یونائیٹد جبکہ دوسرے سیزن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا

    اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطل کردیا‘ محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عرفان کو معطل کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ انہوں نے بکیز کی جانب سے پیشکش کا اعتراف کیا تھا اور یہ بھی مانا تھا کہ رپورٹ نہ کرنے کی غلطی ہوئی۔

    اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ 5 مرتبہ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بکیز نے جب ان سے رابطہ کیا تب ان کے والدین کی طبیعت ناساز تھی، پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کر سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ تھا اس لیے رپورٹ نہیں کر سکا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ میں نے جرم کیا ہے۔ اس کا اعتراف کرتا ہوں پر غلط کام نہیں کیا۔

    اسپاٹ فکسنگ کرنے والوں کو رعایت نہیں ملے گی : شہریار خان

    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان دو ٹوک الفاظ میں واضح کر چکے تھے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

    انہوں نے  یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی بھی  کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو وہ اپنا کیریئر ختم سمجھے۔

  • بہترین مہمان نوازی پرشکر گزار، غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس روانہ

    بہترین مہمان نوازی پرشکر گزار، غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس روانہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے وطن واپس لوٹنا شروع کردیا۔ جانے سے قبل کھلاڑیوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور ان کی جانب سے پذیرائی کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

    گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پی ایس ایل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب اور شاندار فائنل میچ کے بعد غیر ملکی کرکٹرز نے وطن واپسی کا سلسلہ شروع کردیا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ڈیوڈ ملن، ایلٹن چگمبرا، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز گشتہ رات ہی 3 بجے کی پرواز سے واپس لوٹ گئے۔

    ان کھلاڑیوں کے جہاز میں بیٹھنے تک انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی اور علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں کے نرغے میں رہا۔

    جانے سے قبل ڈیرن سیمی نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا، ’اس قدر پرجوش عوام کے سامنے کھیلنا بہت خاص تھا۔ گو کہ پشاور زلمی چیمپئن بن گئی مگر فتح کرکٹ کی ہوئی‘۔

    پشاور زلمی میں شامل کھلاڑی ڈیوڈ ملن کا کہنا تھا، ’پشاور زلمی کا حصہ بننا میرے لیے بہت خوشی کی بات تھی۔ دبئی سے لے کر لاہور تک یہ تجربہ نہایت شاندار تھا‘۔

    انہوں نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس جورڈن نے اسٹیڈیم کے ماحول کو ناقابل یقین قرار دیا۔

    پاکستان سپر لیگ کا شاندار فائنل اور پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی اور خیر مقدم نے یقیناً ان کھلاڑیوں کو کف افسوس ملنے پر مجبور کردیا ہوگا جنہوں نے فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار کردیا تھا۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی لاہور آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کا بہترین انتظام موجود ہے، امید ہے لاہور میں اچھا وقت گزرے گا۔

    یاد رہے ڈین جونز پاکستان سپرلیگ 2 میں دفاعی چمیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے، اُن کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تاہم وہ صرف فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے۔

    واضح رہے پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، سرفراز الیون میں شامل چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے جبکہ پشاور زلمی کےکپتان سیمی نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

  • پی ایس ایل 2017: دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2017: دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا دوسرا پلے آف آج کراچی کنگز اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں آج کمار سنگا کارا کی کراچی کنگز اور مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں مدمقابل ہوں گی۔

    جیتنے والی ٹیم تیسرا پلے آف میچ کھیلے گی جبکہ ہارنے والے ٹیم گھر جائے گی۔ کراچی کنگز گروپ کے دونوں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا مزا چکھا چکا ہے۔ کراچی کے شیروں کے پاس جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا موقع ہے۔

    اہم میچ کے لیے کراچی کنگز کے شیروں کی تیاری جاری ہے۔ شارجہ کی شدید گرمی میں کھلاڑی سخت پریکٹس کر رہے ہیں۔

    بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ آخری 2 میچز جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہے۔ پلےآف جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دوسرا پلے آف آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار

    پاکستان سپر لیگ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو بڑا دھچکہ لگ گیا۔ کوئٹہ کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار کر دیا۔

    کوئٹہ کی ٹیم مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے لیکن اس بار کوئٹہ کے اہم کھلاڑی فائنل میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    کوئٹہ کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے سے معذرت کرلی ہے۔

    انگلینڈ کے کیون پیٹرسن لندن روانہ ہوگئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

    ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ نے بھی فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

     ذرائع کے مطابق ناتھن میک کلم بھی لاہور نہیں آرہے۔ رلی روسو کے آنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ٹیم چھوڑ جانے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع

    پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع ہوتے ہی قذافی اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر تیزی کے ساتھ بھرتے چلے گئے۔ ٹکٹس کی قیمت 38، 76 اور 114 ڈالر رکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لوگوں میں جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹکٹوں کی رات گئے شروع ہونے والی فروخت جاری ہے۔

    رات 2 بجے کے بعد آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوتے ہی قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز ایک کے بعد ایک تیزی سے پر ہونے لگے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس خرید لیے۔

    مزید پڑھیں: یس آئی ایم پاگل، ڈینی موریسن کی گلابی اردو

    سعید انور اور سرفراز نواز انکلوژر کے 500 روپے والے ٹکٹ خریدنے کے خواہش مند افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے پہلے مہنگے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے۔ آن لائن فروخت کے علاوہ میچ کے ٹکٹ بینک آف پنجاب کی مخصوص شاخوں پر بھی دستیاب ہوں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو ہوگا۔