Tag: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری

  • وزیراعظم خاندانی مفاد میں اداروں کی’ شریفائزیشن‘ کر رہے ہیں، طاہر القادری

    وزیراعظم خاندانی مفاد میں اداروں کی’ شریفائزیشن‘ کر رہے ہیں، طاہر القادری

    اسلام آباد : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری اداروں کی ’’شریفائزیشن‘‘ دراصل ’’سلطنتِ شریفیہ‘‘ کے قیام کی طرف عملی قدم ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے 5 ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاناما لیکس کیس سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے غیر مناسب اور متنازعہ اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے ذریعےشریف خاندان اپنی سلطنتِ شریفیہ کو طول اور تقویت دینے کے لیے 5 خود مختار ریگولیٹری اتھارٹیز کی شریفائزیشن کر رہا ہے جو کہ قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے پاناما لیکس کے مردے کو بےکفن دفن کرنے کے لیے ہر روز نیا شوشا چھوڑا جارہا ہے لیکن عوام اس کیس کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نےکہا کہ عدالتی رپورٹس کے نام پر دھول اڑائی جارہی ہے جس کا مقصد اصل ایشوز سے توجہ ہٹانا اور اپنی حکومت کو طول دینا ہے،اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے جمہوریت کو بہ طور ڈھال استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں اور پارلیمنٹ اب صرف سینہ کوبی کے لیے رہ گئی ہے، ملک میں انصاف نام کو نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ 2016 میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے ماٍڈل ٹاؤن میں کیے گئے قتل عام پر اب تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم کے سامنے رکھیں گے،طاہرالقادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم کے سامنے رکھیں گے،طاہرالقادری

    لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سوال کیا کہا ہے کہ میاں برادران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ذمہ دار ہیں اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے ہیں وہ یہاں کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑیں گے؟

    Qadri reminds Shahbaz Sharif of old promise by arynews

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے رکھنے کے لیے لندن پہنچے ہیں جہاں وہ یورپی یونین کے نمائندوں سے مل کر ماڈل ٹاؤن سانحہ سے متعلق حقائق پیش کریں گے

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کی تحقیقات کے لیے حکومت وقت کو پورا وقت دیا تا ہم حکومت نے کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے بجائے قاتل پولیس افسران کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوا کر بد نیتی کا مظاہر ہ کیا جس کے بعد ہم نے عالمی سطح پر انصاف کے حصول کے لیے جدو جہد کا آغاز کیا

    اب تک ہم انصاف کے حصول کے لیے تین مختلف ممالک کے 3 اداروں کے انصاف کے حصول کے لیے در دستک دی ہے اور اب یورپی یونین کے سامنے مقدمہ رکھیں گے بلکہ اس سے آگے بڑھتے ہوئے ضرورت پڑی تو ہیومن رائٹس کونسل جنیوا سے بھی رجوع کریں گے۔

    انہوں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے ایک لا فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن کے ساتھ آج ایک اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں معروف وکیلوں سے اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔

  • طاہر القادری لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال کیا گیا

    طاہر القادری لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال کیا گیا

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر لاقادری آج علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور پہنچ گئے،کارکنان کی بڑی تعداد استقبال کے لیے موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر علامہ طاہر لاقادری آج لندن سے براستہ قطر لاہور پہنچ گئے ہیں، علامہ اقبال ایئر پورٹ پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں اُن کے شانداراستقبال کے لیے موجود ہیں۔

    Qadri-post-2

    علامہ اقبال ایئر پورٹ پر موجود کارکنان نے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی آمد پر اُن کا پر تپاک استقبال کیا،پھول برسائے،کبوتر چھوڑے گئے اور ویلکم ویلکم کے نعرے بلند کیے گئے،بعد ازاں وہ قافلے کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن کے روانہ ہو جائیں گئے۔

    QADRI POST 2

    ماڈل ٹاؤن روانگی سے قبل ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا شہداء ماڈل ٹاؤں کے لواحقین کو انصاف دلوانے کے لیے 17 جون کو ماڈل ٹاؤں لاہور میں عظیم الشان احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،دھرنے سے متعلق تفصیلات 17 جون کو دھرنے کے آغاز پر بتایا جائے گا۔

    انہوں ماڈل ٹاؤں واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دو سال گذر گئے ریاستی قتلَ عام کا انصاف نہیں ملا، معصوم بزرگوں، بچوں حتی کہ نہتی عورتوں تک کو حکومتِ پنجاب نے گولیوں سے بھون ڈالا،کیمرے کی آنکھوں سے یہ مناظر ساری دنیا نے دیکھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکرے کھائیں، لیکن جب قاتل ہی حکومت ہو،منصف ہوتو انصاف کہاں سے ملے گا؟

    داکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سپہ سالار کے شکر گذار ہیں کہ انہوں کی ہدایت پر ہماری ایف آئی آر درج ہوئی اور اب آپ ہی سے سے انصاف دلوانے کی امید ہے،اگر آپ انصاف دلوائے بغیر چلے گئے تو یاد رکھیے اللہ آپ سے اس بارے مین ضرور سوال پوچھے گا۔
    ایک سوال کے ضواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اور ٹی او آرز سے کچھ برآمد نہیں ہوگا، ہم نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے ایک ایک سیاسی جماعت سے رابطہ کیا ہے،اگر کوئی ہمارے قافلے میں شامل ہوا تو ویلک کریں گے۔

    تحریک انصاف کی دھرنے سے لاتعلق رہنے کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کسی ایمپائر کو نہیں جانتا کیوں کہ میں کرکٹر نہیں ہوں،ایمپائر کی انگلی کبھی سیدھی اُٹھتی ہے،کبھی اوپر کبھی نیچے کبھی دائین تو کبھی بائیں،مجھے اس کا کچھ نہیں پتہ ہے۔

    یاد رہے ماڈل ٹاؤن سانحہ کی دوسری برسی کے موقع پر انصاف نہ ملنے کے باعث پاکستان عوامی تحریک ماڈل ٹأن لاہور پر 17 جون کو دھرنا دیں گے۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بھی سخت سردیوں میں دھرنا دیا تھا،اُس کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ بھی دھرنا بھی دیا تھا۔

  • طاہر القادری کل صبح امریکا روانہ ہونگے

    طاہر القادری کل صبح امریکا روانہ ہونگے

    لاہور:  پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی علاج کی غرض سے کل صبح امریکا کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ ڈاکٹروں نے طاہر القادری کو ملک سے باہر جا کر فوری علاج کروانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری علاج کے غرض سے آئندہ چوبیس گھنٹے میں امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا امریکی معالج پر مشتمل پانچ رکنی ڈاکٹرز کے پینل نے آج معائنہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد علاج شروع کرائیں، تاخیر کی صورت میں پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں۔

    میڈیا ایڈوائزر نے طبی معائنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈاکٹر امریکہ سے ہنگامی طور پر رات لاہور پہنچے۔ میڈیا ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ علاج سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کرینگے تاہم ڈاکٹروں نےانہیں بیرون ملک جا کرعلاج کا مشورہ دیدیا ہے۔

    اس دوران انکی عیادت کیلئے مختلف سیاسی رہنمائوں کیجانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےعوامی تحریک کے قائد سےرابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔

    ادھرحکومت نے طاہر القادری کو علاج کیلئےخصوصی ایمبولینس طیارے میں بھجوانے کیلئے پیشکش کی ہے جس کا تاحال طاہر القادری اور انکے اہلِ خانہ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔