Tag: پاکستان میں سرمایہ کاری

  • دبئی کی بڑی فرم  پاکستان میں سرمایہ کاری  کی خواہشمند

    دبئی کی بڑی فرم پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

    اسلام آباد : دبئی کی بڑی فرم  نے کراچی پورٹ اور پیپری کےدرمیان کوریڈوربنانےمیں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کی بڑی فرم ڈی پی ورلڈ کے وفد نے یو جراج نرائن کی قیادت میں ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ اور پیپری کےدرمیان کوریڈوربنانےمیں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیا۔

    دبئی کی بڑی فرم نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

    فرم نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کےعزم کا اعادہ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان

    چینی کمپنی کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد : چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، کمپنی کے ایم ڈی نے بتایا کہ فنانشل کلوز کیلئے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کا پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا، اس حوالے سے ایم ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین ہائیڈرو،قابل تجدیدتوانائی،ٹرانسمیشن لائن منصوبوں میں مزیدسرمایہ کاری کرے گا۔

    ایم ڈی چائنہ انرجی وانگ ہوئیوا کا کہنا تھا کہ 700 میگا واٹ کےآزادپتن ہائیڈروپاورمنصوبےپر1.5ارب ڈالرلاگت کاتخمینہ ہے، فنانشل کلوز کیلئے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

    وانگ ہوئیوا نے بتایا کہ 1.96 ارب ڈالر کا سکی کناری ہائیڈرومنصوبہ جلد آپریشنل ہوجائےگا، چائنہ انرجی کمپنی پاکستان میں 13ارب ڈالر سے زیادہ کے منصوبوں پرکام کررہی ہے جبکہ اس کی 16 ذیلی کمپنیاں بھی پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف منصوبوں سے پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ مقامی ورکرز کو روزگار ملا ہے، داسو ہائیڈرو ، بھاشا ڈیم، بالا کوٹ اور مہمند ہائیڈرو پاور پر بھی کام جاری ہے، پاکستان میں ماحول دوست اور سستی توانائی کے لیے چین کی کمپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

  • چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں  دلچسپی کا اظہار

    چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    بیجنگ: چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک چین دوستی،مشترکہ ترقی، اعتماد، باہمی مفاد،عملی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے کہا کہ خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے سےپاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوژاؤہوئی نےپاکستان میں بطورسفیراپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سےانجام دیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چین سےزراعت،آئی ٹی،مواصلات سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانےکی ضرورت ہے، پاکستان چین کی ترقی کےماڈل سےاستفادہ کرناچاہتاہے اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

    سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

  • دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہے، قیصر احمد شیخ

    دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہے، قیصر احمد شیخ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ یورپی کمپنی بندرگاہوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہے، حکومت بلیو اکانومی میں 40 ہزار نوکریوں کا بندوبست کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی شپنگ ٹرمینل کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل اور گوادر پورٹ میں سہولیات بڑھانے اور جدید ترین شپنگ سہولیات کے لیے سرمایہ کاری اور اپ گرڈیشن کے لیے تجاویز زیر غور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ساحلی شہروں میں بحری امور کے شعبے میں 40 ہزار نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ دبئی پورٹ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری منتقل کر چکی ہے، دبئی پورٹ مزید مجموعی طور پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

    قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی کی وجہ سے سرمایہ کاری میں روایتی سست روی ختم ہوئی، ایس آئی ایف سی نے وزارتوں کے درمیان قانونی پیچیدگیاں ختم کیں۔

    ایک سوال کے جواب میں قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ یہ المیہ ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 کارگو شپس ہیں اور بنگلادیش کے پاس 72 ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع محض 2 ارب روپے ہے، بھارت بلیو اکانومی پر ارب ڈالر انفرا اسٹکچر پر خرچ کر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان کی بلیو اکانومی بھارت سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے، کیوں کہ پاکستان کی بندرگاہیں خطے کی ایکسپورٹ بڑھانے میں بھارت سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

    سیاسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی ضمانت عدالت نے دی ہے اور عدالتوں کے فیصلے تسلیم کریں گے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگاتی ہے اور ان ہی سے بات چیت بھی کرنا چاہتی ہے۔ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں ملک کے 150 امیر لوگوں کو 3 ارب ڈالر بانٹ دیے گئے، یہ رقم ملک کے 150 امیر افراد کو 10 سال کے لیے بانٹ دی گئی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی  چینی فرم کو پاکستان میں  سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی چینی فرم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے چینی فرم کوپاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    کان کنی اور معدنیات کا شعبہ ایس آئی ایف سی کےترجیحی شعبوں میں شامل ہے جس میں گزشتہ ایک برس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

    چینی فرم ایک تحقیقی اور سرمایہ کاری کمپنی کےطورپرچائنامیٹالرجیکل گروپ کارپوریشن کا حصہ ہے، جس کا شمار دنیا کے بڑے میٹالرجیکل کنسٹرکشن کنٹریکٹر میں ہوتا ہے۔

    چینی فرم نے پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو پاکستان میں کان کنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور بیجنگ کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان، ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔

    چین نے اب تک سی پیک کے معاہدے کے مطابق توانائی اورانفراسٹرکچر کےمنصوبوں میں65بلین ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    حالیہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں سعودی عرب، جاپان، آذربائیجان، قطر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور کاروباری وفود سے اعلیٰ سطح کے تبادلے دیکھنے میں آئے، ایس آئی ایف سی نے اس سرمایہ کاری کی ترغیب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

    چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : چینی کمپنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

    چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم سےچیئرمین وانگ جائیچنگ کی زیرقیادت ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    چینی کمپنی نے معدنیات و کان کنی کےشعبےمیں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    چینی کمپنی نے وزیراعظم کو منرل پارک کے قیام اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، ہر مشکل وقت میں مددکرنےپرپاکستانی قوم چینی قیادت وعوام کی مشکور ہے۔

    وزیراعظم نے چینی کمپنی کو برآمدی اشیا کی تیاری کیلئےسرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزرا،افسران کوچینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی۔

    انھوں نے کہا کہ مشاورتی عمل میں وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔

  • چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    چین کی سب سےبڑی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی، بی وائی ڈی اپنی ای وی پیداوار کوپاکستان میں مقامی طور پر تیار کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی سب سے بڑی الیکٹراک گاڑیوں کی کمپنی(BYD) نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانےوالی کمپنی نے اپنے لوکل پارٹنرکےساتھ پاکستان میں جدیدالیکٹرک گاڑیاں بنانے کےلیےسرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کیا۔

    بی وائی ڈی نے2023میں دنیامیں سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بنائیں، جس نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

    یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

    بی وائی ڈی اپنی ای وی کی پیداوار کوپاکستان میں مقامی طور پرتیار کرے گا جس سے پاکستان رائٹ ہینڈ ڈرائیو (RHD) گاڑیاں ایکسپورٹ کرسکے گا۔

    بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا ایک بڑا ثبوت ہے، اس سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور معروف غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں پیسے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

  • پاکستانی سفیر کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    پاکستانی سفیر کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    واشنگٹن :پاکستانی سفیر مسعودخان نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعودخان نے مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکاچین تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کرداراداکرسکتاہے،دونوں ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کیلئے دفاعی آلات اور فنانسنگ بحالی کیلئےامریکی فیصلوں کے منتظر ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین ملک ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں مقیم 10لاکھ کے قریب پاکستانی سرمایہ پاکستان لانے میں اہم کردار کرتےہں، گزشتہ مالی سال میں امریکا میں مقیم تارکین وطن کی سرمایہ کاری3 ارب ڈالر رہی، امریکا پاکستان میں زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ،مشرق وسطیٰ میں امریکا کی ترجیحات کو تسلیم کرتے ہیں، امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق بھی توجہ مرکوز کرے۔

  • الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف چینی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار

    الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف چینی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار

    اسلام آباد :نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف چینی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی بی وائی ڈی کار کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرےگی، بی وائی ڈی دنیا کی بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔

    گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ بی وائی ڈی کار کمپنی کو پاکستان کی پالیسی ،ایس آئی ایف سی سے آگاہ کیا ، کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    خیال رہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مقابلے میں ایک چینی کمپنی سامنے آئی ، ’بلڈ یوئر ڈریمز‘ یا ’بی وائی ڈی‘ کے حصص کی مالیت میں رواں ہفتے اس وقت اچانک اضافہ ہوا جب ان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ان کا منافع تقریبا دگنا سے بھی زیادہ ہوا ہے۔

    چین نے حال ہی میں دنیا بھر میں گاڑیوں کی برآمد میں جاپان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ گاڑیوں کی برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

  • پاکستان میں  5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آخری مراحل میں داخل

    پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آخری مراحل میں داخل

    وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طاہرجاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تین شعبوں میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اخری مراحل میں ہے، طے شدہ ایم اویو پرعملدرآمد کرتے ہوئے سرمایہ کاری لاناچاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طاہرجاوید نے اےآر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 3شعبوں میں5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پرسنجیدہ بات ہورہی ہے، پہلےسےطےشدہ ایم اویوپرعملدرآمدکرتےہوئےسرمایہ کاری لاناچاہتےہیں۔

    طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوروزگار کیلئےسرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے، ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری بڑھاناچاہتےہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرنااولین ترجیح ہے، سمندرپارپاکستانیوں کوآئی ٹی کےشعبےمیں سرمایہ کاری پرراغب کررہےہیں، پٹرو کیمیکل میں 4 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے پروجیکٹس چنددنوں میں منظرعام پرہوں گے ، پٹرو کیمیکل،فارماسوٹیکل،معدنیات، زراعت میں5ارب ڈالرسرمایہ کاری پرگفتگوجاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سمندرپرپاکستانیوں کوآئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کریں گے، مشرق وسطی میں آئی ٹی کمپنیز، امریکا میں آئی ٹی کےسرمایہ کار،پاکستان میں آئی ٹی لیبرہے،جوائنٹ وینچرزسےسرمایہ کار،لیبر،آئی ٹی فرمز کےدرمیان رابطےقائم کریں گے۔