Tag: پاکستان شوبز انڈسٹری

  • عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے اپنی اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

    عمر شہزاد ایک قابل ذکر پاکستانی ماڈل، اداکار، اور میزبان ہیں جنہوں نے فروری 2025 میں مدینہ میں شادی کی، ان کی شادی کے غیر متوقع اعلان نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو حیران کر دیا تھا، حال ہی میں عمر شہزاد نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

    عمر شہزاد کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے عمر کی اچانک شادی کے اعلان پر اپنے تجسس کا اظہار کیا اور ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

    روبینہ اشرف نے سوال کیا کہ ہمیں باقی مشہور شخصیات کی شادیوں کا تو پہلے سے پتہ چل گیا تھا لیکن آپ کی شادی غیر متوقع تھی، کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ یہ کیسے ہوا؟

    عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے ہمارے گھر والے رابطے میں تھے لیکن مدینہ میں اس کا انعقاد باہمی فیصلہ تھا، میری خواہش تھی کہ میرا نکاح مدینہ میں ہو اور جب میں نے اس بارے میں اپنی منگیتر سے بات کی تو وہ جذباتی ہو گئیں کیونکہ ان کی بھی یہ ہی خواہش تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے انڈسٹری میں ہونے والی دیگر شادیوں کا علم نہیں تھا، درحقیقت میں خود اپنی شادی کے بارے میں بھی زیادہ پُریقین نہیں تھا، سب کچھ خدا کی مرضی سے اچانک اور بہت جلدی ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جرمنی سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ آیا، میرے والدین بھی وہاں پہنچے اور میری منگیتر کے خاندان کے افراد بھی مدینہ آ گئے، بس اسی طرح کہ ہمارا نکاح انتہائی سادگی سے صرف 21 مہمانوں کی موجودگی میں ہوا۔

    عمر شہزاد نے بتایا مدینہ میں کچھ پابندیاں تھیں لیکن میرے دوست کی مدد سے ہم نے سب کچھ بخوبی مکمل کیا، میرے دوست کے ایک عالم دین نے ہمارا نکاح پڑھایا۔

  • حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر کیا تحفہ دیا؟ آریز کے جواب نے سب کو حیران کردیا

    حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر کیا تحفہ دیا؟ آریز کے جواب نے سب کو حیران کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر تحفہ دینے سے متعلق حیران کن جواب دیا ہے۔

    حال ہی میں والدین بننے والے آریز احمد اور حبا بخاری نے اپنے بچے کی آمد کے بعد پہلی بار شان سحر میں ایک ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے آریز احمد سے پوچھا کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر حبا بخاری کو کیا تحفہ دیا؟ اس پر حبا بخاری نے اریز احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بتاؤ، کیا دیا آپ نے تحفے میں مجھے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس پر آریز احمد نے کہا کہ دیا تو تھا کچھ پر اب یاد نہیں آرہا کیا دیا تھا اس پر حبا بخاری نے کہا کہ نہیں کچھ نہیں دیا تھا، آریز احمد نے حبا بخاری کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں فلک شبیر تو ہوں نہیں کہ زمین نام کردوں تمھارے۔

    یہ سن کر حبا چونک اٹھیں اور حیرت میں ہنستے ہوئے آریز احمد کو مزید اس موضوع پر بات نہ کرنے کا اشارہ دیا، آریز نے مزید کہا کہ میں نے بحریہ ٹاؤن میں ایک ولا دیا ہے لیکن ابھی وہ حبا نام نہیں ہوسکا ہے۔

    آریز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مذاق میں کہا کہ وہ ڈول ہاؤس میں کس کیلئے لایا تھا میں؟ اس کے سامنے بحریہ ٹاؤن لکھا ہوا تھا، جس پر حبا بولیں کہ چپ ہوجاؤ آریز، کچھ نہیں دیا انہوں نے مجھے، آریز نے ایک مرتبہ پھر خاموش رہنے کے بجائے کہا کہ دیتا ہوں میں تحفے یہ بھول جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کو ایک فارم ہاؤس تحفے میں دیا تھا اور وہاں ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی۔

  • نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز اسٹار نیلم منیر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر سے دستبردار نہیں ہو رہی ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان میں نیلم خان نے لکھا کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں گردش کر رہی ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ مجھے ان تمام غلط معلومات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

    نیلم منیر نے لکھا کہ ہاں میں نے شادی کر لی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہا ہوں، اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں جو مجھے بہت پسند ہے۔

    واضح رہے کہ نیلم منیر نے سال 2025 کے آغاز میں ہی اپنی زندگی کے سب سے حسین سفر کا آغاز کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    نیلم منیر نے دبئی میں مقیم، صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے شادی کی جنکا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔

    نیلم منیز نے شادی کے بعد سے ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں، اداکارہ زمین پر بچھی جائے نماز کی تصویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔

  • عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

    عمر شہزاد ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ڈراموں اور شو تماشا کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اداکار نے بھی اس سال شادی شدہ کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

    عمر شہزاد نے اپنی زندگی کا یہ سفر شروع کرنے کے لیے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ کے روحانی مقام کا انتخاب کیا، جوڑے نے مدینہ منورہ میں نکاح کرنے کے بعد مسجد الحرام میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور انہی تصاویر سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم اداکار نے اب اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہے، ویڈیو کا آغاز مدینہ منورہ ویو سے ہوا جسکے بعد دلہن اور دولہا کی سادگی سے انٹری، نکاح نامے پر دستخط، دعائیہ لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں قبول ہے کے الفاظ کیساتھ اس لمحے کو بابرکت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ، ’نکاح کا سفر مدینہ سے، آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔’

    ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

    واضح رہے کہ عمر شہزاد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

  • رباب اور عدیل کے ری یونین نے مداحوں کو حیران کردیا

    رباب اور عدیل کے ری یونین نے مداحوں کو حیران کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اور اداکار عماد عرفانی کے ری یونین نے مداحوں کو حیران کردیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم پاکستان کا مقبول ترین ڈرامے میں سے ایک تھی جس نے زبردست کامیابی حاصل کیے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

    فرحت اشتیاق کی لکھی ہوئی دلچسپ کہانی شائقین کو بہت پسند آئی، بگ بینگ انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات بدر محمود نے دی تھیں، فنکاروں میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، نعیمہ بٹ، عریض چوہدری، مایا خان، عماد عرفانی اور دیگر شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    اس ڈرامے کی کہانی کے ساتح کرادار کو بھی خوب پسند کیا گیا، اسی ڈرامے کے کردار عماد عرفانی اور نعیمہ بٹ ہیں جنہوں نے رباب اور عدیل کا کردار ادا کیا تھا۔

    حال ہی میں ان دونوں کو فنڈ ریزرز کے لیے برطانیہ میں دوبارہ اکٹھے دیکھا گیا، اس تقریب میں عماد عرفانی کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

    اس کے علاوہ نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا، اداکارہ نے ڈرامہ کردار عدیل کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ ساڑھی میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا جبکہ عدیل بھی سیاہ لباس کیساتھ کیمل کوٹ میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ نعیمہ بٹ نے خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’رباب اور عدیل کا یہ سفر جاری ہے۔’

    دوسری جانب مداحوں کو نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی کی یہ غیر متوقع ملاقات بے حد پسند آرہی ہے ساتھ ہی مداحوں نے نعیمہ کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔

  • شہریار منور نے شادی کے فوائد گِنوا دیے، تصویر وائرل

    شہریار منور نے شادی کے فوائد گِنوا دیے، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والے شہریار منور صدیقی اپنی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے میں مصروف ہیں اب اداکار  شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ہوٹل میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11،  ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔

    اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنھوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی، اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہریار منور اور  اداکارہ ماہین صدیقی بڑی دھوم دھام سے شادی کے بندھن گئے، ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل بھی منعقد کی گئی تھیں۔

  • کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا حال ہی مکہ مکرمہ میں نکاح ہوا ہے، تاہم اب مکہ سے ہی رخصتی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا آغاز مختلف ایونٹ سے ہوا، معروف جوڑے کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی دوستوں کی جانب سے نکاح سے پہلے ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Luxe Events (@luxeeventsuk)

    پکنک منانے کے بعد اسٹار جوڑی نے 12 فروری کو مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا جس کا اعلان اداکارہ نے 14 فروری کی شب کیا ساتھ ہی انہوں نے دو اسپیشل تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں۔

    16 فروری کو اداکارہ کبریٰ خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح کے یادگار دن کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خانہ کعبہ کے بیرونی احاطے میں قریبی لوگوں کے ساتھ دیکھا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مکہ مکرمہ میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں ہونے والی خوبصورت رخصتی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں رخصتی ہوئی۔

    اس موقعے پر اداکارہ کبریٰ خان اپنی نئی زندگی کی طرف بڑھتے ہوئے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

  • جگن کاظم کا سینئر اداکار سے متعلق بڑا انکشاف

    جگن کاظم کا سینئر اداکار سے متعلق بڑا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران سیٹ پر معمولی اخراجات پر ہونے والے جھگڑے کی داستان سنا دی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہوسٹ جگن کاظم نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ بیرون ملک شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے ایک برگر خریدا اور اس کی رسید سیٹ پر آ کر پروڈکشن ٹیم کو دی اور کہا کہ مجھے آپ لوگوں نے دوپہر کا کھانا نہیں دیا تھا تو میں نے برگر خود خریدا یہ اس کی رسید ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ خدا کی قسم میں نے سیٹ پر یہ سارا جھگڑا ہوتے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اس برگر کی قیمت صرف 6 ڈالر تھی۔

    جگن کاظم کا کہنا تھا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب لوگ بیرون ملک شوٹنگ پر جاتے ہیں اور وہاں پر ہونے والے چھوٹے موٹے اخراجات کا حساب رکھتے ہیں اور پھر پروڈکشن ٹیم کو رسیدیں دے کر پیسے مانگتے ہیں۔

    جگن کاظم نے کہا کہ انسان کو دینے والا ہاتھ رکھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بھکاریوں کی طرح پیسے مانگنا زیب نہیں دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک اور جوڑے نے شادی کی تیاریاں شروع کردی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک اور جوڑے نے شادی کی تیاریاں شروع کردی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ایک اور معروف جوڑے کی شادی کی خبر سامنے آگئی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، انہوں نے شادی کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ ان کی شادی کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

    تاہم اب پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے ایک بار پھر یہی سوال کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس بار گلوکار سے واضح انداز میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اور میرب 2025 میں شادی کرنے والے ہیں؟ مداح کے سوال پر گلوکار چونک گئے اور کہا کہ یہ سوال کس نے کیا ہے؟ 2025 تھوڑا سا آن اسپاٹ رکھ دیا، میں اس سے انکار تو نہیں کروں گا لیکن اس کی ہامی بھی نہیں بھروں گا۔

    یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے ان کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑی کی منگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا: عماد عرفانی

    خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا: عماد عرفانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے کہا ہے کہ اُنہیں خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا۔

    حال ہی میں اداکارہ عماد عرفانی نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر میں اپنی ’اچھی شکل‘ کے فوائد اور نقصانات سے متلعق گفتگو کی۔

    عماد عرفانی نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے خوبصورتی کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے اپنے شوبز کیریئر میں خوبصورتی کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے۔

    عماد عرفانی کا کرکٹر بننے کا خواب پورا کیوں نہ ہوسکا؟ اداکار کا انکشاف

    انہوں نے کہا کہ ایک اداکار اگر خوبصورت ہے تو اس کا بات کرنے اُٹھنے بیٹھنے کا انداز بلکہ ہر چیز پرفیکٹ نظر آنے لگتی ہے، اور اس چیز کے لیے میں اپنے والدین کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے یہ خوبصورتی وراثت میں دی ہے۔

    اداکار و ماڈل کا کہنا تھا کہ لیکن میں اب بھی اپنے آپ کو عمران خان، جنید جمشید اور فواد خان کے برابر نہیں سمجھتا۔

    عماد عرفانی نے عمر کے ساتھ خوبصورتی ڈھلنے کے خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب میری زندگی میں ایسا وقت آئے گا تو میں اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا منفی کردار اداکار عماد عرفانی نے کیا تھا۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے، پچھلے مہینے تک ڈرامہ کبھی میں کبھی تم پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں ٹرینڈ کرتا رہا اور ہر کوئی مصطفیٰ اور شرجینا کے گن گاتے نظر آرہے تھے۔