Tag: پاکستان میں کورونا

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات ، 4000 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات ، 4000 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایک دن میں 89 اموات ہوئیں اور 4 ہزار103 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں 89 کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد25ہزار978 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں61ہزار651 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 ہزار 103 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.65 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 67 ہزار 791 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 941 ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 33 ہزار 931 ، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 99 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر ، ایک دن میں 85 اموات ، مثبت کیسز کی شرح  7.4فیصد ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر ، ایک دن میں 85 اموات ، مثبت کیسز کی شرح 7.4فیصد ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایک دن میں 85 اموات ہوئیں اور 4 ہزار553کورونا کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں 85کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں61 ہزار 446 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 ہزار553کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.4فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 35 ہزار 858 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 400 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3413 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 22 ہزار 847 ہو گئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات، کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات، کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں مزید 73مریض انتقال کر گئے اور 4700 سے زائد کورونا کیسز سامنے آ ئے جبکہ ملک میں کورونا کی شرح 8.09 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان می‌ کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےکے دوران ملک میں 59 ہزار 136کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے چار ہزار 786 مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کوروناکی شرح 8.09فیصد رہی اور مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ نو ہزار 578، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466 اور بلوچستان میں 31 ہزار 507 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 93 ہزار 339، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 228 متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کے ہولناک وار جاری، ایک دن میں 79 اموات، تعداد 24 ہزارسے تجاوزکرگئی

    پاکستان میں کورونا کے ہولناک وار جاری، ایک دن میں 79 اموات، تعداد 24 ہزارسے تجاوزکرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ہولناک وار جاری ہے ، ایک دن میں 79 اموات ریکارڈ کی گئیں اور 4ہزار600 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایںڈ کمانڈ سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹےمیں79کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹےمیں59ہزار504کوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 4ہزار619 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.76فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن نے بتایا ہے کہ ملک میں کیسز مجموعی کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہو گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدا چار لاکھ سات ہزار892، پنجاب میں تین لاکھ 69 ہزار 358 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708 اور بلوچستان میں 31 ہزار 396 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 92 ہزار 768، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 137 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان  میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ ، کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ ، کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد : ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد سے زائد ہوگئی ، ایک دن میں3 ہزار752 کیسز رپورٹ ہوئے اور بتیس مریضوں کاانتقال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹےمیں ملک میں کورونا کے32 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 048 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 49947 کورونا ٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 3752 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد57799 ہے۔

    ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد سے زائد ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا کے 277 مریض وینٹی لیٹر پر اور 639 اسپتالوں میں کورونا کے 3045 مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ میں بھارتی ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے سی ٹی اسکین تجویز کیا ہے۔

    کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بیس فیصد سے زائد ، پشاورمیں چودہ اورمظفرآباد میں شرح تیرہ فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں کیچ اورگوادر میں پندرہ روز کیلئے لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر،  مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، ایک دن میں مزید 24 مریض جاں بحق اور تقریباََ 2000 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے47 ہزار472ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 980 مثبت نکلے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.17فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا مزید24 افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد ملک
    میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53 اور بلوچستان میں 28 ہزار ہے جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز سندھ میں کوروناکی بھارتی قسم کے35 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے لیاری کےایک خاندان کے5افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر نکلے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 21 مریض جاں بحق ، 1590 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 21 مریض جاں بحق ، 1590 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ایک دن میں کورونا کے 21 مریض جاں بحق ہوئے اور 1590 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹےمیں ملک میں کوروناکے 21مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 43ہزار790کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 1590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ چھ فیصدرہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 39ہزار644 ہے اور ملک میں 9 لاکھ 76 ہزار 867 مثبت کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا کے 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 215 مریض وینٹی لیٹر پر اور 639 اسپتالوں میں کورونا کے 2447 مریض زیر علاج ہیں۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ اس وقت ملک کو کرونا کی چوتھی لہر کاسامنا ہے، جس کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہاہے، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 25 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار 518 تک جاپہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار733 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.65 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار223،  پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 553، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار08  اور بلوچستان میں 27 ہزار 781ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا  کیسز میں معمولی اضافہ،  1600 سے زائد کیسز رپورٹ، 24 جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ، 24 جاں بحق

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید24 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اموات 22ہزار493ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 24 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار493 ہوگئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار683 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو گئی جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار303 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار855 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا سے  مزید 17 اموات،  مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 17 اموات، مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 17 اموات ریکارڈ کی گئی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 17 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار469 ہوگئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 46ہزار287 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار517مثبت نکلے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی۔

    ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو گئی ہے جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 228 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 180، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 727 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502 ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 641 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 574 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔