Tag: پاکستان میں داخل

  • بھارتی گجرات سے ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24  گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ، الرٹ جاری

    بھارتی گجرات سے ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ، الرٹ جاری

    کراچی : ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ستائیس اگست سے اکتیس اگست کےدوران جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا،

    ہوا کا شدید دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے شمال میں موجود ہے، ہوا کا شدید دباؤ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونےکاامکان ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موسمی صورتحال کے زیراثر طاقتورمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ انتیس اگست سےایک مغربی لہر ملک کےبالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اکتیس اگست تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہیدبینظیرآبادمیں تیزہواؤں،جھکڑ چلنے،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

    خضدار، قلات، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد،سبی ،جعفرآباد، ژوپ، کوئٹہ، زیارت میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

  • چین سے زرعی سازو سامان  کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل

    چین سے زرعی سازو سامان کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل

    چین سے زرعی سازو سامان کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی ، کارگومیں 20ٹریکٹرز،ڈرپ ایریگیشن ،حوض ریل بیسیڈاریگیشن ،سیٹلائٹ اور ڈرون پلیٹ فارم شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت چین سے زرعی سازو سامان کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان داخل ہوگئی ، گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) پروگرام کے تحت ملک میں نظام آبپاشی میں جدت آئے گی۔

    چولستان میں تیار کیے جانے والے اسمارٹ ماڈل فارم کا قافلہ خنجراب سے پاکستان میں داخل ہوا، کارگو میں 20 ٹریکٹرز، ڈرپ ایریگیشن سسٹم، حَوض رِیل بیسیڈ اِریگیشن سسٹم(Hose reel based irrigation System) ، سیٹلائٹ اور ڈرون انٹیلجنٹ کنٹرول پلیٹفارم شامل ہیں۔

    اس قافلے میں اسمارٹ ایگریکلچر مینجمنٹ پلیٹ فارم اور اسمارٹ ایگریکلچر انٹرنیٹ آف تھنگز (IOT) بھی شامل ہیں، اس قافلے کا آغاز چین سے ہوا جو کہ 5800 کلومیٹر کا سفر طے کر چکا ہے۔

    چولستان کے آخری مقام تک پہنچنے کے لئے یہ قافلہ مزید 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گا، یہ گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لائے گا، اس جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان میں صنعت کاری کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی : متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے باعث کراچی میں آج رات سے 14 فروری تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آسمان پر بادلوں کی باعث موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، بحیرہ عرب کے قریب سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات سے چودہ فروری تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آ شمال مشرق سمت سےسردہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور دن میں درجہ حرارت 25سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہونے والی بارشوں کے باعث بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    اسی طاقتور مغربی لہر کے باعث سعودیہ، قطر، بحرین، یو اے ای، عمان، ایران، کویت اور یمن میں شدید بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • پاکستان میں داخل ہونے کیلئے پاسپورٹ کی اہمیت پر عوامی رائے سامنے آگئی

    پاکستان میں داخل ہونے کیلئے پاسپورٹ کی اہمیت پر عوامی رائے سامنے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں داخل ہونے کیلئے پاسپورٹ کی اہمیت پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، تمام غیرملکی افرادکو چاہیے کہ پاکستان میں آنے کیلئے پاسپورٹ بنوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اورعسکری قیادت نے قانون کی پاسداری کی خاطرسخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا کہ پاسپورٹ کے بغیر کسی بھی فرد کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پاکستان میں مقیم غیرقانونی باشندوں کواپنےملک واپس جانا ہوگا اور قانون کی پاسداری نہ کرنے پرمجرمین کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پاسپورٹ کی اہمیت پر کوئٹہ کے رہائشیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، تمام غیرملکی افرادکو چاہیے کہ پاکستان میں آنے کیلئے پاسپورٹ بنوائیں۔

    شہری کا کہنا ہے کہ یہ قوانین صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاسپورٹ کے بغیر داخلہ نہیں ملتا، پاکستان میں بھی قوانین کی پاسداری ہونی چاہیے.

  • بھارت سے چھوڑا گیا ایک اور سیلابی ریلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا

    لاہور: بھارت سے چھوڑا گیا ایک اور سیلابی ریلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا، منسلک اضلاع کے ڈپٹی کمشنزز کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا 1لاکھ80ہزار کیوسک کاسیلابی ریلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائےچناب میں ہیڈ خانکی اورقادر آباد کےمقام پر درمیانے درجےکا سیلاب ہے، دریائےراوی میں سیلاب سےنارووال ،لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، اوکاڑا، فیصل آباد ،ساہیوال اور جھنگ متاثر ہوں گے۔

    پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں سیلابی ریلہ خانکی اورقادرآباد بیراج سےگزررہا ہے، جس کے باعث دریائےراوی اور چناب میں طغیانی ہے تاہم منسلک اضلاع کے ڈپٹی
    کمشنرز کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چوہدری اشرف نے بتایا ہے کہ دریائےراوی میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے اور زیرآب آئےعلاقوں سے90لوگوں کوریسکیوکیاگیاہے، ریسکیوکیےجانےوالوں میں دھان کےکاشتکاراورمویشی شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثر علاقوں سےآبادی کےانخلاکوہرممکن یقینی بنایاجائےگا، ریسکیوٹیمیں لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےمیں مصروف ہیں اور تمام ترندی نالوں کےحفاظتی بندوں کےاندرداخلےپرمکمل پابندی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ قادرآبادکےمقام پردریائےچناب میں پانی کےبہاؤ کومانیٹرکیاجارہاہے، ضلعی انتظامیہ،ریسکیواوردیگرمحکموں کوالرٹ رہنےکی ہدایت جاری کر دی اور دریاکنارےدیہات میں حفاظتی اقدامات کےپیش نظراعلانات کرائے جارہے ہیں۔

  • بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سے مون سون کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

    بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سے مون سون کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

    کراچی : بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےمون سون کاسسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کا انتباہ جاری کردیا ہے ، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سےمون سون کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے باعث پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں نو سےگیارہ اگست تک تیزبارشوں کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے لاہور،پشاور، راو لپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد کےنشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ ہے جبکہ مقامی دریاؤں اوربرساتی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ سےشروع ہونے والی بارش چار دن جاری رہ سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : جمعےکی رات سےکراچی میں موسلادھار بارش کاامکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار کو کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزشمال خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شمال مشرق بھارت کی جانب بڑھ گیا، ہوا کا کم دباؤ 9 اگست کی شام بھارتی گجرات کے علاقے میں پہنچ جائےگا، جس کے باعث 9 سے 11 اگست کے دوران تھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں10 اگست کی دوپہر یا شام بارش کا امکان ہے۔

  • بھارت کی آبی جارحیت ،66 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ آج شام پاکستان میں داخل ہوگا

    بھارت کی آبی جارحیت ،66 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ آج شام پاکستان میں داخل ہوگا

    لاہور : بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے ہری کے ہیڈورکس کے بند کھول دیئے، جس کے باعث 66 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ آج شام پاکستان میں داخل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، بھارت کی جانب سے دریائے ستلج پر ہری کےہیڈورکس کے گیٹ کھول دئیے، جس کے باعث 66 ہزارکیوسک پانی کاسیلابی ریلہ آج شام 5بجےپاکستان میں داخل ہوگا۔

    دریائےستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ سیلاب سے قصور، بہاولنگر، پاکپتن، وہاڑی اور بہاولپور متاثر ہوں گے۔

    دریا کے ارد گرد موجود آبادیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جس کے لئےدریائے ستلج کے کنارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    سیلاب کی تازہ ترین صورتحال

    دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پانی کی آمد 33ہزار200 کیوسک ہے اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ہوئی ، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار 800 کیوسک رہ گیا۔

    دریائے راوی میں بھی پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جسر کے مقام پرپانی کی آمد 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی میں 60 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ہیڈ سدھنائی سے گزرے گا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے مادھو پور ہیڈ ورک کے بند کھول دیئے، سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    شاہدرہ کے مقام پر 24 گھنٹےمیں پانی کی صورتحال معمول پرآجائےگی۔

    فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل بھی بھارت نے مادھو پور ہیڈورک کےبند کھول دیئے تھے ، جس سے دریائےراوی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا تھا۔