Tag: پاکستان علما کونسل

  • مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    گوجرانولہ: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کسی بھی انتشار اور فساد کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی آزادی مارچ کے لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی چھٹی دی جائے گی۔

    گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، مسجد اور مدرسے ماضی میں کسی انتشار اور فساد میں شامل ہوئے اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لیے مدارس کے طالب علموں کو کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بچوں کو زبردستی مارچ میں شریک کرسکتا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انتشارپھیلانےوالوں کوعوام کے ساتھ مل کر روکیں گے اور 27 اکتوبر کو بھارت کےخلاف ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: جامعہ بنوریہ نے فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کا اعلان کیا، مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں لہذا انہیں کوئی بھی شخص سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم کا مزید کہنا تھا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں۔

  • کسی جماعت کو ختمِ نبوت کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے: پاکستان علما کونسل

    کسی جماعت کو ختمِ نبوت کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے: پاکستان علما کونسل

    اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت میں منعقدہ پاکستان علما کونسل کی کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی جماعت کو ختمِ نبوت کے نام پر سیاست نہیں کرنے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ توہینِ رسالت روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، کسی جماعت کو ختمِ نبوت کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

    پاکستان علما کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، سپہ سالار اور فرقوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک دشمن ہیں۔

    پاکستان علما کونسل کی کانفرنس میں علما نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن، ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے تحریکِ انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان کیا تھا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی نیت پر شک نہیں، موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 70 سالوں کی مہنگائی 70 دنوں میں ختم نہیں ہو سکتی اس کے لیے وقت درکا ر ہے۔

  • ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل، سیاسی و مذہبی رہنماوں کی شدید مذمت

    ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل، سیاسی و مذہبی رہنماوں کی شدید مذمت

    سکھر/لاڑکانہ/کراچی: جے یو آئی فے کے رہنما خالد محمود سومرو کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے شدید مذمت کی ہے اور واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    جمعیت العلمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں خالد سومرو کا خلہ پر کر نا نہ ممکن ہے۔ سابق امیر سید منور حسن اور امیر جے آئی کراچی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے بھی ڈاکر خالد محمود سومرو کے قتل کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار علی محمد نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بھی جے آئی فے کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    سکھر میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہراشرفی نے خالد سومرو کا قتل حکومت کی ناکامی کہتے ہوتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    سینیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو، ایم پی اے خورشید جنیجو سمیت فریال تالپور کی جانب بھی خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین سمیت چودھری پرویر الہی نے بھی خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔