Tag: پاکستان میں انتخابات

  • چین نے پاکستان میں انتخابات کو بہترین قرار دے دیا

    چین نے پاکستان میں انتخابات کو بہترین قرار دے دیا

    اسلام آباد : چین نے پاکستان میں انتخابات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا چین نئی پاکستانی حکومت سے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کے ترجمان کی جانب سے بہترین انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اورہموارطریقے سے منعقد کیے گئے، ایک قریبی اور دوست ہمسایہ کےطور پر چین پاکستانی عوام کےانتخاب کااحترام کرتا ہے

    چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی آنیوالی نئی حکومت سے ملکرکام کرنے کا خواہاں ہے، امید ہے متعلقہ جماعتیں سیاسی یکجہتی اورسماجی استحکام برقرار رکھنے کیلئے ملکر کام کریں گی۔

    چینی ترجمان کے مطابق چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ یقین ہے پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پرقائم رہ سکتےہیں اور مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کر سکتے ہیں۔

  • صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

    صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر کا کہنا ہے کہ صدربائیڈن پاکستان میں انتخابات سےبالکل باخبر ہیں ،پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام اورشفاف انتخابی عمل کویقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں کہ گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل تھی۔

    کیرین یاں پیئر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے، ہم مسلسل پاکستانی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کرنے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

    گذشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجی میتھیوملر نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام کی منتخب حکومت کےساتھ کام کریں گے اور دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، برطانیہ اور دیگرملکوں نے بھی پاکستانی حکومت سے خدشات کا اظہارکیا ہے، پاکستانی حکومت سےکہاہےوہ انتخابات کے نتائج کا احترام کرے۔

  • پاکستانیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا

    پاکستانیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات صاف شفاف اور اظہار رائے کی آزادی پر زور دیا ہے۔

    واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے پاکستان میں عام انتخابات پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے انتخابی عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، عوام کی آزادی کے ساتھ انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی، اسمبلی اور نسبت کا احترام ہو، امریکا کو پاکستان میں پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی پر تشویش لاحق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، پاکستانی عوام آزادانہ انتخابات کے ذریعے اپنا آئینی و بنیادی حق استعمال کرنے کے مستحق ہیں۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستانیوں کو بغیر خوف کے اپنے رہنماؤں کا انتخاب کا پورا حق حاصل ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

  • کراچی، لیاری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی، سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ

    کراچی، لیاری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی، سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ

    کراچی: لیاری کے علاقے چیل چوک پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی برقرار ہے، مشتعل افراد نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چیل چوک کے قریب اس وقت کشیدگی دیکھنے میں آئی جب نادیہ گبول اور سعدیہ جاوید کی آمد پر ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کی۔

    پی پی کے سینیٹر یوسف بلوچ پر حملے کے دوران مشتعل افراد نے آس پاس کی دکانوں پر پتھراؤ بھی شروع کر دیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    پاک فوج کے افسر کے ساتھ بلاول کے چیف پولنگ ایجنٹ سینیٹر یوسف بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان پر پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں نے حملہ کیا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا گیا تاہم فوجی افسر نے کہا کہ وقت ختم ہونے پر آپ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے، جس کے باعث حالات خراب ہوئے، ہمارے لیے امن و امان برقرار رکھنا سب سے اہم ہے۔

    دریں اثنا لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں جھگڑا ہوا، ساہیوال میں بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کھلاڑی اور متوالے لڑ پڑے، جس میں چار کارکن زخمی ہوئے۔

    پاک پتن میں فرید پور ڈوگراں پولنگ اسٹیشن پر بھی دو گروہوں میں انوکھا تصادم ہوا، لوگ ایک دوسرے کو دانتوں سے کاٹتے رہے جس میں تین لوگ زخمی ہوئے۔ سکھر میں نواں گوٹھ مال گودام پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا ہوا، پاک فوج نے معاملہ ٹھنڈا کیا۔

    دوسری طرف بلوچستان کے علاقے چمن میں قلعہ عبد اللہ کلی ارمبی جیلانی پولنگ اسٹیشن پر حملے کے واقعے میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے انتخابی عملے کو آخر کار پانچ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا۔

    الیکشن 2018: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری


    پی میپ کے کارکنوں نے انتخابی عملے کو سامان سمیت پکڑ لیا تھا، متاثرہ عملے کا کہنا ہے کہ انھیں بہت مارا پیٹا گیا، تشدد کے نشانات بھی پڑ چکے ہیں۔

    عملے کا کہنا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کے بیلٹ پیپرز پر مہریں بھی لگائی گئیں ہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کو پی میپ کے امیدوار کو نا اہل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں شام چھ بجے کے بعد پولنگ کا عمل رک چکا ہے اور اس وقت ووٹو ں کی گنتی کا عمل جاری ہے، تاہم مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے مابین جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔