Tag: پاکستان مخالف پروپیگنڈے

  • سیاسی جماعت کے سینٹرل میڈیا ڈویژن سے  پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    سیاسی جماعت کے سینٹرل میڈیا ڈویژن سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    اسلام آباد : سیاسی جماعت کے رہنما رؤف حسن کے موبائل کے فرانزک سے غیرملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کے سینٹرل میڈیا ڈویژن سے پروپیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بائیس جولائی دوہزارچوبیس کو سیاسی جماعت کے سینٹرل میڈیا ڈویژن سے شواہد ملے اور سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی غیر ملکی شخصیات اور ذرائع ابلاغ نمائندوں سے رابطے سامنے آئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے موبائل کے فرانزک سے غیرملکی شخصیات سےروابط کا انکشاف ہوا، رؤف حسن اورعالمی جریدے انٹرسیپٹ کے صحافی رائن گرِم میں واٹس ایپ رابطے ہوئے۔

    ذرائع نے کہا کہ ان کا رائن گرِم سےباقاعدہ رابطہ جنوری دوہزارچوبیس کوہوا، اکیس جنوری کو رؤف حسن نے رائن گرِم کو سیاسی جماعت کے ورچوئل کنونشن میں شرکت اورخطاب پر داد دی اور رائن گرِم کو سیاسی جماعت سے رابطے قائم رکھنے کا کہا جبکہ ان کے درمیان رابطے مختلف اُمورپرجاری رہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آٹھ جون کو رائن گرِم نے رؤف حسن سےبانی پی ٹی آئی کےپندرہ مئی کو لکھے موادکی تصدیق چاہی، پوچھا ’’کیا یہ مواد آپکا تحریر کردہ ہے، ہم آپ کانام ظاہر نہیں کرینگے، جواب کیلئے رؤف حسن نے رائن گرِ م کیساتھ بذریعہ واٹس ایپ کال پر رابطہ کیا، رائن گرِم گزشتہ کچھ عرصےسے سیاسی جماعت کے حق میں متعددآرٹیکلزلکھ چکاہے، جس کا مقصد پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈاکرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رائن گرِم نے نو اگست 2023 کو سائفر کو بنیاد بناکرانٹرسیپٹ پرآرٹیکل لکھا، سولہ اگست 2023 کو سائفرکی بنیاد پر لکھے گئے رائن گرِم کے آرٹیکل کے بعدپراپیگنڈا کیا گیا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اٹھارہ دسمبردوہزارتئیس کو رائن گرِ م کا تحریر کردہ ایک اور آرٹیکل منظرِ عام پر آیا، نو فروری کو انھوں نے آرٹیکل میں افواجِ پاکستان کے الیکشن میں ملوث ہونے کا پروپیگنڈا کیا اور گیارہ فروری کو آرٹیکل کے ذریعے الیکشن نتائج کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چھبیس فروری کورائن گرِم نے آرٹیکل کے ذریعے امریکی صدر سے پاکستانی حکومت کوتسلیم نہ کرنےکامطالبہ کیا، رائن گرِم اور مرتضیٰ حسین نے ستائیس جون کو آرٹیکل لکھ کر عالمی جریدے انٹرسیپٹ پر پھر پروپیگنڈا کیا۔

    رائن گرِ م کی ورچوئل جلسے میں شرکت ریاست مخالف منظم پراپیگنڈامہم کاواضح ثبوت ہے، قومی سلامتی متقاضی ہے کہ ان حقائق کی فوری جانچ پڑتال کی جائے۔

  • بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب

    بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب

    بھارت نے بلوچ نوجوانوں کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ، کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ڈالرز میں ادائیگی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبورکرگیا، بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

    بھارت نے بلوچ نوجوانوں کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ، بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پربلوچ نوجوانوں کونوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا۔

    کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں ، انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنی کی تفصیلات درج کی گئی ہے، اس کا مقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے، جس سے بلوچ قوم کے ذہن کوپاکستان مخالف بنایاجاسکے۔

    کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ڈالرز میں ادائیگی کرے گی، بھارت سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

    بھارتی پروپیگنڈا ساز ذہن معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف اکسا کرعزائم کوتکمیل تک پہنچاناچاہتا ہے، بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں اوربلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنےکی کوشش کھل کرسامنے آگئی ہے۔