Tag: پاکستان میں کورونا

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات، 1300 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات، 1300 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 19 اموات ریکارڈ کی گئی اور 1300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےکورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کےمزیدانیس مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 427 ہوگئیں۔

    گزشتہ روز کورونا کے پینتالیس ہزار دو سو پینتالیس ٹیسٹ کیے گئے، ان میں ایک ہزار347 نئے کیسزسامنے آئے اور کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.97 فیصد رہی۔

    ملک میں اس وقت کوروناکے33 ہزار999 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار660 ہوگئی ہے جبکہ 9 لاکھ 7 ہزار934 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار902، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار533 اور بلوچستان میں 27 ہزار419 ہوگئی ہے جبکہ زاد کشمیر 20 ہزار 558 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی ، مزید  34  اموات ، 1400 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی ، مزید 34 اموات ، 1400 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی آرہی ہے ، ایک دن میں 34 مریض جاں بحق ہوئے اور 1400 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےکورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے34 مریض جاں بحق ہوگئے ،جس کے بعد ملک میں کورونا سے تاحال 22ہزار379اموات ہوچکی ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں ملک میں 48ہزار27کوروناٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے 1400 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.91 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد32ہزار319 ہوگئی جبکہ ملک میں 9 لاکھ 61 ہزار 85 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں اور کورونا کے9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا کے 212 مریض وینٹی لیٹر پر جبکہ 639 اسپتالوں میں کورونا کے 2111 مریض زیر علاج ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید  24  اموات ، مثبت کیسز کی شرح2.27 فیصد آگئی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 24 اموات ، مثبت کیسز کی شرح2.27 فیصد آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح2.27فیصد آگئی ، ایک دن میں 24 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہزار 177کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید چوبیس افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار دوسوستتر مثبت کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو اعشاریہ دو۔سات فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے جبکہ 9 لاکھ 5ہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار387 ، ، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 454 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 179اور بلوچستان میں 27 ہزار242 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار779، آزاد کشمیر 20 ہزار 405 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار239 افراد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی  شرح 2.05 فیصد آگئی

    پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، ایک دن میں کورونا سے 20 اموات ہوئی اور 9 سو 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونا میں مبتلا20افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے مجموعی اموات 22ہزار231ہوگئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں کوروناکے44ہزار496ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 914مثبت نکلے، اس دوران کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.05 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناکے32ہزار225فعال کیسزہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں وائرس میں مبتلا نوسودس مریض صحتیاب ہوئے۔

    خیال رہے بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی اور مثبت کیسز کی شرح نو فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح صفراعشاریہ سات کے ساتھ کم ترین سطح پر رہی۔

  • حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی

    حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی ، ایک دن میں 47 اموات ریکارڈ کی گئی اور تیرہ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 47کورونامریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناسےمجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں40ہزار483کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک ہزار303کوروناکیسز سامنے آئے اور کورونامثبت کیسز کی شرح3.21فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 618 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار737 ہے جبکہ 8 لاکھ  73 ہزار543  افراد کورونا سے صحت  یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادتین لاکھ 26 ہزار413 ، پنجاب تین لاکھ 43 ہزار 499 ، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383 اور بلوچستان 26 ہزار84 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار ، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 67 اموات ، 2400 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 67 اموات ، 2400 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں کمی ہونے لگی، ایک دن میں کورونا سے 67 اموات اور 2400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹےمیں ملک میں کورونا کے67مریضوں کا انتقال ہوا، جس سے کورونا سے انتقال کرنےوالوں کی تعداد20ہزار607 تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں51ہزار625کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے کورونا کے 2ہزار482 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.8فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ملک میں کوروناکےایکٹیوکیسزکی تعداد58611 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔

    پشاورمیں کوروناکیلئےمختص 36فیصدوینٹی لیٹر ، ملتان میں کوروناکیلئےمختص69فیصد ، لاہورمیں کوروناکیلئےمختص39فیصدوینٹی لیٹر اور بہاولپورمیں کوروناکیلئےمختص28فیصدوینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں۔

    صوابی37، پشاورمیں37فیصدآکسیجن بیڈز ، ملتان میں53،گواجرانوالہ میں 40فیصدآکسیجن بیڈززیراستعمال ہیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 8 لاکھ 34ہزار566مریض صحتیاب ہوچکےہیں اور ملک میں9لاکھ13ہزار784پازیٹوکوروناکیس سامنےآچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ، مزید 104 اموات ، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ، مزید 104 اموات ، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 104 اموات ریکارڈ کی گئی اور 3200 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار856تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 41ہزار771 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 3ہزار256 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.79 فی صد رہی۔

    ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 66ہزار377 ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 80 ہزار 362ہو چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں4 ہزار440کورونا مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 247،، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، بلوچستان 24 ہزار 64 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 552 کیسز ، گلگت بلتستان میں5 ہزار 439 کورونا کیسز سامنے آئے۔

  • پاکستان  میں کورونا کے وار جاری ، مزید 74 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مزید 74 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ایک دن میں 74 اموات ریکارڈ کی گئی اور 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 اموات ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار617 تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 725 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 3 ہزار232 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.80 فی صد رہی۔

    ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد68ہزار223ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 80 ہزار 362ہو چکی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 99ہزار194افراد، پنجاب میں تین لاکھ 27 ہزار 362 افراد ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار38 ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 221 کیسز ، گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 423 کورونا کیسز سامنے آئے۔

  • پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال، پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان آج متوقع

    پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال، پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان آج متوقع

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان آج متوقع ہے ، ہائی رسک شہروں میں سات سے دس دن کا لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث پابندیوں پرغورکیا جائے گا، جس کے بعد کورونا پابندیوں میں سختی کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے کورونا صورتحال پر پابندیاں سخت کرنے کیلئے تجاویز تیار کرلیں اور تمام تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں، صوبے وفاق کی پابندیوں میں سختی کی تجاویز پر رائے دیں گے۔

    حکومت نے پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی ہے، پہلے مرحلے میں شام چھ سے سحری تک کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے سمیت ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز ہے جبکہ دفاتر میں نصف عملےکی حاضری کے فیصلے پر سختی سےعملدرآمد کرانے اور دفاتر کےاوقات کارصبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کرنےکی تجویز بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جم، ایکسرسائز سینٹرز کی مکمل بندش کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ فیز ون میں کورونا پھیلاؤنہ رکنے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق بیس فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز جبکہ ہائی رسک شہروں میں سات سے دس دن کا لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔

    سندھ حکومت نے بھی وفاقی حکومت کی مکمل پیروی کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔ سندھ این سی اوسی کےفیصلوں پرمن وعن عمل کرے۔

  • پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، 10 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات

    پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، 10 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، دس ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات ہوئی اور مہلک وائرس نے ایک سوتین افراد کی جان لے لی، جس کے بعد کوروناسےمجموعی اموات 14 ہزار924 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید ایک سو تین افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 665 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ہزار 953 نئے مریض سامنے آئے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 8.74 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد تریسٹھ ہزارایک سو دو ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار 198 افراد وائرس کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ، جس کے بعد صحتیاب ہونےوالے افراد کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار158 ہوگئی ہے۔