Tag: پاکستان قرض

  • ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات، کیا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا؟

    ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات، کیا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا؟

    اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزے پر ہوں گے، اور مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر الگ الگ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف وفد مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ تجاویز بھی دے گا۔

    آئی ایم ایف کی رضامندی پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا، مذاکرات وزارت خزانہ، وزارت توانائی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ ہوں گے۔

    ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے اچھی خبر سنا دی

    ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے، جب کہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی آئی ایم ایف وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔

  • آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان

    آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد: آئی ایم ایف اجلاس میں آج پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں جرمنی اور پاکستان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کلینڈر میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، تاہم پاکستان کے لیے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔

    بورڈ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے سکتا ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد 2 سے 3 دن میں 1.2 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہو سکتے ہیں۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک: 685 ملین ڈالر قرض منظور

    ایشیائی ترقیاتی بینک: 685 ملین ڈالر قرض منظور

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 685 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج پاکستان کے توانائی کے شعبوں کو مضبوط بنانے اور صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے چھ سو پچاسی ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

    300 ملین ڈالر کی رقم پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور اس کے مالی استحکام کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے خرچ ہوگی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 385 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    تین سو ملین ڈالر انرجی سیکٹر ریفارمز اینڈ فنانشل سسٹین ایبلٹی پروگرام کے دوسرے ذیلی پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے توانائی کے شعبے کی گورننس کو بہتر بنانا اور گردشی قرضہ کم کرنا ہے، تین سو ملین ڈالر کی رقم کا پہلا ذیلی پروگرام دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔

    تین سو پچاسی ملین ڈالر کی فنانسنگ خیبر پختون خوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور کے شہروں میں 2 صاف پانی کی سپلائی ٹریٹمنٹ سہولیات اور 3 سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں مدد کرے گا۔

    ان پروجیکٹس سے 3.5 ملین سے زائدافراد کو صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، صفائی کی سہولیات میسر ہوں گی، اور سرسبز مقامات اور صنفی دوستانہ سہولیات سے شہری مستفید ہوں گے۔

  • پاکستان نے کتنا قرض لیا؟

    پاکستان نے کتنا قرض لیا؟

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی اداروں سے لیےگئے قرض کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سینیٹ میں بتایا کہ عالمی بینک سے 21 اداروں کے لیے 4 ارب 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 3 ارب 66 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

    اسلامی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 68 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، جب کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ بینک سے 80 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ورلڈ بینک سے 21، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 22 معاہدے کیے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے 58 معاہدے کیے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے لیےگئے قرض پر 4.05 شرح سود ہے، قرض کی واپسی کا عمل 2024 سےشروع ہوگا اور 2032 تک جاری رہےگا۔

    نج کاری فہرست

    نج کاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست بھی سینیٹ میں پیش کر دی گئی، پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل نیویارک نج کاری کی فہرست میں شامل ہے، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر شاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    نج کاری فہرست میں فرسٹ ویمن بینک، پاکستان اسٹیل، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر، ماڑی پیٹرولیم، نندی پور پاور پلانٹ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اور گدو پاور پلانٹ بھی شامل ہیں۔

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

    ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی سینیٹ میں پیش کیا گیا، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا حکومت نے 2 بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس سے ہرگھر متاثر ہے، 500 فی صداضافہ کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ یہ اس لیے کیا تاکہ ادویات کی دستیابی یقینی ہو، حکومت نے فارما مافیا کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے۔

    سینیٹر مشتاق نے کہا 45 فارما کمپنیوں کے سربراہان پی ٹی آئی کے عہدے دارہیں، کیا یہ درست ہے؟ ڈریپ اس وقت فارما مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے ادویات کی قیمتیں جون 2018 کی سطح پر لائی جائیں، نیب کو فارما مافیا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی۔

    کرونا سے ملکی معیشت کو نقصانات

    سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت خزانہ کی جانب سے کرونا سے ملکی معیشت کو نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں، جس میں کہا گیا کہ کررونا کے باعث جی ڈی پی کی شرح 2 فی صدگرگئی، ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 809 ارب روپے کا خسارہ ہوا، جی ڈی پی کی شرح 2.4 فی صد سے کم ہو کر منفی صفر اعشاریہ 4 فی صد تک آ گئی، بجٹ خسارے میں بھی ایک فی صد اضافہ ہوا ، بجٹ خسارہ 7.5 فی صد کی بجائے 8.1 فی صد رہا، پاکستانی برآمدات کے ہدف میں بھی کمی آئی۔

  • آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، قرض کی دوسری قسط پر مذاکرات ہوں گے

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، قرض کی دوسری قسط پر مذاکرات ہوں گے

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ، وفد پاکستان میں پروگرام کےتحت پہلے دیے گئے قرض کا جائزہ لے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کو قرض کی دوسری قسط دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے اعلیٰ سطح مشن کی اسلام آباد آمد ہوئی ہے۔ وفدکی سربراہی ارنیستورامیریز ریگو کر رہے ہیں۔

    اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف کا وفد اہم ملاقاتیں کرے گا جب کہ وزارت ِ حکام سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات کل ہوگی۔

    مالیاتی ادارےکا وفد پروگرام کےتحت پاکستانی کارکردگی کاجائزہ لےگا اور جائزےکی کامیاب تکمیل پر پاکستان کوقرض کی دوسری قسط حاصل ہوجائےگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول

    دوسری قسط کاحجم45 کروڑ 30 لاکھ ڈالرہوگا، پاکستان کوملنےوالی پہلی قسط کاحجم99کروڑ10لاکھ ڈالرتھا۔

    آئی ایم ایف کا وفد 7نومبرتک پاکستان میں قیام کرےگا، پہلاجائزہ مثبت نوٹ پرختم ہونے کی توقع ہے جب کہ آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرچکاہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف جہاد اظہور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصلاحاتی پلان آئی ایم ایف کی مدد سے جاری ہے، آئی ایم ایف وفد اسلام آباد میں معاشی معاملات کا جائزہ لے گا۔

    ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ میکرواکنامک استحکام کےلیےاسٹیٹ بینک جبکہ مالیاتی معاملات پر وزارت خزانہ نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔