Tag: پاکستان میں سرمایہ کاری

  • معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے انٹرنیشنل کمپنی کارگل کے سربراہ مارشل اسمتھ نے ملاقات کی، کمپنی نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور بڑی سرمایہ کاری کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیرِ اعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”مارشل اسمتھ سے وزیرِ اعظم عمران خان کا سابقہ حکومت کے رویے پر اظہار افسوس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سرمایہ کاری زراعت، ڈیری فارمنگ، آئل سیڈ، اور خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبوں میں کی جائے گی، جو آئندہ 3 سے 5 برس کے دوران ہوگی۔

    کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے کہا کہ کارگل کمپنی پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے، کمپنی پاکستان میں عالمی طرز پر ڈیری فارمنگ کے شعبے کو وسعت دے گی۔

    مارشل اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کارگل کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ’کارگل کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔‘

    یہ بھی  پڑھیں:  چین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیر اعظم کا ترک ٹی وی کو انٹرویو

    وزیرِ اعظم نے کہا کارگل کمپنی کو درآمدی معاملات میں سہولت دی جائے گی، موجودہ حکومت کاروباری اور سرمایہ کار طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، تمام معاملات میں آسانی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر سطح پر کارگل کمپنی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

    عالمی سرمایہ کار پاکستان سے کیوں گئے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    وزیرِ اعظم سے عالمی کمپنی کارگل کے سربراہ کی ملاقات میں اہم انکشافات ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مارشل اسمتھ نے کہا کہ کارگل کمپنی 2012 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہی تھی لیکن ناگزیر وجوہ کی بنا پر پاکستان سے سرمایہ کاری ختم کر کے واپس لوٹنا پڑا۔

    [bs-quote quote=”ماضی کی حکومت کرپٹ تھی، سرمایہ کاری میں مشکلات تھیں۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”مارشل اسمتھ”][/bs-quote]

    مارشل اسمتھ کا کہنا تھا ’ماضی کی حکومت کرپٹ تھی، سرمایہ کاری میں مشکلات تھیں، 2012 میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے پاکستان چھوڑ کر جانا پڑا، عالمی سرمایہ کار نے سابقہ حکومت کی بد نیتی، مس مینجمنٹ سے پاکستان میں کاروبار بند کیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف اور قابل اعتماد ہے۔ مارشل اسمتھ سے وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سابقہ حکومت کے رویے پر اظہار افسوس کیا۔
    وزیرِ اعظم نے کہا ’موجودہ حکومت میرٹ اور شفافیت سمیت احتساب پر یقین رکھتی ہے، کرپشن کرنے والے انجام کو پہنچ چکے، اب سرمایہ کاروں کو پریشانی نہیں ہوگی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔‘

  • یو اے ای کے پراپرٹی ٹائیکون کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    یو اے ای کے پراپرٹی ٹائیکون کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    دبئی : امریکا اور چین کے بعد یواےای سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے ، ایمار گروپ کے چیئر مین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں وفاقی وزیرعلی زیدی کی کےپراپرٹی ٹائیکون سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈہارون شریف موجود تھے.

    ایمارگروپ کے چیئرمین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی.

    چیئرمین ایمارگروپ کوپاکستان میں سرمایہ کاری کےلئےفریم ورک پربریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ محمدالابارسےملاقات بہت اچھی رہی، جلد خوشخبری ملے گی۔

    خیال رہے دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے۔

    اس سے قبل چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

    دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے ہیں جبکہ سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

    یاد رہے 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، جہاں انھوں نے ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

    مزید پڑھیں : دورۂ متحدہ عرب امارات، وائٹ کالر کرائم اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اتفاق

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبیل محل کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال شیخ راشد بن محمد المکتوم نے کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے طویل المدتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا اور تاریخی تعلقات کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھادونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالرکرائم پرقابوپانےکابھی معاہدہ طے پایا علاوہ ازیں ڈرگ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

  • چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    اسلام آبا د: چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کردی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےشنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوڈان نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

    وانگ یوڈان کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان چینی کمپنی کوسرمایہ کاری کےلئےتمام سہولتیں فراہم کرے گے، پاکستان میں توانائی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کےبےشمارمواقع ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لیا

    یاد رہے چند روز قبل دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے، ایگزون کمپنی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، جس میں سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    اس سے قبل سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

  • ہسپانوی سپراسٹورپاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا

    ہسپانوی سپراسٹورپاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا

    کراچی: مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، نائب سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی اس سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی متوقع لانچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

    جوز مینوئل کاکہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لانچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔

    اس موقع پر ہسپانوی ایمبیسی کے نائب سفیر فرنینڈو گرون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپین کے یہ سرمایہ کار پاکستان اور اسپین کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

    چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک چینی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے گزشتہ روز پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برگیڈئیر (ر)خالد محمود کے ہمراہ ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت یہ کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران چینی کمپنی کے نمائندے اور پی ایم ڈی سی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔


    مزید پڑھیں: بینک آف چائنا، پاکستان کے بڑے شہروں میں برانچیں کھولے گا


    اس موقع پر ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔


    مزید پڑھیں: پاک چائنا تجارت، پاکستان کو دس ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا


    انہوں نے کہا کہ نہ صرف سرمایہ محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے جبکہ حکومت اور عوام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے جس سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چھوٹی کاریں بنانے والی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

    چھوٹی کاریں بنانے والی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

    کراچی : چھوٹی گاڑیا ں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔

    نجی کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق حکومت نے اب تک نئے کار پلانٹ کیلئے مراعات کی درخواست کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست کی منظوری کے بعد کمپنی خطیر سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

    شفیع احمد شیخ کے مطابق چھیالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کار پلانٹ سے تین لاکھ سے زائد افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا ہوں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آٹو پارٹس مینیوفیکچررز اور کمپنی نے حکومت کو سرمایہ کاری پر تفصیلی خط لکھا تھا تاہم ابھی تک حکومت کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ سال دسمبر میں یقین دہانی کرائی تھی کہ رواں سال کے آغاز میں ہی کمپنی کی درخواست کو منظور کرلیا جائے گا۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: پاکستان کے دارلخلافہ السلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پیداواراور توانائی کےدرمیان خلیج بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بورڈ آف انوسٹ منٹ کے زیر اہتمام دو روزہ سرمایاکاری کانفرنس  منعقد ہو ئی جس سے خطاب کے دروان غیرملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ توقع ہے اس قسم کی مزید سرمایہ کاری کانفرنسز ہوں گی۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پا کستان سرمایاکاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے سرمایاکاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ اور افرادی قوت سےمتعلق سرمایاکاری کیلئے بھی موزوں ترین ملک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیز سرمایا کار دوست ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی مؤثراقتصادی پالیسی کےباعث پاکستانی روپیہ مستحکم، زمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ معاشی شرح نمو کا ہدف چار سے چھ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ نوز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے توانائی کی پیداواراور طلب کےدرمیان کی خلیج ختم ہوجائے گی۔

    کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، ترقی میں رکاوٹ ڈالنےوالےسوچیں ملک کی کیا خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی پختگی کا ثبوت دینا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دھرنےدھرنے ہی رہ جائیں گےملک آگےنکل جائےگا۔