Tag: پاکستان فلم انڈسٹری

  • وحید مراد پر فلمائے گئے مشہور گانے

    وحید مراد پر فلمائے گئے مشہور گانے

    دو دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پرا راج کرنے والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج بتیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

    وحید مراد کو دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرا اداکار قرار دیا جاتا ہے جن کا انداز گفتگو، ہیراسٹائل اور لباس نوجوانوں میں خاصاَ مقبول ہوا، وہ آج بھی انہیں منفرد رکھے ہوئے ہے۔

    ندیم اور محمد علی جیسے بڑے اداکاروں کے سامنے وحید مراد کا طوطی 1979ء تک بولتا رہا، وحید مراد نے اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف اور پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں۔

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بے پناہ مشہور ہونے والے بے شمار فلمی گانوں میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

    کو کو کورینہ :‌


    اکیلے نہ جانا:


    ہپ ہپ ہررے:


    تمھے کیسے بتادوں تم منزل ہو:


    بھولی ہوئی وہ داستاں:


    بھابھی میری بھابھی:


    مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو:

    تیرے سوا دنیا میں:

    جو درد ملا اپنوں سے ملا:

  • وحیدمراد کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

    وحیدمراد کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

    کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور لیجنڈ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اکتیس برس بیت گئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو جدید ہئیر اسٹائل سے معتارف کرانے والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے اکتیس برس بیت گئے۔

    وحید مراد دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے. انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا اور ان کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. فلم ہیرا اور پتھر، ارمان، گانا کو کو کو رینا سے زیادہ شہرت ملی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کا درخشاں ستارہ تئیس نومبر انیس سو تراسی کو کراچی میں اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کرگیا۔ وحید مراد نے اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف اور پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں۔

  • فلم  وار کے خصوصی شو کا اہتمام

    فلم وار کے خصوصی شو کا اہتمام

    وار فلم کی عوام میں مقبولیت کی پیش نظر پاکستان فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے سنی گولڈ سینما میں وار فلم کے شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    سپرہٹ فلم وار نے پاکستان فلم انڈسٹری اور سینما گھروں سے ناراض فلم بینوں کو ایک بار پھر اپنے سینما گھروں کی طرف لانے پر مجبور کر دیا ہے، وار فلم کئی مہینوں سے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے، شائقین کی اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے سنی گولڈ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں فلم وار کے شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پر ایم ڈی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی فوجی فرٹیلائزر کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے وار جیسی فلموں کی سرپرستی کر کے فلم انڈسٹری کو تقویت پہنچائی ہے، وار فلم کے خصوصی شو کے انعقاد پر شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستانی فلموں کو اپنے سینما گھروں میں کامیاب دیکھ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

    فلم بینی کے شوقین افراد کا کہنا تھا کہ کہ فلم وار انہیں نا صرف بہترین تفریح کا موقع فراہم کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔
        
       

  • سال 2013 پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال رہا

    سال 2013 پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال رہا

    دوہزار تیرہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہوا، کئی فلموں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

    فلم وار، میں ہوں شاہد آفریدی، لمحے دا سیڈلنگ، زندہ بھاگ جیسی کئی فلموں نے پاکستان کی سینما انڈسٹری کو ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا کردیا اور بندھ ہوتے ہوئے سینما گھروں میں ایک بار پھر ہاوس فل کے بوڈز لگنے لگے۔

    فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات سال دو ہزار تیرہ کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور کامیابی کا سال قرار دے رہے ہیں، رواں سال پاکستان میں 35 فلمیں ریلیز ہوئیں، جس میں 11اردو، 6پنجابی، 17 پشتو فلمیں شامل ہیں۔

    سال کی سب سے بڑی فلم وار پاکستان میں تہلکہ مچانے کے بعد اب دبئی سمیت کئی ممالک میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، ہمایوں سعید کی فلم میں ہوں شاہد آفریدی کے چرچے بھی پاکستان کے ہر شہر میں سنے گئے اور سال کی دوسری بڑی فلم قرار پائی۔

    چمبیلی اور زندہ بھاگ بھی شہریوں کو سینما گھروں میں لانے میں کامیاب رہی، ان تمام فلموں کی بہترین ادکاری ، دور جدید کی ٹیکنالوجی اور فلم کے ہر شعبے میں ماہرین کی خدمات لی گئی تھیں جبکہ کئی بھارتی فنکار بھی پاکستانی فلموں میں نظر آئے۔