Tag: پاکستان نیوزی لینڈ

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

    پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اوکلینڈ میں پریکٹس کی۔

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سیشن کے  دوران کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی گزشتہ روز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔

    آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونئیر شامل ہیں۔

    پاکستان اسکواڈ:

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ اسکواڈ:

    ہوم سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔

  • پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کُن مقابلہ، غلطی کی گنجائش نہیں۔۔۔

    پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کُن مقابلہ، غلطی کی گنجائش نہیں۔۔۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ میں اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہونے جارہا ہے، قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلیے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری ہیمسٹرنگ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں اب غلطی کی گنجائش نہیں، اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنا لازمی ہیں۔ پہلا وار کیویز پر کرنا ہے، جس کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں نے بنگلورو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے علاوہ کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا بھی ٹیسٹ ہوا، جو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

    دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی، افغان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

    لکھنو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 180 رنز کا ہدف 31.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رحمت شاہ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عظمت اللہ عمرزئی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    کراچی: پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا، قومی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن پررہنےکیلئےآخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

    نیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 335 رنزکےتعاقب میں232رنزپرڈھیرہوئی، لیگ اسپنراسامہ میرنے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، وسیم جونیئر نے3 اور حارث رؤف نےدو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 60 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز وار نہ سہ سکا، ڈیرل مچل 34، مارک چمپن 46، ٹام بنڈل 23 رنز بناسکے۔

    اس سے قبل کپتان بابراعظم کی ریکارڈ سینچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا تھا، سلمان علی آغا نے 56 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میچ کے ۤآخری لمحات میں شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 رنز بناکر کر ٹیم کے مجموعے کو 334 رنز تک پہنچایا،اس کے علاوہ شان مسعود 44، محمد رضوان 24، افتخار احمد 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بینجمن لسٹر اور ایش سودھی کے ہاتھ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    چوتھے ون ڈے کے لئے قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں تھیں، اوپنر امام الحق، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز اور نسیم شاہ کی کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

  • فخرزمان کی بلے بازی پر بابراعظم نے کیا کہا؟

    فخرزمان کی بلے بازی پر بابراعظم نے کیا کہا؟

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمے داریاں نبھارہے ہیں، چیزیں بہتر کررہے ہیں آگے بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو 20 سے 30 رنز زیادہ کرادئیے تھے، کیوی اننگز کی اختتام پر کھلاڑیوں کو کہا کہ کوشش کریں کہ رن ریٹ کو لیکر چلیں۔

    بابراعظم نے کہا کہ فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی، فخر کی بیٹنگ ایسی تھی کہ سب حیران ہوگئے، بطور کپتان ٹیم کی پرفارمنس مطمئن اور خوش ہوں، ہم چیزیں بہترکررہےہیں،آگےبھی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سینچریوں کی ہیٹ ٹرک، فخرزمان نے ریکارڈ بناڈالا

    واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    میچ کے ہیرو فخرزمان رہے جنہوں نے 180 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو 337 رنز کا مجموعہ حاصل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فخر زمان نے 144 گیندوں پر 180 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

  • افتخار احمد کی اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ‌ نے پاکستان کو شکست دے دی

    افتخار احمد کی اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ‌ نے پاکستان کو شکست دے دی

    لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دےدی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 164 رنز کے تعاقب میں 159 رنز بناسکی۔

    افتخار احمد کی دھواں دار 60  اور فہیم اشرف کی 27 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    اوپنر محمد رضوان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے۔

    صائم ایوب 10 رنز بنا کر جمی نیشم کا نشانہ بنے، شاداب خان 16 اور عماد وسیم تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی کو 6 رنز پر سودھی نے آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ایش سودھی اور جمی نیشم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کپتان ٹام لیتھم نے 64 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، ڈیرل مچل 33 اور مارک چیمن 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں کیوی کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے دو میچز اچھے نہیں کھیلے آج بڑا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرینگے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے ہی بیٹنگ کرتے اب کوشش کرینگے کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکورز تک محدود کریں۔

    ٹیم میں تبدیلی سے متعلق ٹام لیتھم نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، ایڈم ملنےاورایش سوڈھی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹنگ انجوائےکررہاہوں،فارم جاری رکھنےکی کوشش ہوگی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ابتدائی دو میچوں میں کیویز پر مکمل حاوی رہی۔ پہلے میچ میں 88 جب کہ دوسرے میں 38 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر153رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے154کا ہدف دیا۔

    جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور19.4اوورز میں154اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا، اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی سیریز میں شکست دے دی، شاہین شاہ آفریدی چار اوورز میں صرف 20رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

    پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے15 گیندوں پر24 رنز، بابر اعظم نے41 گیندوں پر40رنز، آصف علی 34گیندوں پر38رنز بنائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی 20 سیریز میں یہ مسلسل11ویں کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان نے لگاتار دس ٹی 20 سیریز جیت رکھی ہیں۔

    اس سے قبل کیوز کی جانب سے کورے اینڈریسن 44 ناٹ آؤٹ جبکہ کولن منرو 44 اور اورکین ولیمسن37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاہین آفریدی 3، محمد حفیظ اور  عماد وسیم نےایک ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت صاحبزادہ فرحان کی جگہ اوپنر فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

    اسکواڈ

    یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی، تھی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔کیویز کو 0-2 سے شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔