Tag: پاکستان میں شادیاں

  • لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر، بڑی وجہ کیا ہے؟

    لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر، بڑی وجہ کیا ہے؟

    اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں جس کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

    ہر خاندان اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریباً پاکستان میں ہر گھر کا یہی ایک بڑا مسئلہ ہے، مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میچ میکر شازیہ رحمان نے اس پیچیدہ مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کے تدارک کے حوالے سے بھی بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو جو اعداد و شمار اقوام متحدہ نے بیان کیے ہیں تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کے اپنے مطالبات بہت زیادہ ہوگئے ہیں کیونکہ زیادہ تر لڑکیاں اب نوکری کرتی ہیں یا گھر میں ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر کسی لڑکی کو رشتہ بتایا جائے تو سوال کیا جاتا ہے کہ لڑکے کی ڈگری اور تنخواہ کیا ہے کہیں میرے جیسی یا اس سے کم تو نہیں تو بات یہی آکر ختم ہوجاتی ہے۔

    نوجوان شادی کے منتظر

    شازیہ رحمان نے کہا کہ یہ مطالبات بے شک جائز ہیں لیکن شادیاں نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان میں شادیاں نہپں ہورہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اپنے مطالبات اور خواہشات کو بنیاد بنا کر خود شادیاں نہیں کررہے، یہی مسئلہ لڑکوں کے ساتھ بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ہی مطالبات لڑکوں کے بھی ہیں کہ لڑکی کم عمر ہو برسرروزگار بھی ہو تاکہ اس مہنگائی میں ان کا ہاتھ بٹا سکے تاہم لڑکے کے گھر والے چاہتے ہیں کہ لڑکی کو ان سب خصوصیات کے ساتھ گول روٹی بھی بنانا آتی ہو۔

  • شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی: کمشنر کراچی

    شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی: کمشنر کراچی

    کراچی: شہرِ قائد میں شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد مکمل پابندی عاید ہوگی، اس سلسلے میں شادی کی تقریبات گیارہ بجے رات کو ختم کرنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    افتخار شالوانی نے کہا کہ رات گیارہ بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف مہم 2 ہفتے بعد شروع کی جائے گی، ہال مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے، جو ہالز مالکان عمل نہیں کریں گے ان کے ہالز سیل کر دیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : شادی ہالزکی بندش کے اوقات کو رات11بجے تک کیا جائے، چیف جسٹس

    کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا، مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔

    اجلاس میں تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات پر غور کیا گیا، خیال رہے کہ فی الوقت کراچی میں شادی ہالز رات 12 بجے دروازے بند کرنے کے پابند ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے اپنی شادی پر غور شروع کر دیا

    بلاول بھٹو نے اپنی شادی پر غور شروع کر دیا

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آخر کار اپنی شادی کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ وہ شادی الیکشن سے قبل یا بعد میں کریں، انھوں نے کہا ’تفصیلی غور ہو رہا ہے کہ شادی کب کروں۔‘

    [bs-quote quote=”چاروں صوبوں سے چار شادیاں بھی کر سکتا ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو” author_job=”چیئرمین پی پی”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے دل چسپ جملوں کا تبادلہ کیا۔

    شادی کے سوال پر انھوں نے کہا ’پلان کر رہا ہوں کب شادی کروں، الیکشن سے پہلے یا بعد میں، یا الیکشن مہم کے دوران ہی کر لوں۔‘

    بلاول بھٹو نے صحافیوں سے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ وہ چار شادیاں بھی کر سکتے ہیں، انھوں نے کہا ’یہ بھی غور ہو رہا ہے کہ شادی ایک کروں یا چار، کیوں کہ صوبے بھی چار ہیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو لانگ مارچ بھی کر سکتے ہیں: بلاول بھٹو

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر بھی سوچ رہے ہیں کہ شادیوں سے انتخابی معاملات پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران شادی کے سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جواب پر صحافیوں کے قہقہے لگ گئے۔

  • آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ، صدر، وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس کی شرکت

    آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ، صدر، وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس کی شرکت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحب زادے سعد صدیق باجوہ کی تقریبِ ولیمہ آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار شریک ہوئے۔

    [bs-quote quote=”تقریب میں بلاول بھٹو، چوہدری نثار، شعیب اختر اور شہزاد رائے کی بھی شرکت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک آرمی کے سربراہ کے بیٹے کے ولیمے میں مختلف سماجی، سیاسی اور میڈیا کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی، ولیمے میں شرکت کرنے والوں میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، خواجہ آصف، چوہدری نثار علی خان ، اعتزاز احسن، پرویز الہیٰ اور اے آر وائی نیوز کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال بھی شامل تھے۔

    ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


    دعوتِ ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور معروف گلو کار شہزاد رائے بھی شریک ہوئے۔

    آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی ولیمے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔