Tag: پاکستان مسلم لیگ ن

  • ن لیگی وفد کی سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات، خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا

    ن لیگی وفد کی سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات، خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، وفد نے سیکریٹری کو ضمنی انتخابات سے متعلق اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ضمنی الیکشن کے بارے میں پارٹی کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

    [bs-quote quote=”ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہونی چاہیے: وفد” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وفد میں مریم اورنگ زیب، چوہدری تنویر اور سردار یعقوب ناصر شامل تھے، مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق کافی تحفظات تھے، جن سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے کہا گیا کہ ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہونی چاہیے، دریافت کیا گیا کہ ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس کو کیسے بہتر بنایا گیا ہے۔

    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز کی فہرست سے متعلق بھی پوچھا گیا، عام انتخابات میں فارم 45 دینے میں تاخیر کی گئی تھی سیکریٹری سے پوچھا کہ اب ضمنی الیکشن میں اس کو کیسے دیکھا جا رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ضمنی انتخابات، پاک فوج کےجوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے


    انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بھی بات کی گئی، خدشہ ہے کہ ان کی گرفتاری الیکشن پر اثر انداز ہوگی، ان تمام تر تحفظات سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔

    مریم اورنگ زیب نے مطالبہ کیا کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے والی چیزوں پر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس لے گا۔

  • ن لیگی ارکان کی اسمبلی کے باہر اسمبلی، ایاز صادق خود ساختہ اسپیکر بن بیٹھے

    ن لیگی ارکان کی اسمبلی کے باہر اسمبلی، ایاز صادق خود ساختہ اسپیکر بن بیٹھے

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ہٹ دھرمی برقرار رہی، اراکین نے قومی اسمبلی کے باہر بیٹھ کر اپنی اسمبلی سجا لی۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ارکان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، الزامات کی تکرار بھی جاری ہے، قومی اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی سجا لی، ایاز صادق اسپیکر گاؤن پہن کر شریک ہوئے۔

    [bs-quote quote=”قومی اسمبلی کے باہر سجائی جانے والی اسمبلی میں سابق اسپیکر ایاز صادق اسپیکر کا کورٹ پہن کر شریک ہوئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی اور شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے ارکان احتجاج کر رہے ہیں۔

    قومی اسمبلی کے باہر کیے جانے والے مظاہرے میں ن لیگی سینیٹرز اور ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے، اپوزیشن رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب بھی کیا۔

    رانا ثناء اللہ کہتے ہیں شہباز شریف پر دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، حکومت کس بات سے خوف زدہ ہے، انتقام کی سیاست نہیں چلے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا


    خیال رہے کہ اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ گرفتاری سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا۔

    جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، شہباز شریف 17 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

  • ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ن لیگ کے اجلاس کی صدارت، رانا ثناء نے بھانڈا پھوڑ دیا

    لاہور: ن لیگ کے اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی یا کسی اور نے، مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نیب کی قید میں ہونے کی وجہ سے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کا معاملہ اٹھ گیا تھا۔

    [bs-quote quote=”صدارت نواز شریف نے کی: رانا ثناء
    نہیں کی، نہیں کی: مریم اورنگ زیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نا اہل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کی، اس بات کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر رانا ثناء نے اقرار کیا کہ صدارت نواز شریف نے کی۔

    ادھر صحافی کے سوال کے جواب میں رانا ثناء ہاں میں جواب دے رہے تھے، ادھر مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں ’نہیں کی، نہیں کی‘ لیکن رانا ثناء بھانڈا پھوڑ چکے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی مزاحمتی سیاست شروع کرنے کی دھمکی


    میڈیا سے گفتگو میں یہ بتانے والے کہ اجلاس نواز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، رانا ثناء اللہ یہ بھول گئے تھے کہ آئینی طور پر نواز شریف اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نا اہل وزیرِ اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اس نکتے پر غور کیا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیا حکمتِ عملی اپنائی جائے؟

  • شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

    شہباز شریف کی گرفتاری پر ردِ عمل، رانا ثناء اللہ کی اداروں کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

    لاہور: شہباز شریف کی گرفتاری پر راناثناء اللہ نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔

    ن لیگی رہنما رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ہے، حکومت میں بیٹھے قبضہ گروپ کو پکڑا جانا چاہیے۔

    [bs-quote quote=”قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی: رانا ثناء” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پارلیمنٹ پر حملہ ہے، ثبوت نہیں ہے، پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی۔

    رانا ثناء نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست دی گئی ہے، اجلاس نہ بلائے گئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن احتجاج کرے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا فیصلہ


    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اپوزیشن کو گرفتاری کے خلاف اعتماد میں لیا جائے گا۔ مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ہم سب ان کی رہنمائی میں جمہوریت کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی قیادت ہی میں سیاست کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع شدہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی تصور نہیں ہے۔

  • شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی مزاحمتی سیاست شروع کرنے کی دھمکی

    شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی مزاحمتی سیاست شروع کرنے کی دھمکی

    لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نا اہل وزیرِ اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اس نکتے پر غور کیا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کیا حکمتِ عملی اپنائی جائے؟

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کی سی ای سی کے اجلاس میں ارکان نے شہباز شریف کی گرفتاری پر مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا مشورہ پیش کیا۔

    [bs-quote quote=”نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تاہم نا اہل سابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس پر قانونی سوال اٹھ گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع شدہ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    دریں اثنا اجلاس میں ارکان نے قیادت کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے ساتھ ملایا جائے تاکہ نیب کے ہاتھوں گرفتار شہباز شریف کے لیے اٹھائی جانے والی آواز مزید مؤثر ہو۔


    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دے رہی ہے: شاہ محمود قریشی


    مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں بعض اراکین نے سڑکوں پر احتجاج کو ملکی مفاد کے خلاف قرار دے دیا جس پر اجلاس میں پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا جو گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس پر تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف سی ای سی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں؟

  • 50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا انتظار ہے، سعد رفیق

    50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا انتظار ہے، سعد رفیق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے منصوبوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق لاہور میں والٹن روڈ پر خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو این اے 131 میں شیر جیتے گا اور لوٹا بھاگے گا، لوٹوں کو ٹکٹ ملے تو عوام لوٹوں کو مسترد کر دیتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ووٹ کی حرمت پر پہرہ دیا جائے گا اور اگر ضمنی انتخابات میں کسی نے دھاندلی کی تو اس پر مست قلندر بھی ہوگا، خیال رہے کہ این اے 131 سے عمران خان نے عام انتخابات میں 84313 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ خواجہ سعد رفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، پرویز مشرف کے بھگوڑے نیا پاکستان نہیں بنا سکتے، اگر تحریکِ انصاف کے پاس ملک آگے لے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا تو قوم سے جھوٹ کیوں بولا۔


    یہ بھی پڑھیں:  نئی ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں، غلط بیانی نہ کی جائے، خواجہ سعد رفیق


    خواجہ سعد رفیق نے اضافی خرچے ختم کرنے کے سلسلے میں حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’بھینسیں، گاڑیاں تو کبھی چندہ مانگ کر ملک چلانے کی بات کرتے ہیں، جب اور کچھ نہ ملا تو موٹر سائیکل کا چالان 10 گنا کر دیا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دن گن رہے ہیں اور مہلت دے رہے ہیں، 50 ارب درختوں، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کاا نتظار کر رہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملک کو شرمندہ کروا رہی ہے، سعودی عرب میں انھوں نے ایسا بیان دیا کہ پاک ایران تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

  • سینیٹ کا ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ کا ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

    لاہور: سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن جماعتوں میں فاصلے مزید کم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پی پی قیادت نے ن لیگ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ارکان کو لیگی امیدوار خواجہ احمد حسان کو ووٹ دینے کی ہدایت کر دی۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں حمایت مانگی تھی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کے لیے حمایت مانگی تھی۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل میاں شہباز شریف اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے مابین ایک اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں مختلف معاملات پر باہمی گفتگو ہوئی اور دونوں جماعتوں میں فاصلہ کم ہوا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتوں‌ میں فاصلہ کم ہونے لگا، شہبازشریف اور خورشید شاہ میں اہم ملاقات


    اس ملاقات کے اختتام پر خورشید شاہ نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شہباز شریف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

    پی پی اور ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاسی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کا مل بیٹھنا فائدہ مند ہوتا ہے۔

  • وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا فون

    وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا فون

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو فون کرتے ہوئے ان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کو فون کر کے بھارتی فوج کی طرف سے ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے واقعات کر رہا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے اصولی مؤقف کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے رابطے اور اظہارِ یک جہتی پر آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ آج بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے راجہ فاروق کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کر رہے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا، ہم اپنی حدود میں تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر


    بعد ازاں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے واقعے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے ڈراما رچایا، ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آ رہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے۔

    انھوں نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزرا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھے، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں، پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا۔

  • جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ لوگوں نے شیر کو ووٹ دیا، پھر یہ جعلی مینڈیٹ والے کہاں سے آ گئے۔

    رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے، لوگ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے شیر کو ووٹ دیا۔

    [bs-quote quote=”ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے: حمزہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے گیس مہنگی کر دی ہے، نواز شریف نے 5 سال گیس مہنگی نہیں کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت آتے ہی بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانا چاہتی ہے، نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس سے قبل بھی گیس کی قیمتیں بڑھائے جانے پر کہا تھا کہ غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے، حمزہ شہباز


    واضح رہے کہ وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں 10 سے 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، اور جو 480 روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520 روپے دیں گے۔

  • نئی حکومت کی  شروعات غلط ہو رہی ہے، خواجہ آصف

    نئی حکومت کی شروعات غلط ہو رہی ہے، خواجہ آصف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ورنہ ہم حکومت کو ان کا کیا ہوا وعدہ یاد دلا دیتے، نئی حکومت کی شروعات ہی غلط ہو رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ایک ماہ ہو گیا مگر حکومت کا وعدہ وفا نہیں ہوا، ہمیں اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی پر کمیشن بنانے کا کہا گیا تھا، ایک ماہ ہوا کمیشن نہیں بنا۔

    سابق وزیرِ خارجہ نے حکومت سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، کہا ’ہم مبینہ دھاندلی کے معاملے کو کل پھر اٹھائیں گے۔‘

    خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا، اپوزیشن جماعتیں اپنا مؤقف عوام تک پہنچانا چاہتی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف


    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انتخابات کے بعد سے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں، جب کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ جہاں جہاں اپوزیشن چاہتی ہے حلقے کھلوا لیں گے۔

    ایک ہفتے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے، کمیشن بننے تک حکومت کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کے اپوزیشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔