Tag: پاکستان مسلم لیگ ن

  • پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری، شہباز شریف کی پیپلز پارٹی رہنما سے ملاقات

    پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری، شہباز شریف کی پیپلز پارٹی رہنما سے ملاقات

    لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کی جوڑ توڑ جاری ہے، ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں شہباز شریف نے پی پی کو مل کر حکومت بنانے کی پیش کش کی۔

    دوسری طرف ن لیگی صدر نے پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، شہباز شریف نے پی پی کی قیادت سے ملاقات کی ہامی بھرلی۔

    دونوں رہنماؤں نے متحدہ مجلس عمل سے رابطوں پر اتفاق کیا، پی پی اور ن لیگ کے رہنما آج ملاقات کریں گے، اسفندیار ولی، آفتاب شیرپاؤ سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف اور خورشید شاہ کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں مشترکہ حکومت یا اپوزیشن بننے پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔

    ن لیگ کا ق لیگ سے بھی رابطہ


    دریں اثنا تختِ لاہورکی حکمرانی کے لیے جاری جوڑ توڑ میں ن لیگ نے ق لیگ سے بھی رابطہ کر لیا ہے، ن لیگ نے ق لیگ سے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تعاون کی درخواست کر لی۔

    ن لیگ نے تختِ لاہور کو قبضے میں کرنے کے لیے آخری کوشش بھی کرلی، ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

    پی ٹی آئی وفاق کے بعد پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے اور حلف اٹھانے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے بھی پنجاب میں حکومت سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب بھر کے آزاد امیدواروں سے رابطے بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخوا کو پنجاب اور پشاور کو لاہور بناؤں گا، شہباز شریف

    خیبرپختونخوا کو پنجاب اور پشاور کو لاہور بناؤں گا، شہباز شریف

    مینگورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میٹرو کرپشن کا میگا منصوبہ ہے، عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ دور میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی، پی ٹی آئی کے دور میں پچھلی حکومت کا 80 میگا واٹ پلانٹ خراب ہوگیا، کے پی حکومت نے اصل میں منفی 8 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے کم ترین وقت میں 11 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے ہیں،لاہور میٹرو 30 ارب میں بنی تھی، پشاور میٹرو 68 ارب پر چلی گئی، ہائیکورٹ نے کہا پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا، حکومت ملی تو مالاکنڈ، مینگورہ سوات کی لاہور کی طرح خدمت کروں گا، جان لڑادوں گا سوات، مینگورہ، مالاکنڈ کو سہولتیں دوں گا۔

    مزید پڑھیں: نیب کے دباؤ سے ہمارے الیکٹ ایبلز ٹوٹ گئے: شہباز شریف

    شہباز شریف نے کہا کہ میں پہلے پختون ہوں بعد میں پنجابی ہوں، پاکستان پنجاب، کے پی، سندھ، فاٹا، بلوچستان کا نام ہے، پختونوں سے دل سے محبت کرتا ہوں، سوات اور مالاکنڈ والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، زندگی رہی تو کے پی کو پنجاب بناؤں گا، پشاور کو لاہور بناؤں گا، سوات کو پاکستان کا بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے۔

    نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں، اس بیٹی کے دل پر کیا گزری ہوگی جس کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کی نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر الزامات کی بارش

    شہباز شریف کی نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر الزامات کی بارش

    گجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر الزامات کی بارش کردی، کہا صرف ن لیگیوں کے خلاف پرچے کاٹے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع گجرانوالہ کے قصبے علی پور چھٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کرپشن کیس میں پکڑے گئے مجرم نواز شریف کا بھر پور دفاع کیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ’نگراں حکومت صرف ن لیگ کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے، اربوں روپے لوٹنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔‘

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں روز روز پیشیاں ہو رہی ہیں، دوسری طرف اربوں روپے لوٹنے والوں کو کوئی نہیں پوچھ رہا۔

    پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل: شہبازشریف نے نیب میں طلبی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

    شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔‘

    انھوں نے کہا 13 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، نواز شریف نے بہادری دکھائی اور پاکستان واپس آئے۔ خیال رہے کہ تیرہ جولائی بہ روز جمعہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتاری دینے پاکستان آئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بناؤں گا، شہباز شریف

    حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بناؤں گا، شہباز شریف

    ساہیوال: مسلم لیگ نواز گروپ کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انھیں حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بنا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں اسٹیج پر چڑھنے سے قبل وہ لڑکھڑا کر گرنے لگے تو ساتھیوں نے تھام لیا، گرنے نہیں دیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اگر پشاور اور کراچی نے ووٹ دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملایشیا جیسا بنادیں گے، خیال رہے کہ اکتیس مئی کو ختم ہونے والے پانچ سالہ دورِ حکومت میں انھوں نے نہ بھاشا ڈیم بنایا نہ پاکستان کو پاکستان بنایا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے ووٹ مانگنے نہیں آئے، آج کئی ملک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ایٹمی طاقت ہیں مگر کشکول ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ سالہ دور میں ن لیگ نے نہ کشکول توڑا نہ ملک کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا۔

    شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ ہماری نیب میں حاضری ہوتی رہتی ہے جب کہ نیازی اور زرداری پارسا ہیں، صرف ن لیگ کے لوگوں کو روز نوٹس آتے ہیں، گرفتار ہوتے ہیں۔

    کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے، اسفند یار ولی


    ن لیگ کے صدر نے دعویٰ کیا کہ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، کہا ن لیگ حکومت کے منصوبے عوام کے سامنے ہیں۔

    شہباز شریف نے اپنے بڑے سیاسی حریف چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب، سیاست آپ کو نہیں آتی جاکر کسی خانقاہ میں بیٹھ جائیں، مزید کہا کہ انھوں نے ڈینگی کے لیے پشاور میں کچھ نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے کا فیصلہ کرلیا، ٹکٹ جاری

    ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے کا فیصلہ کرلیا، ٹکٹ جاری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے غور و خوض اور مشاورت کے بعد آخر کار چوہدری نثار علی خان کے مقابلے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے چوہدری نثار کے خلاف اپنے امیدوار نہ کھڑے کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دو حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کا فیصلہ تھا کہ وہ چوہدری نثار کے حلقوں سے اپنے امیدوار نہیں کھڑے کرے گی، دو دن قبل ناراض رہنما کی طرف سے آنے والے نرم بیان سے ایسا لگ رہا تھا جیسے فریقین میں برف پگھلنے لگی ہے۔

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری نثار کا مقابلہ نہ کرنے سے متعلق بیان جاری کیا گیا تھا تاہم حتمی فیصلہ نواز شریف کو کرنا تھا، امیدوار نہ لانے کے متبادل آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ


    ذرائع کے مطابق مشاورت اور غور و خوض کے بعد نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کے خلاف دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقے 59 سے راجہ قمر الاسلام کو، جب کہ این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم ٹکٹ یا امیدوار نہ لانے سے متعلق نواز شریف حتمی فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چوہدری نثار کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، کہا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کام کر گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار کے خلاف امیدوار نہ لانے کے متبادل آپشن پر غور اور مشورے کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کی جانے والی چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کام کر گئی ہے، شہباز شریف بھی ان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ پارٹی سے ناراض نہیں، انھوں نے صرف نواز شریف سے اختلاف کیا تھا جو خود ان کے لیے سود مند تھا۔

    ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا، چوہدری نثار


    چوہدری نثار نے واضح طور پر اعلان کیا کہ نواز شریف یا مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے، ن لیگ کی ایک ایک اینٹ خود لگائی تو نقصان کیسے پہنچا سکتا ہوں۔

    انھوں نے جھوٹی اور غلط خبروں کے سلسلے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا محتاط رہے، انھوں نے کبھی نہیں کہا کہ منھ کھولوں گا تو یہ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے نہ ہی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سوچا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ پر تنخواہیں دینے کا انکشاف

    حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ پر تنخواہیں دینے کا انکشاف

    اسلام آباد: حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو تنخواہیں سرکاری خرچ پر دی جانے لگیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری ٹی وی اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ کر میڈیا سیل ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں حکومتی جماعت کا میڈیا سیل متحرک ہے۔ آرٹیکل 19 شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے۔

    خط میں سوال کیا گیا کہ سیکریٹری اطلاعات بتائیں ان افراد کو تنخواہیں کس کھاتے سے دی جا رہی ہیں۔ ’کیا یہ تاثر درست ہے کہ یہ افراد پی آی ڈی اور پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سیکریٹری بیرون ملک منتقلی کے باوجود تنخواہ لے رہی ہیں۔ ’کیا یہ درست ہے نعمان، کائنات اور معظم نامی ملازمین پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں۔ قاسم نامی شخص کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے تنخواہ دی جاتی ہے‘؟

    خط میں کہا گیا کہ گزارش ہے قانون کے تحت دستیاب مدت میں معلومات فراہم کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معیشت کی ذبوں حالی کا سوال نااہل کرنے والوں سے پوچھیں، نواز شریف

    معیشت کی ذبوں حالی کا سوال نااہل کرنے والوں سے پوچھیں، نواز شریف

    سرگودھا : سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نااہلی کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا ہے اب ایسا نہیں ہوگا کہ عوام اہل کر کے بھیجیں اور تم نااہل کردو، عوام نے ان سازشیوں کو مسترد کردیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مومن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام  نے نواز شریف کو اہل کر کے اسمبلی میں بھیجا تھا لیکن چند لوگوں نے اسے نااہل قرار دے دیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا.

    عدلیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے اور آج کوٹ مومن کے اس جم غفیر نے بھی فیصلے کے خلاف اپنا ریفرنڈم دے دیا ہے اور عوام کا فیصلہ ہی ماننا ہوگا.

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر یہ سوال اُٹھایا کہ یہ کیسا مذاق ہے کہ ایک اقامے  پر وزیر اعظم کو نااہل کر دیں اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت سے ہی باہر کردیا جائے، کیا یہ درست فیصلہ تھا؟ جس پر جلسے کے شرکاء نے منفی میں جواب میں دیا.

    انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے اور آئندہ الیکشن میں لاڈلے کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی اور پاکستان کی باشعور عوام آج بھی مسلیم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے.

    سربراہ مسلم لیگ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر روپے کی قدر گر رہی ہے تو شاہد خاقان سے نہیں اس فیصلے سے پوچھو اور اگراسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے تو شاہد خاقان سے نہیں اس فیصلے سے پوچھو، ملک میں مہنگائی آئی ہے تو اس فیصلے سے پوچھو.

    انہوں نے کہا کہ سازشی کون ہیں عوام سے پوچھو تو یہی جواب ملے گا کہ لاڈلے کے علاوہ کون ہو سکتا ہے، لاڈلہ مانتا ہے کہ میری بھی آف شور کمپنی موجود تھی، راشد خان کو پیسے میں نے بھیجے، نیازی سروسزمیری تھی لیکن ان اعترافات کے باوجود سپریم کورٹ کا محترم بینچ لاڈلے کو کہتا ہے کہ نہیں نہیں نیازی، تو ایسا نہیں ہے.

     

  • مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس: سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور

    مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس: سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی جانب سے دائر کی گئی 3 ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی اور نواز شریف پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔

    اجلاس میں گزشتہ روز پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے تفصیلی فیصلے پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ بغض اور انا پر مبنی ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے نظر ثانی پٹیشن پر فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

    قرار داد میں کہا گیا کہ آئینی ماہرین کے مطابق فیصلے سے ذیلی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ مقبول ترین رہنما کے بارے میں فیصلہ عدالتی زبان کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

    یاد رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا گیا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی سے متعلق حقائق غیر متنازعہ تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا اور بددیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے، مشاہد اللہ

    آرمی چیف مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے، مشاہد اللہ

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنے اعلان کے مطابق مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے وہ شیخ رشید یا عمران خان نہیں کہ اپنی کہی ہوئی بات پر یو ٹرن لے لیں۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف شیخ رشید یا عمران خان نہیں کہ اپنی کہی بات سے پھر جائیں جنرل راحیل شریف اپنے اعلان کے مطابق اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔

    سینٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خلاف دھرنا سیاست درحقیقت پاک چائنا اقتصادی راہدری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے تا ہم حکومت دھرنوں کو قطع نظر کرتے ہوئے تعمیراتی کام کرانے میں مشغول ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے بڑے حصے پر کام مکمل کرچکی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کی اشاعت کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عامر رضا کی زیرقیادت قائم ہونے والا کمیشن نہایت مناسب ہے تاہم جسٹس (ر) رضا پر ہونے والی تنقید سے وہ اس زمہ داری سے سبکدوش ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

    پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے شواہد اور ثبوتوں کے ٹرک بھر کے پیش کرنے والے اب خاموش ہیں۔