Tag: پاکستان عوامی تحریک

  • ڈاکٹر طاہرالقادری نے شفاف نجکاری کیلئے 15نکاتی فارمولا پیش کردیا

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے شفاف نجکاری کیلئے 15نکاتی فارمولا پیش کردیا

    علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شفاف نجکاری کے لئے پندرہ نکاتی فارمولا پیش کردیا، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ قوم کو مسلم لیگ ن کا کمیشن قبول ہوگا نہ منشا گروپ کو نوازنے کی پالیسی قبول ہوگی۔

    لاہور میں وڈیو لنک سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کی طرف سے قومی اداروں کی نجکاری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ 1997 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بینظیر بھٹو کے سابقہ دور حکومت میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری کو شفاف بنانے والے حسین لوائی کو سزا دی اور اب بھی ان سے اچھائی کی توقع نہیں۔ 

      پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ قومی ادارے ملک کا اثاثہ ہیں، نجکاری کے عمل اور ممکنہ خریداروں کو میڈیا کے ذریعے زیر بحث لایا جائے، منشا گروپ کو خفیہ طریقے سے نہ نوازا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نجکاری کمیشن کے ارکان کی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے غیر متنازع ججوں اور ایماندار ماہرین پر مشتمل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
       

  • لاہور:دفعہ144کیخلاف ورزی پر 4ہزار افراد کیخلاف رپورٹ درج

    لاہور:دفعہ144کیخلاف ورزی پر 4ہزار افراد کیخلاف رپورٹ درج

    لاہور میں مال روڈ پر دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے پر پاکستان عوامی تحریک کے حافظ محی الدین قادری سمیت چار ہزار کارکنوں کے خلاف دو تھانوں میں رپورٹیں درج کرلی گئیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف ریلی نکالنے کے الزام میں رپورٹیں تھانہ پرانی انار کلی اور تھانہ سول لائن میں درج کی گئیں، تھانہ پرانی انار کلی میں درج رپورٹ کا نمبر بائیس جبکہ تھانہ سول لائن میں درج رپورٹ کا نمبراڑتالیس ہے، مال روڈ پر جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے۔
       

  • چوری اور ڈاکہ زنی کی جمہوریت قوم کے مسائل حل نہیں کر سکتی ، ڈاکٹر طاہر القادری

    چوری اور ڈاکہ زنی کی جمہوریت قوم کے مسائل حل نہیں کر سکتی ، ڈاکٹر طاہر القادری

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چوری اور ڈاکہ زنی کی جمہوریت قوم کے مسائل حل نہیں کر سکتی ،طالبان سے مذاکرات کی باتیں کہاں گئیں یہ امن نہیں چاہتے حکومت میں بیٹھے لوگ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بدترین مہنگائی بے روز گاری ،غربت کرپشن اور بد امنی کے خلاف ناصر باغ سے مال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہاکہ ایوانوں میں آٹا اور چینی چور بیٹھے ہیں۔

    ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پر وفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ چوری اور ڈاکہ زنی کی جمہوریت قوم ہر گز قبول نہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مذاکرات کرنے والے کہاں کھو گئے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کرپٹ الیکشن کمیشن وہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا راستہ نہیں روک سکتا ۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ مشرف نے ملک لوٹنے والے کو باہر جانے کی اجازت دی تھی لیکن اب قومی چور باہر نہیں  جا سکیں  گے،عوامی تحریک کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ ہر شہری کو مفت گھر تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیںبصورت دیگر عوامی انقلاب حکمرانوں سے تخت اور تاج چھین لینگے۔