Tag: پاکستان علماء کونسل

  • عمران خان کو ہزار سال حکومت کی مشروط پیش کش

    عمران خان کو ہزار سال حکومت کی مشروط پیش کش

    اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک ہزار سال حکومت کی پیش کش کردی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں شرعی قوانین نافذ کریں اور ریاست مدینہ کے قول پر مکمل عمل کریں۔

    پاکستان علماء کونسل کی جانب سے پاک سعودی تعلقات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان پر طالبان خان کا الزام بالکل غلط ہے کیونکہ وہ شریعت خان ہے’۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دفاع کرتے ہوئے چیئرمین علماء کونسل کا کہنا تھا کہ ’عثمان بزدار کی 6 ماہ کی حکومتی کارکردگی شہباز شریف کی دس سالہ حکومت سے بہتر ہے، موجودہ حکومت میں مساجد اور مدارس کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘۔

    مزید پڑھیں: پاکستان علماء کونسل سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ

    اُن کا کہنا تھا کہ علمائے کرام نے اسلامی ممالک سے تعلقات کو مزید بہتر اور گہرا بنانے پر حکومت کی خارجہ پالیسی کو سراہا کیونکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد اسلامی ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی پیدا ہوئی۔

    پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ولی عہد محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لیے پوری قوم تیار ہے۔

    حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہزار سال حکومت کریں علمائے اور تمام مکاتب فکر اُن کا ساتھ دیں گے، ملک کو ریاست مدینہ کی طرح بنایا جائے اور حدود اللہ نافذ کی جائے۔

    اس موقع پر وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ’سعودی شہزادے محمد بن سلمان ریاست پاکستان کے مہمان ہیں، اُن کے دورے کے بعد خلیجی ممالک سمیت مسلم دینا میں امن اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کسی جماعت کو ختمِ نبوت کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے: پاکستان علما کونسل

    اُن کا کہنا تھاکہ ’پاکستان ریاستِ مدینہ بننے کی طرف بڑھنا شروع ہوچکا، جس شخص پر یہودی ہونے کے الزام لگائے گئے اُسی نے ملک کو ریاست مدینہ کی جانب روانہ کیا، عمران خان صرف پاکستان میں نہین بلکہ عالمی دنیا میں بھی پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں۔

  • آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، طاہر اشرفی

    آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، طاہر اشرفی

    ملتان : چیئر مین علماء کونسل علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل آپریشن ردالفساد کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرواتی تو دوبارہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔

    ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دیگر طاقتیں اور ایجنسیاں پاکستان میں حالات خراب کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان سے امن کی بات کرتے ہیں تو وہ دھماکے کر دیتے ہیں اور ایسا یوں ہو رہا ہے کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عمل در آمد نہیں کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فوجی عدالتیں بحال کی جائیں اور پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات پر کام کیا جائے ورنہ خاکم بدہن دہشت گردی کا عفریت دوبارہ منہ اُٹھا لےگا۔

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے مدارس کے خلاف شواہد دے جہاں دہشت گرد پلتے ہیں تو علماء کونسل خود ان مدارس کو تالا لگالے گی کیوں کہ مدارس علم و آگہی کے مرکز ہیں اس لیے تمام مساجد اور مدارس کو ایک ہی لاٹھی سے نہ ہانکا جائے۔

    مولانہ طاہر اشرفی نے اعلان کیا کہ 12 اپریل کو اسلام آباد میں دوسری علمی امن پیغام کانفرنس ہوگی جس سے علمائے مشائخ اور علمی شخصیات خطاب فرمائیں گی۔

  • کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں پیش امام سمیت 2 افراد ہلاک

    کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں پیش امام سمیت 2 افراد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب جاں بحق ہوگئے ۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 صدیق اکبر مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق وقوعہ سے دو گولیوں کے خول ملے ہیں۔

    ایس ایچ او چوہدری شاہد کے مطابق عینی شاہد نے بیان دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام معراج ہے جبکہ ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ ہم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معراج کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم اس نے ابھی تک قتل کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فرقہ واریت ہے یا کوئی زاتی رنجش اس حوالے سے تحقیات جاری ہیں، مقتول کا تعلق رحیم یار خان جنوبی پنجاب سے تھا اور گزشتہ 15سالوں سے وہ مذکورہ مسجد سے وابستہ تھے اور تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد تھے۔

    دوسری جانب سچل کے علاقے میں موسمیات چورنگی کے قریب سرکاری کیش لوٹنے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوااور ایک زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی زخمی حالت مین گرفتار کرلیاگیا ہے ، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ادریس اورزخمی کی شناخت فیصل کے نامو ں سے ہوئی ہے ، دونوں سرکاری اہلکار ہیں جبکہ ڈاکو کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

    سعیدآباد تھانے کی حدود نیول کالونی میں منگل کی صبح26سالہ شفیق ولد جمل بلوچ نے مبینہ طور پر اپنے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی،متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او غفار کورائی کے مطابق متوفی نے پہلے اپنے ہاتھ کی نس کاٹی اور اسکے بعد چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

    ایس ایچ او کے مطابق متوفی نے مرنے سے قبل گھر والوں کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں محبت میں ناکامی اور گھر والوں س شکایت کے حوالے سے مندرجات لکھے ہوئے ہیں،ایس ایچ او کے مطابق متوفی سول ایوی ایشن میں ملازم تھا۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    گلستان جوہرکے بلاک سولہ میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مارکررہا تھا کہ موقع پر موجودشہریوں نےدھرلیا،شہریوں نے ڈاکوکی خوب درگت بناکراسلحہ اور لوٹاہواسامان برآمد کرلیا، جس کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں پولس کے حوالے کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید کارروائی طبی امداد کے بعد کی جائے گی۔

  • پاکستان علماء کونسل 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منائے گی

    پاکستان علماء کونسل 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منائے گی

    لاہور : چاروں مکاتب فکر کے رہنماؤں نے حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے حکومت پاکستان سے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے فی الفور فوج بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور پریس کلب میں پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام شیعہ سنی دیوبندی اور اہل حدیث علماء نے 15 جولائی کو ملک بھر میں یوم تحفظ حرمین الشریفین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض حرمین الشریفین کے خلاف ہونے والی مبینہ سازشوں اور تکفیری فتنوں کی سازشوں سے آگاہی کیلئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 14 جولائی کو اسلام آباد میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں فتنہ وفساد پھیلانے کیلئے داعش جیسے گروہ اسلامی ممالک میں تخریب کاری کر رہے ہیں۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم نوجوانوں کو ان تکفیری اور خارجی گروہوں سے بچانے کیلئے علماء اسلام اور مفکرین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

    قائدین نے داعش سے مسلم نوجوانوں کو بچانے کیلئے فکری اور نظریاتی اتحاد کے قیام کی تجویز دی۔

    مزید پڑھیں : مدینہ منورہ اور قطیف میں خود کش حملے، 4 افراد شہید

    یاد رہے کہ رواں ماہ چار جولائی کو سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں تین بم دھماکوں میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

     

  • حکومت اور تنظیمات مدارس دینیہ کا اہم اجلاس30دسمبر کو طلب

    حکومت اور تنظیمات مدارس دینیہ کا اہم اجلاس30دسمبر کو طلب

    اسلام آباد: حکومت نے تنظیمات مدارس دینیہ کے ساتھ اہم اجلاس تیس دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری مذہبی امور ،چاروں صوبوں کے ہومز سیکریٹریز اور محکمہ اوقاف کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دینی مدارس کی تمام تنظیمات کے ذمہ داروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دینی مدارس اصلاحات ،ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • مدارس اورمساجد کیخلاف سازش بند کی جائے،مولانا طاہر اشرفی

    مدارس اورمساجد کیخلاف سازش بند کی جائے،مولانا طاہر اشرفی

    لاہور:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کو بدنام کرنے کی مذموم سازش بند کی جائے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث مدارس اور مساجد کی تفصیلات منظر عام پر لائے۔

    وزیر داخلہ نے 10 فیصد مدارس کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیا، ان کی تفصیلات میڈیا کو مہیا کی جانی چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کو بدنام کرنے کی مذموم سازش بند کی جائے۔

    علماء اور عوام بھی اب دہشت گردی کیخلاف منہ بند نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس سے منسلک 73 ہزار مساجد مدارس نے دہشت گردی کیخلاف فتوے دیئے ہیں۔