Tag: پاکستان میں کورونا

  • پاکستان میں کورونا کے مزید 63 مریض جاں بحق ،ایک ہزار881 کی حالت  تشویشناک

    پاکستان میں کورونا کے مزید 63 مریض جاں بحق ،ایک ہزار881 کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 63 مریض انتقال کر گئے، جس سے اموات کی تعداد11ہزار746 تک جا پہنچی جبکہ ایک ہزار881 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں مزید63 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا ، جس سے کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد11ہزار746ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں38ہزار813ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار220 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد33ہزار365ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کوروناکیسز کی تعداد 5 لاکھ47ہزار 648 تک جاپہنچی۔

    ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح3.14فیصد رہی جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار881 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور کوروناکے5لاکھ 2ہزار537مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار220، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار727، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419 ، بلوچستان میں 18 ہزار830 ، آزاد کشمیر 9ہزار50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1900 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1900 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 64 کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے اور 1900 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار821 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار910 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید64کورونامریضوں کا انتقال ہوا ، جس کے بعد مجموعی اموات11ہزار514 ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار 147کیسزتشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.67فیصد ہوگئی جبکہ کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد33ہزار295 اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5 لاکھ 39 ہزار387 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 371 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ43 ہزار 683 افراد ، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198، بلوچستان میں 18 ہزار 788 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 076، ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 کورونا سے متاثرہ ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ، ایک دن میں  74 مریض جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ، ایک دن میں 74 مریض جاں بحق

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ ہوا اور ایک دن میں مزید 74 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 74 افراد انتقال کرگئے ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار450 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 41ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار563نئے کورونا کیسز سامنے آئے ، جس سے ملک میں کورونا کےفعال کیسزکی تعداد 33ہزار820 جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793 ، بلوچستان میں 18 ہزار 765 ، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار 972 ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں4 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات ، پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی

    حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات ، پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں کیسز اور اموات میں کمی آنے لگی ، تقریبا 2 ماہ بعد کورونا سے سب سے کم اموات ہوئیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 318ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے ک 24 گھنٹے میں مزید 23 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار 318 ہوگئی۔

    24گھنٹےمیں 36ہزار607ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار629 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں کورونا کےفعال کیسزکی تعداد33 ہزار820 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد5 لاکھ 34ہزار 41 تک جا پہنچی۔

    ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.44فیصد تک آگئی ہے جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار218 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور کورونا کے 4 لاکھ88 ہزار903مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار200، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار17، بلوچستان میں 18 ہزار750 ، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار532 جبکہ آزاد کشمیر8 ہزار825، گلگت بلتستان میں چار ہزار 902 اور اسلام آباد میں 40 ہزار815 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، 3ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، 3ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا کے مزید 46 مریض جان سے گئے جبکہ 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں24گھنٹے میں 3 ہزار97 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد33 ہزار869 اور  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 11 ہزار921 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 46 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے، جس سے کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 10ہزار 818 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  نے کہا کہ ملک  میں24 گھنٹے میں41 ہزار574 کوروناٹیسٹ کیے گئےاور ابتک 72 لاکھ 43 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک  میں کورونا کے 328 مریض وینٹی لیٹر اور 630 اسپتالوں میں کورونا کے 2903 مریض زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 284 کورونا مریض صحتیاب ہوئے جبکہ ملک میں کورونا کے 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 292 ، کے پی میں 62 ہزار 377، اسلام آباد میں 39ہزار624 ، گلگت بلتستان  میں 4882 بلوچستان میں 18 ہزار 488 کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 8540 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  نے بتایا سندھ میں 3744، پنجاب 4348 افراد ، کے پی میں 1752، اسلام آبادمیں 449 بلوچستان میں 188 اموات گلگت بلتستان میں 101، آزاد کشمیر 236 مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکےہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ایک دن میں 33 اموات، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ایک دن میں 33 اموات، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا کی دوسری لہرنے ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرلی، ایک دن میں 33 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت بڑھ رہی ہے اور کیسز میں اضافے کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار193ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے 24گھنٹےمیں29ہزار378 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد29ہزار55 جبکہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچے اور صحت یاب افراد کی تعداد3 لاکھ 24 ہزار 834 ہوگئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 56 ہزار 528 ، پنجاب ایک لاکھ 11 ہزار047 ، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615 ، بلوچستان میں 16 ہزار 449 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار461 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار538 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کورونا قومی سلامتی کامسئلہ بن گیا ہے، حساس اداروں کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری تیار کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے، سیاسی مذہبی سرگرمیوں اور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ اسکول، مدارس، سنیما، تھیٹرز، تفریح گاہ، اور مزاربند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں روکنے اور لاک ڈاؤن کے بغیر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا شادی ہالز کے بجائے کھلے مقامات پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی، 1502 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار 502 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار943 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 898 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 400 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں اب تک 46لاکھ43ہزار913 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922 ، پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آج سے نفاذ ہوگا، جو 31 جنوری 2021 تک رہے گا ، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

    احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکا نفاذ کوروناکےحساس شہروں میں ہوگا، جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 12 اموات سامنے آئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار235کورونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی۔

    ین سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31ہزار09 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے847 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10ہزار235 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 27ہزار63 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 455مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 101 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کورونا کیسز میں سے 586سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222 ، نجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923 ہوگئی جبکہبلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 اور آزادکشمیر میں آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

  • پاکستان میں کورونا سے 770 اموات ، کیسز کی تعداد 35 ہزار 700 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا سے 770 اموات ، کیسز کی تعداد 35 ہزار 700 تک جا پہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کوروناوائرس کےحملوں میں تیزی آنے لگی، ، گذشتہ گھنٹوں میں 1452 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات تعداد 770ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کےتیزی سے وارجاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں اس وقت کوروناوائرس کے 25ہزار323 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران نئے 1425 کیسز سامنےآئے، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسزکی کل تعداد 35ہزار778 ہوگئی۔

    این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں کوروناسے 33 اموات ہوئیں اور ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث اموات 770 تک جا پہنچی جبکہ 89ہزار695 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 12 ہزار 610 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب 13 ہزار 225، خیبرپختونخوا 5031، بلوچستان 2158، اسلام آباد 259، آزاد کشمیر 88 اورگلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹے میں 13ہزار51کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طورپرابتک3لاکھ30ہزار750 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

    گذشتہ روز این سی اوسی کے جائزہ اجلاس میں اسد عمر نے کہا تھا کہ  وباکےپھیلنے کاخطرہ بدستور موجودہے، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔