Tag: پاکستان شماریات بیورو

  • پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    اسلام آباد : پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    جس میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد کی ریکارڈسطح پرپہنچی جبکہ جولائی 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد کی سطح پرتھی۔

    پی بی ایس کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر آلو، ٹماٹر، سبزیاں، دالیں، انڈے و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سبزیاں 13.44 فیصد، دال ماش 12.4 فیصد، دال مسور 11.7 فیصد ، انڈے 7.5 فیصد، دال چنا 6 فیصد مہنگی ہوئی۔

    ادارہ شماریات نے بتایا آلو کی قیمتوں میں 5 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ریڈی میڈ گارمینٹس 7.8فیصد مہنگے ہوئے۔

    سالانہ بنیادوں پر دال مسور کی قیمتوں میں 114 فیصد ، پیاز 90 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کوکنگ آئل 74 فیصد ، چکن 60 فیصد اور دودھ 25 فیصد مہنگا ہوا۔

  • ڈی سی او مارکیٹ ریٹ میں فرق کی نشاندہی،   مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ

    ڈی سی او مارکیٹ ریٹ میں فرق کی نشاندہی، مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ

    اسلام آباد : پاکستان شماریات بیورونے مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ کر دیا ، ڈیجیٹل سسٹم نے ڈی سی او مارکیٹ ریٹ میں 9 سے18فیصد تک فرق کی نشاندہی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات بیورونے مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ کر دیا اور کہا ڈیسیزن سپورٹ سسٹم فار انفلیشن بروقت فیصلوں میں معاون ثابت ہو گا ، بڑےشہروں میں ڈی سی اورمارکیٹ ریٹ میں فرق دیکھایاگیاہے ، پالیسی سازی اورصوبائی اورضلعی انتظامیہ جلدکارروائی کر سکیں گی۔

    شماریات بیورو کا کہنا تھا کہ 17 شہروں میں 10 سے 12اشیا ضروریہ کا جائزہ لیا جائے گا، گزشتہ ہفتےاشیاضروریہ کی قیمتوں میں 0.82فیصداضافہ ہوا ، اس دوران سکھرمیں سب سے زیادہ مہنگائی میں اضافہ ہوا، سکھرمیں 2.3فیصداوراسلام آبادمیں 1.09فیصدمہنگائی بڑھ گئی۔

    پاکستان شماریات بیورو نے کہا گزشتہ ہفتےٹماٹر کی قیمت میں 14.3فیصداضافہ، چکن 11.5فیصدمہنگی ، پیاز8.3 ،آلو 3.1 ، لہسن 2.5،گھی اورکوکنگ آئل 1.5 فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ دال مونگ 3.7فیصداورکیلا 2.8فیصد سستا ہوا۔

    ڈیجیٹل سسٹم نے ڈی سی او مارکیٹ ریٹ میں 9 سے18فیصد تک فرق کی نشاندہی کر دی ، بڑےگوشت کاڈی سی ریٹ 443روپے اورطمارکیٹ ریٹ 540 روپے فی کلو ہے جبکہ گھی کامارکیٹ ریٹ ڈی سی ریٹ سے 16فیصدزائد ہے ، گھی کاڈی سی ریٹ260روپےجبکہ مارکیٹ ریٹ 310روپےفی کلو ہے۔

    اسی طرح آٹے کا مارکیٹ ریٹ سرکاری ریٹ سے15فیصدزائد دیکھا گیا ، آٹےکاڈی سی ریٹ 969روپے ،مارکیٹ ریٹ 1139روپےفی بیگ ہے جبکہ پیازڈی سی ریٹ 30 روپے اور مارکیٹ ریٹ 35روپے فی کلو ہے۔

    پاکستان شماریات بیورو کے مطابق دودھ ڈی سی ریٹ 96 روپے،مارکیٹ ریٹ 111 روپےفی کلو ، ڈی سی ریٹ ٹوٹاچاول 85روپے،مارکیٹ ریٹ 94روپےفی کلو، چینی ڈی سی ریٹ89روپے ،مارکیٹ ریٹ 98 روپے فی کلو ہے۔

    ٹماٹر کا ڈی سی ریٹ 38روپے اور مارکیٹ ریٹ 43روپےفی کلو ، آلو کا ڈی سی ریٹ 46روپے اور مارکیٹ ریٹ 51روپےفی کلو جبکہ چکن کا ڈی سی ریٹ 218روپے اور مارکیٹ ریٹ 231روپے فی کلو ہے۔