Tag: پاکستان مسلم لیگ عوامی

  • 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، شیخ رشید

    13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 50 غیر ملکی دورے کرنے والی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی پے، دہشتگردی کے خلاف ہمارے جوان جان دے رہے ہیں ہمیں دہشتگردی کی لائن میں کھڑا کر دیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ زرداری 100 بلین ڈالر کی بات کرتے ہیں ہمارے پاس 3 بلین رہ گئے، آئی ایم ایف کے 5 دن رہ گئے حواس باختہ ڈار صحافیوں کو طمانچے مارتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سیر و سیاحت کمپنی کی مشہوری کے دوروں پر ہیں، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک میں کیا ہوگا، 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بند بے روزگار نوجوان یونان کے سمندر میں ڈوب گئے، مہنگائی لوڈ شیڈنگ آسمان پر، اشرافیہ موج میلہ کررہے ہیں، حکومت کا مسائل پر نہیں تقریروں اور تصویروں پر زور ہے۔

  • جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں یہ گرفتار کررہے ہیں، شیخ رشید

    جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں یہ گرفتار کررہے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں آپ گرفتار کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ محلے میں نعرے لگ رہے ہیں، ڈپریشن میں ہوں اس سے اچھا ہے بندہ جیل چلاجائے، 13 جماعتوں کی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہو، جیل میں ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں کو بخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت، صلاحیت صفر ہے، انکی سیاسی موت ہوچکی، عدالتوں کے احترام کے بجائے عدالتوں سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوتا ہے یا لوگ بھوکے مریں اس سے شریف، زرداری، مولانا کو فرق نہیں پڑتا،  ان کا مسئلہ صرف عمران خان اور انتقام ہے، یہ سمجھتے ہیں عمران خان کو ختم کر کے پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائےگی لیکن انہیں یہ یہ نہیں پتا کہ عمران خان کو ختم کیاگیا تو پی ٹی آئی اور مضبوط ہوجائےگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں ،جس چینل پر آتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں، جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں آپ گرفتارکررہے ہیں، حکومت ایسے اقدام کر کے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے ۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لیڈروں کو عدالت سے گرفتارکیا گیا، عوام  نے احتجاج خود لیڈ کیا، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ قابل قبول نہیں ہے، نیب قانون میں کی جانیوالی ترامیم کا فائدہ عمران خان کو ہوگا۔