Tag: پاکستان سیٹیزن پورٹل

  • پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم کا نوٹس

    پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم کا نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2بیوہ بہنوں کی دہائی کا نوٹس لے لیا اور شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر 2بیوہ خواتین کی شکایت پر داد رسی نہ کرنے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کےخلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو31 مئی تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کردیا ہے ، وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

    مراسلے میں راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے اور افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نےبنا مؤقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے کا بھی الزام ہے۔

  • سٹیزن پورٹل: وزیر اعظم نے سرکاری افسران کی مشکل دور کر دی

    سٹیزن پورٹل: وزیر اعظم نے سرکاری افسران کی مشکل دور کر دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل کے غیر سنجیدہ استعمال کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیر اعظم آفس نے سخت نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے سرکاری افسران کے خلاف جھوٹی شکایات پر سخت ایکشن لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم کو افسران کے خلاف شہریوں کی جھوٹی شکایات پر تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوئی تھی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ افسران کے خلاف بیش تر شکایات ذاتی عناد اور دشمنی پر مبنی ہیں۔

    سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران پر وزیر اعظم برہم ہوگئے

    رپورٹ کے مطابق اداروں میں افسران نے ایک دوسرے کے خلاف شناخت چھپا کر شکایات درج کروائیں، وزیر اعظم آفس نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کسی بغیر ثبوت اور شناخت چھپا کر کی گئی شکایات خارج کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر اعظم آفس نے آیندہ ایسے اقدامات کی روک تھام کے قواعد و ضوابط سے بھی اداروں کو آگاہ کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ سٹیزن پورٹل پر کرپشن اور غیر قانونی اقدامات کی رپورٹ کے لیے مخصوص سہولت فراہم کر دی گئی ہے، ایسی کسی بھی شکایت کے لیے شناخت اور ثبوت لازمی دینا ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے طرز عمل پر بھی اظہار برہمی کیا تھا، اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایسے افسران کے خلاف باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عوام کی دہلیز پر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے، اعظم سواتی

    عوام کی دہلیز پر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے، اعظم سواتی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 13 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بیشتر کا ازالہ کردیا گیا۔

    اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی اور علی محمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وزیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ عوام کی دہلیز پر اُن کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ سیٹیزن پورٹل تیزی سے کامیاب ہورہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالےکیلئےہمیں مامورکیاگیا ہے، مشکل حالات میں ایک لیڈرشپ ملک کو آگے لے کر جارہی ہے، ملک میں غیرقانونی سامان کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا عوام کی بات اورجذبات کی عکاسی کرتاہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی سٹیزن پورٹل سےمتعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے جو مینڈیٹ ملا وہ کسی کی وصیت کے نتیجے میں نہیں بلکہ عوام نے ہی دیا، آنےوالےوقت میں سینیٹ میں بھی ہماری اکثریت ہوگی۔

    سینیٹر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہمیں سیٹیزن پورٹل کی ذمہ داری سونپی تو اس کی تمام تفصیلات بھی حاصل کیں، غریب آدمی کی چھوٹی چیزیں بھی بڑی مشکل سےملتی ہیں یہی وجہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سےلوگ رل جاتےہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایات تھیں عام آدمی کوسہولیات ملنا چاہیے، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نیوٹرل لوگ ہوتےہیں، پارلیمانی سطح پر بھی بہت سی چیزوں میں ہم آگے ہوں گے، ہر شہری پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایات درج کراسکتاہے۔