Tag: پاکستان سیمی فائنل

  • میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے، گنگولی

    میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے، گنگولی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی چاہتے ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جگہ پاکستان بھارتی ٹیم کا سامنا کرے.

    بھارتی چینل پر گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے۔ اگر شوپیس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی تو اس سے بڑا میچ کوئی نہیں ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ہماری ٹیم ورلڈکپ نہ جیتے تو میں حیران نہں ہوں گا۔

    سارو گنگولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔ ہمارتی ٹیم ورلڈ کپ میں بہت شاندار دکھائی دے رہی ہے، بھارت ایسے ہی کھیلتا رہے گا ۔

    شوپیس ایونٹ میں اگر گرین شرٹس سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو ان کا سامنا میزبان بھارت سے ہوگا، تاہم اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکیا کو شکست دے دی تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے بہت مشکل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کا آخر گروپ میچ 11 نومبر ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔

  • ’پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا تو پریشر بھارت پر ہوگا‘

    ’پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا تو پریشر بھارت پر ہوگا‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ اگر  پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو بھارت زیادہ دباؤ میں ہوگا۔

    اے آر وائی نیو کے اسپورٹس اسپیشل شو ’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پریشر میں نہیں ہوگی، ہماری ٹیم بہت مشکل حالات سے یہاں تک پہنچی ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بہت سی چیزیں ہماری ٹیم کے فیور میں ہے، امید ہے پاکستان اپنا اگلا میچ جیت جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے تو پاکستان ٹیم پر زیادہ پریشر نہیں ہوگا، البتہ بھارتی ٹیم زیادہ پریشر میں کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر بروز ہفتے کو کھیلے گی۔

  • کیا پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار ہے؟ شعیب اختر ٹیم پر برس گئے

    کیا پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار ہے؟ شعیب اختر ٹیم پر برس گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کی خلاف ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے، ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟

    شعیب اختر نے کا کہنا تھا کہ میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ آپ نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟ آپ پہلے کھیل کر ہدف دیتے، شاہین آپ کو شام میں وکٹ نکال کر دیتے لیکن ٹاس کے موقع پر ہی غلط فیصلہ لیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک اچھے پلیئر ہیں، لیکن ایک اچھے کھلاڑی کو ایک اچھا اننگز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ ایک بڑے پلیئر ہیں یہ بتانے کے لیے آپ کو پرفارم کرنا پڑے گا۔

     شعیب اختر نے کہا کہ افتخار احمد کو اوور نہیں دینا، اسامہ میرکا کیچ ڈراپ ہونا یہ سب میری سمجھ سے باہر ہے، مینجمنٹ کیا سوچ رہے ہے مجھے نہیں پتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بڑی ٹیموں سے میچ ہے، اور پاکستان کیا کرتی ہے دیکھنا باقی ہے، لیکن شاہین نے بہت اچھی باؤلنگ کی، لیکن میں ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہے یا نہیں۔