Tag: پاکستان میں کورونا

  • پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں کمی ، شرح  9.6  فیصد پر آگئی

    پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں کمی ، شرح 9.6 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 9 فیصد پر آگئی ، ایک روز مزید 32 اموات اور 5 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں میں اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 32 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 55 ہزار 202 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 5 ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.65 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 500 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 43 ہزار 170، پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار421 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار887 اور بلوچستان میں 34 ہزار417 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار703 اور آزاد کشمیر میں 38 ہزار339 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں ایک روز میں  کورونا سے مزید21 اموات ،  7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید21 اموات ، 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت برقرار ہے، ایک روز 7 ہزار سے زائد کیسز اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار269 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 61 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 7 ہزار 048 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.53 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 423 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 039 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 41 ہزار 693 ، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار166 اور بلوچستان میں 34 ہزار390 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار651 اور آزاد کشمیر میں 38 ہزار115 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں 8 ہزار کیسز اور30 اموات

    پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں 8 ہزار کیسز اور30 اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہرکی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی ، ایک روز 8 ہزار سے زائد کیسز اور 30 اموات ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 68 ہزار 624 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 8 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 353زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 070 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 35 ہزار 965 ، پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار300 اور بلوچستان میں 34 ہزار187 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار580 اور آزاد کشمیر میں 36 ہزار465 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ  شرح 10.18 فیصد ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10.18 فیصد ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی اور سب سے بلند ترین شرح سندھ میں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کی بلند ترین 21.70 فیصد شرح سندھ میں رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 6.63 ، کے پی میں8.53 فیصد اور بلوچستان میں 6.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع ‌‌کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 40.91 فیصد ، حیدرآباد میں 26.54 فیصدرہی جبکہ اسلام آباد میں 10.59 فیصد، راولپنڈی میں 13.09 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    اسی طرح لاہور میں کوروناکیسزشرح11.30فیصد، بہاولپورمیں 6.67، گجرات میں0.46، ملتان 5.26میں فیصد، سرگودھا میں 8.13،فیصل آباد میں 4.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    کوئٹہ میں یومیہ کوروناکیسز کی شرح 8.32 فیصد، پشاورمیں 27.99، مردان میں 12.59فیصد، نوشہرہ میں 10.89،ایبٹ آبادمیں 10.61 فیصد ، صوابی میں 5.86 ، بنوں میں 5.60 فیصد رہی۔

    آزاد کشمیرمیں یومیہ کوروناشرح 13.48، مظفرآباد میں کوروناکیسزکی شرح 26.89، میرپور میں 7.29 فیصد رہی گلگت بلتستان میں4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی، 17 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی، 17 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت برقرار ہے ، ایک روز میں 17 اموات ریکارڈ کی گئی اور مثبت کیسز کی شرح تیرہ فیصد تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید6 ہزار 357 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 113 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ81ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 29 ہزار 218 ، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار683 اور بلوچستان میں 33 ہزار 975 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار510 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار474 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں کورونا پھیلنے کی شرح  12 فیصد سے تجاوز کرگئی

    تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں کورونا پھیلنے کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 12 فیصد تک جا پہنچی، دوسرے روز بھی 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 105ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 57 ہزار 401 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 7 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.53 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 113 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 26 ہزار 899 ، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340 اور بلوچستان میں 33 ہزار 941 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار497 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار400 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے ، ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 53ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 5 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 827 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 13 ہزار 351 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 5 ہزار 930 ، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419 اور بلوچستان میں 33 ہزار 729 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 1 ہزار 855 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 1600  کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 1600 سے زائد کیسز سامنے آئے اور اورتین مریضوں کاانتقال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 649 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.66 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کوروناکے617مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو چکی ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 668 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 91، کے پی 181757 ، اسلام آباد میں 109396، جی بی میں 10432، بلوچستان 33659 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34704 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ سندھ میں 7681، پنجاب 13080 افراد ، کے پی میں 5943، اسلام آباد 967 بلوچستان 367 ، جی بی میں 186، آزادکشمیر 748 مریض کوروناسے جاں بحق ہوئے۔

    این سی اوسی نے بتایا ملک بھر میں کورونا کے 67 مریض وینٹی لیٹر پر اور کورونا کے 773 مریض 640 اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ ‘اومیکرون’ تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں  708 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ ‘اومیکرون’ تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں 708 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناکا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں کورونا کے 7 سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار943 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 45ہزار643 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 708 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.55 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 642 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 826 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469 اور بلوچستان میں 33 ہزار 644 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ .جینوم سیکونسنگ سے واضح شواہد ملنے لگے ہیں کہ اومی کرون تیزی سےپھیل رہا ہے، وائرس کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے۔

    اسد عمر نے اپیل کی کہ شہری ماسک لگائیں یہی بہترین تحفظ ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی شرح میں اضافہ ،  ایک دن میں مزید 556 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شرح میں اضافہ ، ایک دن میں مزید 556 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار933 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 51ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کوروناکےمزید556کیسزسامنےآگئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح1.08 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا 629زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 029 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 402 اور بلوچستان میں 33 ہزار 638 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 666 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 662 کیسز سامنے آچکے ہیں۔