Tag: پاکستان عوامی تحریک

  • اپوزیشن واک آؤٹ کے بجائے وزیراعظم سےسوال کرتی، علامہ طاہرالقادری

    اپوزیشن واک آؤٹ کے بجائے وزیراعظم سےسوال کرتی، علامہ طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو وزیراعظم نوازشریف کی غلط بیانی کا جواب پارلیمنٹ کے فلورپرہی دینا چاہیئے تھا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، علامہ طاہرالقادری نے اپنی گفتگو میں اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کی بارش کردی۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں واک آؤٹ کے بجائے وزیراعظم سے سوال کرتی، ثبوت دیتی، یہ واک آؤٹ کا نہیں ناک آؤٹ کا دن تھا۔

    علامہ طاہرالقادری نےکہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی جائیداد کے دستاویزات دکھانی چاہیئے تھی۔ اسمبلی کی حالیہ کارروائی سےایسا لگ رہا ہے کہ نورا کشتی ہورہی ہے۔

    علامہ طاہرالقادری نےکہا کہ پنامالیکس کامعاملہ جعلی جنگ کے ذریعے آگے کھینچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کچھ پارٹیوں نے دوسری پارٹیوں کوٹرک کی لائٹ کے پیچھے لگایاہوا ہے۔


    Opposition should have handed evidences to… by arynews

  • پاکستان عوامی تحریک کا پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان

    پاکستان عوامی تحریک کا پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک مطالبات کی منظوری کیلئے آج پارلیمنٹ کے سا منے دھرنا دیگی ۔ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک جانے والوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ دیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کا ایک سال مکمل، پاکستان عوامی تحریک نے ساتھی شہدا کی یاد میں علامتی دھرنے کا اعلان کردیا عوامی تحریک نے پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان کیا تو انتظامیہ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی چوک میں کسی بھی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے تاہم پارلیمنٹ کے سامنے پریڈ گراونڈ پر احتجاج یا دھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

     پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے اور اسلام آباد میں پی اے ٹی کی ریلی اور دھرنے کو کوئی نہیں روک سکتا، دھرنا ہر صورت دیا جائَے گا جس میں عوامی تحریک کے تمام مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

  • پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے، طاہرالقادری

    پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے، طاہرالقادری

    لندن : علامہ طاہر القادری کہتے ہیں پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی پھر وطن واپسی ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے ہیں ۔وہ پیر صبح سات بجے لاہور پہنچے گے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے کہا کہ کراچی میں قتل عام کے خلاف رینجرز کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پنجاب میں بھی لاشیں گری تھیں ۔

    اس موقع پر ایک سحافی نے سوال کیا کہ کیا پھر کسی دھرنے کے لیے پاکستان جارہےہیں تو طاہرالقادری نےاس بارےمیں کچھ نہیں کہا، جبکہ کسی اورلندن پلان اورلندن میں عمران خان سےملاقات کی خبریں کوبھی غلط ٹہرایا۔

    طاہر القادری نےاپنا عزم دھرایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں کو سزا دلوائےبغیرنہیں رہیں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے، طاہرالقادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے، طاہرالقادری

    کراچی / لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ان کے انجام تک ضرور پہنچائیں گے اور انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    یہ بات انھوں نے لندن سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے داروں کو معاف نہیں کریں گے۔

    طاہر القادری اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ان کو چھوڑیں گے نہیں انھیں اپنے انجام تک پہنچائیں گے قاتلوں کو اپنے عبرتناک انجام تک پہنچانا ہے ہم نہ کبھی انھیں معاف کریں گے اور نہ چھوڑیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا پروگرام نہیں ہے، عمران خان کی لندن آمد کا اب تک مجھے علم نہیں تھا، آپ کے بتانے پر پتہ چلا ہے،تاہم فی الحال ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کواور پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے شہیدوں کے قاتل نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور پولیس کے افسران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ ڈیل کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ان کے 14 شہیدوں کے گھرانوں میں سے کسی ایک کو بھی خرید نہیں سکے ہیں۔

    ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    شرکاء سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

  • برمی مسلمانوں پر مظالم، اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے، طاہر القادری

    برمی مسلمانوں پر مظالم، اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے، طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے۔

    برمی مسلمانوں سے ان کے بنیادی انسانی،مذہبی حقوق چھین لئے گئے ،انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے مگر عالمی ضمیر کی بے حسی اور خاموشی میں رتی برابر فرق نہیں آیا ۔

    عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،یورپی یونین ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برمی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بند کروانے کےلئے وہ اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک میانمارسے شدید احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد چند روز کی ڈیڈ لائن دی جائے اور نتیجہ نہ نکلنے پر مسلمان ممالک برما سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں ۔

    ڈاکٹرطاہر القادری نے اقوام متحدہ سے میانمار میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات کے تحت امن فوج کے دستے بھجوانے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا

    طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے جے آئی ٹی کے خلاف چودہ جون تک احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے سانحہ ماڈل ٹان کے ذمہ دارووزیراعظم ،وزیراعلی پنجاب ،رانا ثنااللہ اوراس وقت کے آئی جی سمیت پولیس افسران ہیں۔

     انہوں نے جے آئی ٹی کے خلاف چودہ جون تک احتجاجی مظاہروں کا شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا احتجاج کرنا عوام کا حق ہے حکمران اس حق سے محروم نہیں کرسکتے۔

  • حکومت کی ناقص کارکردگی :عوامی تحریک وہائٹ پیپرجاری کرے گی

    حکومت کی ناقص کارکردگی :عوامی تحریک وہائٹ پیپرجاری کرے گی

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی دوسالہ ناقص کارکردگی پر گیارہ مئی کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہوا،جس میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

    اجلاس میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی دو سالہ ناقص کارکردگی پر گیارہ مئی کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ملک بھر میں تنظیم نو کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں حکمران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کی جائے۔

    پیٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے اور پٹرول کی قیمتیں دس روپے لیٹر کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے دعا اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی ٹیم نے اہم شواہد نظر انداز کردئیے

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےاہم شواہد نظر انداز کردئیے، اصل ذمہ داروں کے کلئیرہونے کا امکان ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سانحے میں زخمی ہونے والے دوافراد نے جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کسی پولیس اہلکارکو شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ سب نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے بیالیس زخمیوں کوبیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم ملزمان کوکلئیر کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ جےآئی ٹی نے اہم حکومتی شخصیت کو بے گناہ  قرار دینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ کو جلد پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

  • الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    لاہور: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن غیر آئینی تھےعوام غیر قانونی حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے آزاد الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کیا۔

     ان کا کہنا تھا عام انتخابات غیر آئینی تھے اور موجودہ حکومت غیر قانونی ہے ، عوام ان حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کنٹینر پالیٹکس نہ کرنے کے دعویداروں نے پورا پنجاب کنٹینرز سے سیل اور لوگوں کو گھروں میں قید کیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن کیلئے ہماری جدوجہد کے خلاف تمام قوتیں ایک نہ ہوتیں تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔