Tag: پاکستان نظر انداز

  • چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان ملک پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بھارت نے اپنے اقدامات سے متنازع بنانے کی کوشش کی۔ دبئی میں ہونے والی اختتامی تقریب میں میزبان ملک پاکستان کا کوئی نمائندہ آفیشل تقریب میں پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا جب کہ اس وقت پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے۔

    آئی سی سی کی میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب میں میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی حرکت میں آ گیا ہے اور اس نے یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھے گا جس میں اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظر انداز کرنے پر آئی سی سی سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

    پاکستان کی میزبانی میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کی فتح کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد آفیشل اختتامی تقریب کے پوڈیم پر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، راجر بنی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز تو موجود تھے۔ تاہم پی سی بی کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اس وقت اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے، تاہم انہیں پوڈیم پر نہیں بلایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی انٹرنیشل کونسل کو لکھے جانے والے خط میں اختتامی تقریب کے ساتھ ساتھ بھارت، بنگلہ دیش کے میچ میں براڈ کاسٹنگ چینل پر میزبان پاکستان کا نام ہٹانے اور لاہور میں بھارتی ٹیم کے نہ کھیلنے کے باوجود بھارت کا ترانہ چلانے پر بھی جواب طلب کرے گا۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان ملک پاکستان کو نظر انداز کرنے پر سابق قومی کرکٹرز بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/host-pakistans-absence-champions-trophy-closing-ceremony-shoaib-akhtar/

  • امریکی وزیر خارجہ کا دورہ جنوبی ایشیا، پاکستان پھر نظر انداز

    امریکی وزیر خارجہ کا دورہ جنوبی ایشیا، پاکستان پھر نظر انداز

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ جنوبی ایشیا کا اعلان کردیا جس میں دورہ بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں تاہم پاکستان کو پھر نظر انداز کردیا گیا۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری 29 اگست کو ڈھاکا اور 30 اگست کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاہم پاکستان کو اس بار بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے نظر انداز کردیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق جان کیری اس وقت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے خطے کی صورتحال پر بات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں نائن الیون کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی جس کی رپورٹ منظر عام پر لانے پر سعودی عرب نے امریکا سے اپنی سرمایہ کاری ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا جواب میں امریکا کی جانب سے ابھی تک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔