Tag: پاکستان شاہینز

  • پاکستان شاہینز کا سفر تمام، سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز سے شکست

    پاکستان شاہینز کا سفر تمام، سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز سے شکست

    ڈارون(24 اگست 2025): ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز نے پاکستان شاہینز کو 48 رنز سے شکست دیدی۔

    پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں ہار گئی، اس جیت کے ساتھ ہی پرتھ اسکارچرز نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان شاہینز کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار سیمی فائنل سے باہر ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔

     یہ اس سیریز میں پرتھ اسکارچرز کی پاکستان شاہینز کے خلاف دوسری کامیابی ہے، پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پرتھ اسکارچرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پرتھ اسکارچرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جواب میں پاکستان شاہینز 17 اعشاریہ ایک اوورز میں 107 رنز بناکر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

    یہ پڑھیں: پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے دی

    پرتھ اسکارچرز کی کی جانب سے نکولس ہابسن نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے، ان کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے اسکارچرز 69 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد 155 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

    پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہران ممتاز اور محمد وسیم جونیئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان شاہینز کو پہلے ہی اوور میں نقصان برداشت کرنا پڑا, یاسر خان صفر پر آؤٹ ہوئے، تیسرے اوور میں معاذ صداقت 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں بیٹرز کو میتھیو کیلی نے آؤٹ کیا۔

    عبدالصمد 10، خواجہ نافع 26 اور کپتان عرفان خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان شاہینز کا اسکور دسویں اوور میں 5 وکٹوں پر صرف 65 رنز تھا۔

  • ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنی سیریز میں پاکستان شاہینز کا فاتحانہ آغاز

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنی سیریز میں پاکستان شاہینز کا فاتحانہ آغاز

    آسٹریلیا (15 اگست 2025): ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

     

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے اور بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

    تاہم بنگلہ اے ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 16.5 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سیف حسن نے 57 رنز کی اننگ کھیلی مگر کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

    پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز اسکور کیے۔ شاہینوں نے برق رفتاری سے رنز بنائے۔ خواجہ نافع اور یاسر خان کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

     

    خواجہ نافع نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے61 رنز اسکور کیے۔ یاسر خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عبدالصمد 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست میدان سے لوٹے۔

    پاکستان شاہینز کے اوپنر یاسر خان کو 62 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے گفتگو میں پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ اور ملک کو ٹائٹل جتوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

     

    شاہینز اپنا دوسرا میچ کل (ہفتہ) کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلیں گے۔

  • ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، عرفان خان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، خواجہ نافع اور محمد غازی غوری بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان بھی سکواڈ میں شامل ہیں، ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلی جائے گی۔

    گزشتہ روز دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔

    ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-shaheens-squad-announced-for-england-tour/

  • پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

    ڈارون: پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    میچ کی خاص بات لیفٹ آرم اسپنر علی اسفند کی 4 وکٹیں اور شاویز عرفان کی نصف سنچری تھی۔ پاکستان شاہینز کی پانچ میچوں میں یہ لگاتار چوتھی کامیابی ہے۔

    اس سے قبل اس نے اے سی ٹی کامیٹس کو 9 وکٹوں سے میلبرن رینی گیڈز کو 8 رنز سے اور میلبرن اسٹارز کو 43 رنز سے ہرایا تھا جبکہ این ٹی اسٹرائیک کے خلاف اسے 59 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاپوا نیوگنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر120 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

    پاپوا نیوگنی کے بیٹرز مکمل طور پر پاکستانی بولرز کے رحم و کرم پر رہے۔

    سیزے باؤ 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ان کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نارمن ونوآ نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

    علی اسفند نے صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عالیان محمود اور عرفات منہاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان شاہینز کو پہلے ہی اوور میں شامل حسین کا نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن اس کے بعد شاویز عرفان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

    شاویز عرفان 32گیندوں پر 54 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوگئے ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ پاکستان شاہینز کے 100 رنز گیارہویں اوور میں مکمل ہوئے۔

    کپتان روحیل نذیر33 ناٹ آؤٹ اور آزان اویس 26 رنز ناٹ آؤٹ کی موجودگی میں پاکستان شاہینز کو منزل تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی ۔ان دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔

  • ویڈیو: کولمبو میں نوجوان شاہینز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال

    ویڈیو: کولمبو میں نوجوان شاہینز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال

    کولمبو: بھارت کے خلاف ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد  پاکستان شاہینز کی ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے پلیئرز نے شاہینز کا تالیاں بجاکر استقبال کیا، بابر اعظم ، شاہین آفریدی، سرفراز اور حسن علی نے نوجوان پلیئرز کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

    دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے جیت کا جشن روایتی انداز میں کیک کاٹ کر منایا، بابر اعظم نے کیک کاٹتے وقت فائنل میں سنچری  بنانے والے طیب طاہر کو آگے بلا لیا۔

    دوسری جانب ہوٹل کی لابی میں فینز بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دینے جمع ہوئے، اس موقع پر فینز نے شاہین کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود ہے، دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج کولمبو میں جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔