Tag: پاکستان میں اومیکرون

  • پاکستان میں اومیکرون آگ کی طرح پھیل رہا ہے، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا

    پاکستان میں اومیکرون آگ کی طرح پھیل رہا ہے، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا

    لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹرجاویداکرم نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون آگ کی طرح پھیل رہا ہےاور بہت ساری زندگیاں بھی لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں مزید49امی کرون کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 37 کا تعلق لاہور سے ہے، نئے کیسز کے بعد پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد511ہو گئی۔

    وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹرجاویداکرم نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون آگ کی طرح پھیل رہاہے اور پھیلتا جائےگا جبکہ یہ وائرس بہت ساری زندگیاں بھی لے گا۔

    جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا میں 80 فیصد لوگوں کی ویکسینیشن تک اسے روکانہیں جاسکتا، تمام افراد سے گزارش ہےجلدویکسینیشن مکمل کرائیں۔

    وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے سے زیادہ ایس اوپیز پر عملدرآمدکی ضرورت ہے۔

    خیال رہے ملک بھرمیں24 گھنٹےمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح8.71فیصد تک پہنچ گئی ہے ، کورونا کی بلندترین 17.60 فیصد شرح سندھ میں ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 5.75، کے پی 1.10فیصد ، اسلام آباد میں کورونا شرح 10.75 اور بلوچستان میں 1.71فیصد ہے۔

  • پاکستان میں اومیکرون پھیلنے لگا، لاہور میں 42 اور  اسلام آباد میں 36 کیسز ریکارڈ

    پاکستان میں اومیکرون پھیلنے لگا، لاہور میں 42 اور اسلام آباد میں 36 کیسز ریکارڈ

    لاہور/ اسلام آباد : ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ سے کرونا وبا شدت اختیار کر گئی، لاہور میں42  اور اسلام آباد میں 36 کیس سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں اومی کرون کیسز کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے، پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے 42 نئے کیسز سامنے آگئے ، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 212 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں اومیکرون کے کیسز کی کل تعداد 219 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹےکےدوران پنجاب میں کوروناکےباعث کوئی موت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 360 کیس سامنے آئے۔

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے زیادہ ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ شہر میں 177 اومی کرون کیسز سامنے آ چکے ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ، اسد عمر کی عوام سے اپیل

    پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ، اسد عمر کی عوام سے اپیل

    اسلام آباد : این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش عوام سے رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ سیٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے، اومیکرون سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن بہت اہم ہے۔

    این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا، اب پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں، اس ویرینٹ کی رفتار بہت تیز ہے، عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریزکریں، ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے بعدامریکا،برطانیہ میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیلا، جنوبی افریقہ میں اسپتال جانیوالےمریضوں کا700فیصد لوگوں کا اضافہ ہوا جبکہ امریکا اور برطانیہ میں تقریب 300فیصد لوگ اسپتال گئے۔

    انھوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کی نسبت امریکا،برطانیہ میں ویکسینیٹڈافرادزیادہ ہیں، جن لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ہے ان کو اس بیماری کا خطرہ کم ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم پیغام یہی ہے کہ ویکسینیشن فوری کرائیں، 12سال سے اوپر تک ویکسینیشن کی اجازت دی ہے اومی کرون کیسزسامنے آنے پرشرح 8.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑےشہروں میں رہنےوالوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتاہے، صرف 60فیصد کیسز کراچی اور لاہور ان دو شہروں سے آرہےہیں ، ایک ڈوز لگائی ہے اور دوسری ڈوز کا وقت آگیا ہے تو فوراً لگوائیں۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی میں کیسزکی شرح میں2ہفتے کے دوران 940فیصدکااضافہ ہوا، پنجاب میں 10سے 12 دن کے 185فیصد کیسز میں اضافہ ہوا، دنیا کے شواہد بتاتے ہیں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے تاہم ویکسینیشن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔

  • پاکستان میں اومیکرون کا  پھیلاؤ تیز ، ایک دن  900 کے قریب کیسز رپورٹ

    پاکستان میں اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ، ایک دن 900 کے قریب کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ، ایک دن مزید 900 کے قریب کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار950 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 898 کیسز مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.8 فیصد پر پہنچ گئی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 652 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 83 ہزار 648 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537 اور بلوچستان میں 33 ہزار 653 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں اومیکرون کیسز کی تعداد کتنی؟

    پاکستان میں اومیکرون کیسز کی تعداد کتنی؟

    اسلام آباد: پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک اومیکرون کے 75 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارۂ صحت نے کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے متعلق اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کیسز کی تعداد پچھتر ہو چکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں سامنے آیا تھا، جب کہ شہر قائد سے اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 17 کیسز، لاہور سے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ سامنے آنے والے 12 کیسز کی بیرون ملک ٹریولنگ ہسٹری ہے۔

    اومیکرون موجودہ ویکسینز کی افادیت کے لیے خطرہ، مزید شواہد مل گئے

    این آئی ایچ کے مطابق وفاقی اور صوبائی صحت حکام اومیکرون کے حوالے سے صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اومیکرون سے متاثرہ افراد کو فوری آئیسولیٹ کیا جا چکا ہے۔

    ملک میں اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری ہیلتھ سکندر بلوچ نے بتایا تھا کہ لاہور میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ مزید 12 مشتبہ افراد کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔