Tag: پاکستان شوبز انڈسٹری

  • اداکارہ مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

    اداکارہ مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات  نے بتایا ہے کہ وہ وہ کسی طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے آپ شادی کرسکیں؟

    جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر سچ کہوں تو نہیں، آج تک کوئی انسان سمجھ نہیں آیا، شاید اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں کام شروع کردیا تھا اور میں کام کی طرف کافی فوکس تھی، میں نے کم عمر میں ہی اپنا نام بنالیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے سے پہلے اپنے بارے میں سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنی شخصیت اور معیار کے مطابق ہی کسی بھی شخص کے ساتھ تعلقات بنانے چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے کسی بھی شخص کی ظاہری خوبصورتی یا رنگت اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہاں مجھے لمبے قد والے مرد پسند ہیں, میں مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کروں گی، جسے دیکھ کر لگے کہ وہ مرد ہی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں ان دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات موجود ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

  • ’میری‘ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

    ’میری‘ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیروز خان نے گلابی کوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اپنا چہرہ چھپائے ہوئے ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    اداکارن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’میری‘ لکھا ہے، ساتھ میں سرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے جبکہ اس پوسٹ پر ’ماشاءاللّٰہ‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    واضح رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    جس کے بعد چند دنوں قبل پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی۔۔۔۔عفان وحید نے بڑا راز فاش کردیا

    شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی۔۔۔۔عفان وحید نے بڑا راز فاش کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی کوئی میری قدر نہیں کرتا۔

    پاکستان کے معروف اداکارہ عفان وحید گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں انہوں نے اس دوران متعدد ڈراموں میں کام کیا، ماڈل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا راز فاش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں فطرتاً نمائشی نہیں ہوں اور ایسا شخص ہونے کی وجہ سے میں اسپاٹ لائٹ میں رہنا پسند نہیں کرتا، جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو مجھے اداکاری کی اے بی سی بھی نہیں آتی تھی، جب مجھے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو میرے والد نے مجھے اداکاری کرنے کا مشورہ دیا۔

    ایک پیشہ کے طور پر اداکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک تھکا دینے والا کام ہے، یہ آسان نہیں ہے، یہاں ہم مزدور ہیں، عفان نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ اداکاروں کو مسلسل کئی محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسکرپٹ پسند نہ بھی ہو تو بھی میں اپنی پوری کوشش سے اس سین میں جان ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی اتنی عزت نہیں ملتی جتنی مجھے ملنی چاہیے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لیکن مجھے میرے ڈراموں کی وجہ سے میرے فینز سے بہت پیار ملتا ہے، مجھے انڈرریٹ کہا جاتا ہے کیونکہ میں اس قسم کا انسان ہوں، اور میں اس ’انڈرریٹیڈ‘ لفظ کو بطور تعریف لیتا ہوں۔

    واضح رہے کہ اداکار عفان وحید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دوبول‘ اور ’غلطی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے دیگر کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • مریم نور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    مریم نور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور نے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ماں یا باپ کے ہاتھ میں بچے کے چھوٹے پاؤں دکھائے گئے ہیں۔

    پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’ستمبر 2024‘‘ یعنی اداکارہ کے گھر ننھنے مہمان کی آمد پانچ ماہ بعد ہوگی اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار کی پوسٹ پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

    مریم نور اپنے شوہر کو پا کر نازاں کیوں ہیں؟

    ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مریم نور سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔

  • کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

    معروف اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میں پہلی بار اپنی دوسری شادی اور بچوں پر ہونے والے اثرات کے متعلق بات کی۔

    اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ بچوں کی بہترین تربیت میں ان کی سابقہ اہلیہ زینت منگی کا بہت ہاتھ ہے جنھوں نے بچوں کو کبھی ددھیال اور باپ سے دور نہیں ہونے دیا۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

    nbsp;

    جاوید شیخ نے بتایا کہ ’بدقسمتی سے میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل کو نقصان اٹھانا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مضبوط رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، اور یہ صرف ان کی ماں کی وجہ سے تھا، یہی نہیں میرے بچے سلیم کے بچے، بہروز اور دیگر بہن بھائیوں کے بچے ہماری جگہ پر اکٹھے ہوتے تھے اور یہ کریڈٹ صرف اور صرف میری سابقہ بیوی کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری سابقہ اہلیہ ہمیشہ میرے بچوں کو میرے اور میرے گھر والوں کے پاس بھیجتی تھی لیکن میری طلاق میرا سب سے بڑا قصور ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب میں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی اور سلمیٰ آغا کے ساتھ میری شادی صرف تین سال تک چل سکی تھی۔

    واضح رہے کہ جاوید شیخ کی پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی، اس وقت اداکار کیریئر کے عروج پر تھے۔

    اداکار کو پہلی اہلیہ سے دو بچے اداکارہ مومل شیخ اور اداکار شہزاد شیخ بھی ہیں جو اب خود بچوں کے والدین بن چکے ہیں۔

    جاوید شیخ نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی لیکن ان کے ساتھ بھی ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

  • کنزہ ہاشمی کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

    کنزہ ہاشمی کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

    پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی  نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلکش پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

    شئیر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے عقب میں سمندر اور بلند و بالا عمارت کا دلفریب نظارہ ان کی تصویر کو مزید چار چاند لگارہا ہے۔

    کنزہ کی اس تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے، اب تک اس تصاویر کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ کنزہ ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

  • سجل علی کی سالگرہ، صبورعلی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    سجل علی کی سالگرہ، صبورعلی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ اپنی بہن اداکارہ صبور رلی کے ساتھ منائی۔

    اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سجل کو سالگرہ کا کیک کاٹتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

    اداکارہ صبور علی نے سجل کی کیک کاٹتے اور پھر پہلا کیک پیس خود کھانے کی دلچسپ وڈیو انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔

    اداکارہ سجل علی کو سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

    واضح رہے کہ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’ صنف آہن ‘ میں ان کی قابلِ ذکر مہارت سے لے کر آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اداکاری والی فلم ’ موم ‘ تک ایسا کوئی کردار نہیں ہے جسے سجل علی نے خوبصورتی سے نہ نبھایا ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    خیال رہے کہ سجل علی کو ’’ فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز ایوارڈ نائٹ ‘‘ میں ’ پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول چہرہ ‘ ، ’ پاکستان کا ہونہار ستارہ ‘ اور ’ پاکستانی سینما کا رجحان ساز‘ کے ایوارڈز سمیت متعدد ایوارڈز بھی نوازا جا چکا ہے۔

  • اداکارہ عالیہ علی کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

    اداکارہ عالیہ علی کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    عالیہ علی ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے بالی وڈ کا مشہور گانا گاتے نظر آرہی ہیں، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AliyaAliofficial (@aliya_ali88)

    عالیہ نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے وہ اکثر اپنے نجی اور پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھایا اور وہ عمران اسلم (ثقلین) کی اہلیہ بنی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AliyaAliofficial (@aliya_ali88)

    عالیہ علی اس کے علاوہ تقدیر، پیار دیوانگی ہے، نیلی زندہ ہے، بندھن، تیرے در پر، دہلیز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • کیا طلاق کے بعد عورت کو خودکشی کرلینی چاہیے؟ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کا سوال

    کیا طلاق کے بعد عورت کو خودکشی کرلینی چاہیے؟ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کا سوال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نےگزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ ’بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام  کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے‘۔

    تاہم جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارف کرن اشفاق کو عام زندگی گزارنے پر ٹرول کر رہے ہیں۔

    عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد ٹرولرز نے کرن کی ایک ویڈیو پر انہیں ٹرول کیا ہے جس پر وہ برس پڑیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ان سب کمنٹس سے تھک گئی ہوں، خاص طور پر خواتین کی باتوں سے۔

    کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ اس معاشرے میں چاہے کچھ بھی ہوجائے لوگ ایک عورت کو سکون سے زندگی گزارنے نہیں دیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

    انہوں نے تنقید کرنے والوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ لوگ ایک طلاق یافتہ عورت سے کیا چاہتے ہیں؟ خودکشی؟

    یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور  ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا  بھی ہے۔

    خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور فخر جعفری نے بھی سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • اداکاردانش تیموراوراہلیہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

    اداکاردانش تیموراوراہلیہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور اور ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج کے سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والوں میں اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان بھی شامل ہیں، پاکستان سے اب تک 1 لاکھ سے زائد عازمینِ حج مکے جاچکے ہیں۔

    اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی پانچ برس قبل اگست میں شادی ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے، دونوں نے شہرت کی بلندیوں پر شادی کی اور بہت خوش گوار زندگی بسر کررہے ہیں۔

    دانش تیمور نے کئی فلموں میں لاجواب ایکٹنگ کی، ان کی مقبول فلم ’رانگ نمبر‘، ’مہرالنسا وی لب یو‘، ’وجود‘ اور ان دنوں سینما گھروں کی زینت بنے والی فلم ’صرف تم ہی ہو‘ شامل ہیں۔ جبکہ ان کی شریکِ حیات عائزہ خان نے ٹی وی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کی۔ عائزہ کے مشہور ڈراموں میں تم کون پیا، کوئی چاند رکھ شامل ہیں۔

    دانش تیمور کا کہنا ہے کہ رب العالمین کے حکم سے ہم حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حج قبول فرمائے۔ بہ حیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی خواہش مکمل ہونے جارہی ہے۔

    رواں ماہ پندرہ جولائی کو اس جوڑے نے امریکا میں اپنی تین سالہ بیٹی حورین کی سالگرہ بھی منائی تھی جس کی تصاویر پر دونوں کے مداحوں نے ہزاروں کی تعداد میں نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اب تک پاکستان سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ عازمین حج دس ذوالحج کو فریضہ حج ادا کریں گے۔