Tag: پاکستان میں کرونا

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، اموات میں 80 فیصد کمی

    پاکستان میں کرونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، اموات میں 80 فیصد کمی

    اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات میں 80 فی صد کمی آ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1176 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 مریض دم توڑ گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5842 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہے، اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اور کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کرونا سے 2151 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 2116، خیبر پختون خوا میں 1178، اسلام آباد میں 164 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 مریض، اور آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 22056 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 1864 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 227 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 12723 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 588 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 2866 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 15 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 93 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 81 اموات، سندھ میں 78 اموات، بلوچستان میں 11، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5378 ہو گئی، سندھ میں 4232 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1793، اسلام آباد میں 235 ہو گئی، بلوچستان میں 722، گلگت بلتستان میں 308 کرنا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 55 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 218 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔