Tag: پاکستان قومی ٹیم

  • بھرپور کم بیک پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    بھرپور کم بیک پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شان دار کام یابی حاصل کر کے بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں زبردست واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔

    وزیر اعظم نے میچ میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر انھیں خصوصی مبارک باد دی، کہا مبارک باد خصوصی طور پر ان تین کھلاڑیوں کو جاتی ہے جنھوں نے شان دار کارکردگی دکھائی۔

    خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں شاہینوں نے نا قابل شکست کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، بابر اعظم کو شان دار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہینوں نے ناقابل شکست کیویز کو جھپٹ لیا

    میچ میں حارث سہیل نے بھی 68 رنز بنائے جس نے پاکستان کی فتح میں نمایاں حصہ ڈالا، جب کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

    پاکستان کی ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی تین میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، گرین شرٹس کے 7 پوائنٹس ہیں۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 29 جون بروز ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • دورہ ویسٹ انڈیز، پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    دورہ ویسٹ انڈیز، پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کی قومی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا جس میں احمد شہزاد، کامران اکمل کی واپسی متوقع ہے جب کہ محمد عباس ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی جس میں پی ایس ایل ٹو میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جب کہ کچھ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پی ایس ایل کے بہترین بلے بازوں احمد شہزاد اور کامران اکمل کی واپسی کے قوی امکان ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخرزمان، حسن علی، عمادبٹ، عماد وسیم، شاداب خان، نواز، شعیب ملک، رومان رئیس کے علاوہ کراچی کنگز کے عثمان شینواری بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے محمدعامر اور وہاب ریاض کوآرام کاموقع دیاجائےگا تاہم دونوں کھلاڑیوں کو ون ڈے اسکواد کا حصہ بنایا جائے گا
    اورمحمدعباس کوپہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیاجائےگا جب کہ فاسٹ بولر سہیل تنویر اور بلے باز عمراکمل کی سلیکشن فٹنس ٹیسٹ سےمشروط ہوگی۔

    واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ تین ٹیسٹ میچز، تین ایک روزہ میچز، اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز (26 مارچ سے 14 مئی) کھیلنے ویسٹ انڈیز جائے گی۔