Tag: پاکستان-نیوز

  • فخرزمان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

    فخرزمان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

    جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے جوہانسبرگ میں ہوگا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کون کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپننگ کے لئے پاکستان کے پاس کئی آپشن ہیں، ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان اور جارح مزاج بلے باز شرجیل خان اور فخر زمان کو اوپننگ کرانے کا پلان تھا۔

    ذرائع کے مطابق فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا قرعہ محمد رضوان کے نام نکل آیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان فخر زمان کے ساتھ اوپن کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے، انہیں اپنے جوہر دکھانے کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ شرجیل خان کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے۔

    مڈل آرڈر پر کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی اور ٹی ٹوئنٹی آج اپنے میچز کی سینچری کرنے والے محمد حفیظ موجود ہونگے۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    پاکستان اور جنوبی افریقا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے جوہانسبرگ میں ہوگا، چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، پروٹیز کے دیس میں ون ڈے سیریز جیت کرپاکستان اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کون کرے گا؟ پاکستان کے پاس کئی آپشن ہیں، ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو اوپن کرائے جانے کا امکان ہے۔

    مڈل آرڈر پر کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی اور ٹی ٹوئنٹی آج اپنے میچز کی سینچری کرنے والے محمد حفیظ موجود ہونگے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمباباووما ہیمسٹرنگ انجری کےباعث پاکستان کے خلاف ٹی20سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، باووماکی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیزکی قیادت کریں گے۔

    آل راؤنڈر ڈوائن پریٹوریس بھی انجری سے مکمل طور پر چھٹکارہ نہیں پاسکے ہیں، ریزا ہینڈرکس بچےکی ولادت کے باعث سیریز سےدستبردار ہوچکے جبکہ جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز وین ڈر ڈوسن بھی تاحال ان فٹ ہے اور ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

    اس کے علاوہ سینیئر کھلاڑیوں کی نجی لیگ میں شرکت کے باعث پروٹیز کی آدھی ٹیم پہلے ہی پاکستان کے خلاف اسکواڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

    پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز: رینکنگ پر کیا فرق پڑے گا؟

    آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم فی الحال 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ ‏میزبان جنوبی افریقہ 251 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ ‏‏(272)کا پہلا، بھارت (270) کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا (267) کا نمبر تیسرا ہے۔

    مہمان ٹیم اگر سیریز کے چاروں میچز جیت جاتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ان کے پوائنٹس ‏کی تعداد 264 ہوجائے گی تاہم اگر نتائج اس کے برعکس ہوتے ہیں تو پھر جنوبی افریقہ کی ٹیم ‏آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے اور پاکستان چھٹے نمبر پر چلا جائے گا۔

    اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 9 میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ اس تناظر میں یہ سیریز پاکستان کے لیے برتری حاصل کرنے ‏کا بہترین موقع بھی ہے۔

  • جیکب آباد: قبائلی جھگڑا خاتون اور بچوں سمیت 8 زندگیاں نگل گیا

    جیکب آباد: قبائلی جھگڑا خاتون اور بچوں سمیت 8 زندگیاں نگل گیا

    جیکب آباد: صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں قبائلی جھگڑے نے خاتون اور بچوں کو بھی نہ بخشا، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جلبانی کٹوہر قبائل کے درمیان عرصہ دراز سے جاری خونریز تصادم آج اس وقت شدد اختیار کرگیا جب باعث جلبانی قبیلے کے مسلح افراد نے اچانک کٹوہر قبیلے کے گاؤں قابل کٹوہر پر دھاوا بولا اور مخالف قبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    شدید فائرنگ کے نتیجے میں کٹوہر قبیلے کے چھ افراد مارے گئے، مارے جانے والوں میں ایک ہی خاندان کے باپ بیٹا، بہو اور تین بچے شامل ہیں۔

    بعد ازاں کٹوہر قبیلے کے مسلح افراد نے اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کیلئے تحصیل گڑھی سے ملحقہ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تھانہ سنجر بھٹی کی حدود میں جلبانی قبیلے کے گاؤ ں پر حملہ کیا اور دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، دو افراد کے قتل کے بعد دونوں قبائل کے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔واقعے کے بعد پولیس نے مقتولین کی لاشیں تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو اور قمبر شہداد کوٹ اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج ہوسکا ہے۔

    واضح رہے کہ جلبانی کٹوہر قبائل میں عرصہ دراز سے چلنے والے خونریز تصادم کے باعث اب تک نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، آج کے دلخراش واقعے کے بعد قبائلی جھگڑے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب 17 ہوگئی ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان عرصہ دراز سے جاری جھگڑے کے باعث تھانہ پنہوں بھٹی کا وسیع علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے اور کھلے عام مسلح افراد اسلحہ سے لیس ہوکر دندناتے پھرتے ہیں جبکہ پولیس خوف کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کے ملزمان کی درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر

    جعلی اکاؤنٹس کے ملزمان کی درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طویل عرصے سے زیر التوا جعلی اکاؤئنٹس کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانتیں سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ملزمان کی درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ہیں، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

    آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے، جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 15اپریل کو ضمانت کیس کی سماعت کریگا، رجسٹرار آفس نے نیب اور وکیل خورشید شاہ سمیت تمام فریقین کونوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل بھی سماعت کے لئےمقرر کردی گئی ہے، جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں تین رکنی بینچ پندرہ اپریل کو اپیل کی سماعت کریگا،

    الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دیا تھا جس پر عمران خان نےالیکشن کمیشن فیصلےکے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے خورشید شاہ، ان کے دو بیٹوں، دونوں بیگمات اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ، رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ سمیت 18 ملزمان پر فرد جرم عائد کررکھی ہے۔

  • لاہور میں کرونا اور پولیو کے بعد ایک اور وائرس سر اٹھانے لگا

    لاہور میں کرونا اور پولیو کے بعد ایک اور وائرس سر اٹھانے لگا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا، صحت حکام کے مطابق کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور پولیو وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔ لاہور میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی، کرونا وائرس اور انسداد پولیو مہم میں کام کرنے سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق شہر میں 15 سے زائد علاقے ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں، اسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز بھی غیر فعال ہیں۔

    سی ای او ہیلتھ لاہور کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس، پولیو اور دیگر مہمات کی وجہ سے ڈینگی مہم متاثر ہوئی۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کر کے ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا بھی مربوط حکمت عملی کے تحت مقابلہ کرنا ہوگا، صوبے بھر میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

  • کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج غیر معینہ مدت کے لئے بند

    کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج غیر معینہ مدت کے لئے بند

    کراچی: ایگزیکٹو کمیٹی اور ایمپلائز یونین کے درمیان اختلافات کے باعث کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ایمپلائز یونین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ، جس کے باعث کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ٹیچنگ اسٹاف تنخواہوں سےمحروم ہیں جبکہ نان ٹیچنگ اسٹاف کو معمول کےمطابق تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نان ٹیچنگ اسٹاف کے صرف ایک ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی باقی ہے۔

    سینئر فیکلٹی اسٹاف کے مطابق گذشتہ دو روز سے نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے بلا جواز او پی ڈی سروس معطل کرائی جارہی تھی جس کے بعد تحریری طور پر کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی عارضی بندش پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نےکمیٹی تشکیل دے دی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کےایم ڈی سی کمیٹی کو فنانس،ایچ آر، اکاؤنٹس کےاختیارات دے دیئے۔

    جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کمیٹی کسی بھی معاملےمیں اکثریت کی بنیادپر فیصلےکرسکےگی، پانچ رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر خالد اشرفی، ڈاکٹر اشرف ایوب، ڈاکٹر روبینہ اظہار، فرحت جعفری اور آفتاب امتیاز شامل ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا بلاوا آگیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا بلاوا آگیا

    لاہور:چئیرمین کرکٹ کمیٹی پی سی بی سلیم یوسف نے ٹیم مینجمنٹ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین کرکٹ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقا سیریز کےبعد کرکٹ کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کو پھربلائےگی، ٹیم مینجمنٹ کو بلانے کا مقصد ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

    چئیرمین کرکٹ کمیٹی سلیم یوسف نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی صرف شکست پرہی نہیں کامیابی پر بھی ٹیم مینجمنٹ کو مدعو کریگی، پہلی میٹنگ میں ٹیم مینجمنٹ کوبلا کرخامیوں پر گفتگو کی تھی، ابتدائی میٹنگ کافائدہ یہ ہوا کہ پاکستان ٹیم اچھےنتائج دینےلگی۔

    چئیرمین کرکٹ کمیٹی پی سی بی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ٹیم کی کامیابی پر سب خوش ہیں، کچھ خامیاں نظر آئیں ہیں جس پربات کریں گے، مڈل آرڈر میں بہتری کی گنجائش ہے، جب ٹیم جیت جاتی ہےتوخامیوں پر پردہ پڑجاتاہے۔

    چئیرمین کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پہلےون ڈے میچ کو آخری گیندتک نہیں جاناچاہیےتھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی، گرین شرٹس نے پروٹیز ہوم گراؤنڈ میں آٹھ سال بعد ون سیریز اپنے نام کی۔

  • عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں بزرگ شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کے لیے قائم سینٹر کا دورہ کیا۔

    عثمان ڈار نے انتظامیہ کے ہمراہ بزرگ شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ویکسین کے لیے آئے افراد سے انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سہولتیں اور انتظامات توقع سے کہیں زیادہ بہتر اور زبردست ہیں، شہریوں نے بتایا وہ انتظامات سے مطمئن اور خوش ہیں، ضلعی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں سے درخواست ہے خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروائیں، یقین دلاتا ہوں اپنے بزرگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

  • لاہور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    لاہور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    لاہور: فائر فائٹرز کی محنت رنگ لے آئی، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کمیکل فیکٹری میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر فائراینڈریسکیوٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد آٹھ گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔

    امدادی کارروائیوں میں پینتیس ریسکیوراور12ایمرجنسی وہیکل فائر آپریشن میں مصروف عمل رہے، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں رکھے کمیکل ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، عوام الناس کو آتشزدگی سے متاثرہ علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ کمیکل دھوئیں کے باعث رہائشی افراد کو سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلدازجلد آگ پر قابو پایا جائے۔

    سخت جدوجہد کے بعد ریسکیوحکام نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا ہے، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح چھ بج کر36منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، فیکٹری کا دو ایکڑکا رقبہ تھا جہاں آگ لگی، بظاہر لگتاتھا کہ آتش گیرمواد سارے علاقےکولپیٹ میں لےلےگا تاہم امدادی ٹیموں نے جانفشانی سے کام لیتے ہوئے اس پر قابو پایا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو نے بتایا کہ آگ لگنےکےبعد ڈرمز بہت زیادہ پھٹ رہےتھے، میتھائیل الکوحل کی بڑی مقدار فیکٹری میں موجود تھی، اطلاعات کے مطابق دس ٹینک تھے، جن کی گنجائش 50 پچاس ہزار لیٹر تھی۔

     

  • پروٹیز قائد پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ

    پروٹیز قائد پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ

    سنچورین: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو انجریز نے گھیر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل دہری پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے، سینیئر کھلاڑیوں کی نجی لیگ میں شرکت کے باعث پروٹیز کی آدھی ٹیم پہلے ہی پاکستان کے خلاف اسکواڈ سے باہر ہوچکی ہے اب انجریز نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی قائد ٹیمباباووما ہیمسٹرنگ انجری کےباعث پاکستان کے خلاف ٹی20سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، باووماکی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیزکی قیادت کریں گے۔

    آل راؤنڈر ڈوائن پریٹوریس بھی انجری سے مکمل طور پر چھٹکارہ نہیں پاسکے ہیں، ریزا ہینڈرکس بچےکی ولادت کے باعث سیریز سےدستبردار ہوچکے جبکہ جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز وین ڈر ڈوسن بھی تاحال ان فٹ ہے اور ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20سیریزکاپہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔