Tag: پاکستان میں امریکی سفیر

  • پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے حلف اٹھا لیا

    پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے حلف اٹھا لیا

    واشنگٹن: پاکستان کے لیے امریکا کے نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے حلف اٹھا لیا ہے، وہ جلد دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، اور صحت، تجارت، سرمایہ کاری، صاف ماحول پر باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔

    ڈپٹی سیکریٹری اسٹیٹ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حلف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سفیر ڈونلڈ اے بلوم کو پاکستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے حلف دلانے کا اعزاز حاصل ہوا، سفیر بلوم امریکا اور پاکستان کے 75 سالہ تعلقات کو استوار کرنے کے لیے ایک شان دار انتخاب ہیں، اور ہم اس اہم عہدے کی تصدیق پر سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ کرونا وبا سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک پاکستان کا تعاون قابل تعریف ہے، دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

    ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ان کے لیے پاک امریکا تعلقات کے 75 ویں سال کے موقع پر عہدہ سنبھالنا اعزاز کا باعث ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے تین برس بعد پاکستان کے لیے سینیئر سفارت کار ڈونلڈ بلوم کو نیا امریکی سفیر نامزد کیا تھا، ان کی تعیناتی سے پہلے سینیٹ کی توثیق درکار تھی۔

    ڈونلڈ بلوم سفارت کاری کا طویل تجربہ رکھتےہیں، وہ اس سے قبل تیونس میں سفارتی خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ کابل میں امریکی سفارت خانے میں بھی وہ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

  • ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں،آرمی چیف کا امریکہ کو پیغام

    ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں،آرمی چیف کا امریکہ کو پیغام

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی سفیر "ڈیوڈ ہیلے” سے ملاقات کی اور پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سرزمین پر امریکی ڈرون حملے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے امریکی "سفیر ڈیوڈ ہیلے” کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے ڈرون حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان کی دہشتگردی کی خلاف جنگ میں کاوشیں،قربانیاں اور کامیابیاں غیرمتزلزل ہیں،جنگ میں پاکستان آرمی کے آفیسرز سے لے کر معصوم بچے شہید ہوئے ہیں۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت سے خطے میں دیر پا امن کے لیے جاری مذاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے،اوراس مقصد کے لیے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے امریکی سفیر "ڈیوڈ ہیلے” پر واضع کیا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیے جانے والے ڈرون حملوں سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی اتحاد سے بڑھ کر ہے،اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی.۔

  • واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

    واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

    اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واہگہ بارڈر پر دھماکے کی تحقیقات میں امریکی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    امریکی سفیر نے سانحہ واگاہ بارڈر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے جڑا ہوا ہے ۔

    امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے میں تحقیقات کے سلسلے میں معاونت فراہم کریں گے۔

  • امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی

    امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی ہے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں آئین کیخلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا، امریکہ پُر تشدد احتجاج کیخلاف ہے، موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کریں گے، رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع موجود ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضربِ عضب دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام ہے۔