Tag: پاکستان مخالف سرگرمیوں

  • افغانستان میں پاکستان مخالف  سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

    افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

    کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے میں ملوث 200 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسندوں کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا، طالبان حکومت نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں کو سرحد پار حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    وائس آف امریکا نے پاکستانی عہدیداروں کے مطابق بتایا افغان عبوری حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں اسلام آبادکے اعلیٰ سطح وفد کو فراہم کردی ہیں۔

    امریکی میڈیا کےمطابق گرفتار تمام عسکریت پسند اب جیل میں ہیں، افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے ہم نے دہشت گرد سرگرمیوں کےخاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کو نافذ کردیا ہے، کسی کو بھی پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بیان کردہ پالیسی ہے اور ہم پاکستان کی داخلی سیکیورٹی کے مسائل میں صرف اپنی استعداد کے مطابق ہی مدد کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، پاکستان کا  افغان حکومت سے بڑا مطالبہ

    پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، پاکستان کا افغان حکومت سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے افغان سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے استعمال پر شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے استعمال پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا افغان حکومت دہشت گردوں کوایسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی پاک افغان سرحد کی صورتحال پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے بار بار سرحد کو محفوظ بنانے کی درخواست کی، دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے کالعدم جماعتوں خصوصاً تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں کئی پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔ 14 اپریل کو 7 پاکستانی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں برادرانہ ممالک کے امن اور ترقی کے لیے ہے، پاکستان افغانستان کی خود مختاری کی عزت کرتا ہے۔

  • حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

    حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سےاٹھادیا اور کہا پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، ایسےعناصرکی گرفتاری کیلئے سفارتی اور قانونی راستے اپنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیاں اور اداروں کیخلا ف پروپیگنڈے کانوٹس لے لیا اور معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے اٹھادیا۔

    حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، ملوث عناصر کیخلاف قوانین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ

    حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

    حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ مغربی حکومتیں پاکستان مخالف سرگرمیاں روکیں اور ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئےمتعلقہ ممالک تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاکرنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں، مغربی ممالک میں بیٹھ کرعناصرغلط خبریں پھیلاتے ہیں، عناصر مخصوص مقاصد کیلئے پاکستانی اداروں کوبد نام کررہےہیں۔

    پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، پاکستان مخالف مہم چلانےوالوں کورافنڈدیتی ہے، ایسےعناصرکی گرفتاری کیلئے سفارتی اور قانونی راستے اپنائیں گے۔