Tag: پاکستان-نیوز

  • روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ملٹری آلات دینے کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اسلحہ دینے پر بات ہوئی ،انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ملٹری آلات دینے کو تیار ہیں اور پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوروناکےدوران روس میں ہونیوالےجانی نقصان پرافسوس ہے، بہت سے ممالک روسی ویکسین سپوٹنک 5سےمستفیدہورہےہیں،شاہ محمود

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان، روسی صدر میں متواتر رابطہ تعلقات استحکام کا مظہر ہے، روس کے اشتراک سے اسٹریم گیس منصوبے کے آغاز کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان خطےمیں امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اورروس کےدرمیان وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے ۔۔۔ جسمیں دو طرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

  • نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    کراچی: ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی نمائندگی کرینگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔

    یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئےکھیلوں گی۔

    کرکٹر نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کرونا سے محفوظ نہ رہ سکا

    اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کرونا سے محفوظ نہ رہ سکا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرونا کے وار جاری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کرونا کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کرونا کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کےعملےکا ایک رکن کرونا میں مبتلا ہوگیا ہے۔

    عملے کے رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے جج محمد بشیر نے فوری طور پر عدالت اور چیمبر کو ڈس انفیکٹ کرانے کا حکم دیا، جج محمد بشیر نے ہدایت کی کہ عدالتی عملے کی بھی تعداد کو کم کیا جائے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے لا افسران بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالدمحمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں لا افسران نے خود کو گھروں پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر خوفناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے، چوبیس گھنٹے میں مہلک وبا کے مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 41 ہزار 699 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4 ہزار 400 ٹیسٹ مثبت آئے، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 64 ہزار 373 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 9.60 فیصد رہی۔

  • دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے،تحقیقاتی رپورٹ

    دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے،تحقیقاتی رپورٹ

    لاہور :بلوم برگ نے پاکستان میں ویکسین لگنے کی رفتار کو سست ترین قرار دے دیا اور کہا موجودہ رفتار سے ویکسینیشن کرنے پر اگلے 10 برس میں 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین دی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوم برگ کی تحقیقاتی رپورٹ نے پاکستان میں ویکسین لگنے کی رفتار کو سست ترین قرار دیتے ہوئے کہا دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان آبادی کو کورونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں موجودہ رفتار سے ویکسینیشن کرنے پر اگلے 10 برس میں 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین دی جاسکتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی سست روی کا شکار ہے، لاہور کے لئے یہ مدت 11 سال سے زائد بنتی ہے، جس میں تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

    بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز دو ماہ قبل 3 فروری سے کیا گیا ، فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی جبکہ 2لاکھ 22ہزار سے زائد عام شہری ویکسین لگوانے میں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 11 کروڑکی آبادی میں اب تک صرف 3 لاکھ 47ہزار 561افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس اعتبار سے روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار 7سو 92افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، اگر اسی رفتار کو اوسط مانا جائے تو اگلے پونے 53 سالوں میں پنجاب کی کل آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

    بلومبرگ نے کہا ہے کہ لاہور کی سوا کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف 1لاکھ 77ہزار 3سو 69افراد کو ویکسین لگائی جاسکی ہے ، لاہور میں روزانہ 29سو سے زیادہ شہریوں کو ویکسین دی گئی ، جس سے لاہور میں اوسط یہ عرصہ 11سال بنتا ہے ۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، یوکرین ، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی آبادی کا 75 فیصد کی ویکسی نیشن میں 10 سال لگیں گے، فلپائن کو 5 سال تک کا عرصہ درکار ہوگا جبکہ بھارت 4 اور ارجنٹائن 3 سال میں اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگا سکیں گے ۔

    ترکی ، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، اسپین اور اٹلی کو ایک سال درکار ہوگا اور اسی طرح برطانیہ ، امریکہ ، اسرائیل اور چلی سمیت چند دیگر ممالک ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی آبادی کے 75 فیصد حصے کو کرونا ویکسین لگا سکیں گے۔

  • کراچی: سلنڈر کی دکان میں دھماکا، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی: سلنڈر کی دکان میں دھماکا، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے موسمیات کے قریب سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے، دلخراش واقعے میں ماں اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق موسمیات کے علاقے میں آج صبح سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے باعث متاثرہ جگہ پر افراتفری پھیل گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق جبکہ چھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ اطراف میں کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر جائے حادثے پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر متاثرہ جگہ کو سیل کردیا ہے اور اطراف میں موجود افراد کو فوری طور پر متاثرہ مقام سے دور جانے کی ہدایت کی ہے۔

    واقعے کے بعد ایس پی گلشن معروف عثمان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں سعدیہ نامی خاتون سمیت دوبچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں کے الیکٹرک کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ایس پی گلشن اقبال کے مطابق دھماکا گیس لیکج یا سلنڈر پھٹنےسے بھی ہوسکتا ہے،واقعےکی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو بھی متاثرہ جگہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    ایس پی گلشن نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، واقعے سے متعلق مزید شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن بھی جائے وقوع پر پہنچے جہاں ایس پی گلشن معروف عثمان نے انہیں ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

    ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں مزید تین زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں کی شناخت محمد فہد، علی اکبر اور محمد ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔

  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزیر شرکت کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونے جارہا ہے، اجلاس میں مردم شماری کےنتائج کےنوٹی فکیشن کا معاملہ زیرغور آئےگا۔

    اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا معاملہ بھی زیربحث آئےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن متوقع ہے اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت نےمردم شماری پر وزرا کی کمیٹی تشکیل بھی دی تھی، جس نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

    مشترکہ مفادات کونسل کو 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا، سابق صدر مشرف اور زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا، آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے، سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

  • پاکستان انڈر19ٹیم کا دورہ بنگلا دیش تاخیر کا شکار

    پاکستان انڈر19ٹیم کا دورہ بنگلا دیش تاخیر کا شکار

    لاہور: بنگلہ دیش میں کرونا وبا کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کا دورہ آگے بڑھادیا گیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب گیارہ کی بجائے سترہ اپریل کو لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی، کرونا وائرس کے باعث بنگلا دیش میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی ڈھاکہ روانگی میں تاخیر کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ دو روز سےدورے کے نئے شیڈول کے لیے میزبان بورڈ سے رابطے میں تھا، اس سلسلے میں دونوں بورڈز نے دورے میں شامل میچز کی تعداد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے مابین واحد چار روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہوگا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز پر مشتمل پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا جبکہ محدود طرز کی کرکٹ کے ابتدائی تین میچز سلہٹ جبکہ آخری دو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

    دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 10 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔

    دورے کی تیاریوں کی غرض سے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا فی الحال قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ 12 اپریل سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور منتقل ہوجائے گا۔

    پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کا نیا شیڈول

    سترہ اپریل: بنگلا دیش روانگی

    تئیس تا 26 اپریل: واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ

    تیس اپریل: پہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

    دومئی: دوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

    چار مئی: تیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

    سات مئی: چوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ

    نو مئی: پانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ

    دس مئی: وطن واپسی

  • کویت کی پاکستان میں  کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیشکش

    کویت کی پاکستان میں کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیشکش

    کراچی : کویتی قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کویت کے کراچی میں مقرر قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کویت ہمارابرادراسلامی ملک ہے، ہم کویت کے ساتھ تعلقات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہیدبھٹوکےزمانےمیں کویت نےہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی، سندھ کےکافی نوجوان شہیدذوالفقاربھٹوکےزمانےسےکویت میں کام کررہےہیں۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کویت کو کول انرجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیش کش کی۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ کویت حیدرآباد میں کوروناوائرس کے علاج کیلئے اسپتال قائم کرے گا۔

  • شوگر سٹہ باز شیخ منظور نے اہم راز افشا کردئیے

    شوگر سٹہ باز شیخ منظور نے اہم راز افشا کردئیے

    لاہور: شوگر سٹہ باز شیخ منظور عرف حاجی ہیرا سمندری والے نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کراتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں شیخ منظور نے بتایا کہ دو ہزار سات سےدو ہزار پندرہ تک چینی کی دکان تھی، سال دوہزار پندرہ میں تاندلیانوالہ شوگر ملز سے چینی کی بروکری شروع کی۔

    ذرائع کے مطابق شیخ منظور نے ایف آئی اے کو دئیے گئے بیان میں شوگر سٹہ بازی کااعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پانچ سال میں13.5ارب روپےکی چینی کی خریدوفروخت کی، جےڈی ڈبلیو،حمزہ شوگر طیب گروپ کیلئےسٹےکا کاروبار کیا، سویرا گروپ ، المیعز شوگر ملز کیلئے سٹےکا کاروبار کیا، اس کے علاوہ شوگر بروکرز محمود بھلی ، مشتاق پراچہ سے چینی خرید تا تھا۔

    شیخ منظور نے ایف آئی اے کو دئیے بیان میں بتایا کہ شوگر ملز تقریباً کم سے کم ایک ماہ چینی کی بکنگ کرتی ہیں، اس دوران چینی کی قیمتوں میں فی بوری 200سے 250روپے اضافہ ہوتا ہے، چینی کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے لئے دانستہ طور پر مارکیٹ میں چینی کی کمی پیدا کی جاتی تھی، جس کے باعث شوگر ڈیلر سٹہ مافیا کو منہ مانگی رقم دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔

    شوگرسٹہ بازشیخ منظور نے شوگر سٹہ کے سولہ واٹس گروپس میں سے چار گروپس کا ممبر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان واٹس گروپس کے ذریعے چینی سٹہ جیسے مکروہ کاروبار کرنے پر ندامت ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل چینی شوگر مافیا کے حوالے سے معاون خصوصی برائے احتساب نے اہم انکشاف کیا تھا کہ ان لوگوں نےپہلے سےطے کر رکھا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہوگا؟، شوگر سٹہ بازوں کی واٹس ایپ گروپ تک رسائی کے دوران پتہ چلا کہ رمضان المبارک میں چینی کی قیمت میں 20سے25فیصد تک اضافہ کیا جارہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  شوگر سٹے باز رمضان میں کیا کرنے جارہے تھے؟ شہزاد اکبر کا بڑا انکشاف

    شہزاد اکبر نے بتایا کہ شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چالیس سے زائد سٹہ بازوں کے سولہ کے قریب واٹس ایپ گروپ کا سراغ لگایا گیا، ان سٹے بازوں کے اکاؤئنٹ میں موجود 32 کروڑ کی رقم منجمد کردی ہے، اس کے علاوہ سٹے بازوں نے 392 بےنامی اکاؤنٹس ملازمین کےنام پر کھولے، عارضی استعمال کےبعد بےنامی اکاؤنٹ بند کردیئےگئے۔

    نیوز کانفرنس میں شہزاد اکبر نے بتایا کہ شوگر سٹے بازوں کی جانب سے واٹس ایپ پر رقم وصولی کی رسید بھی دی جاتی تھی، اب ایسا طریقہ کار لارہے ہیں کہ ریکارڈ سےباہر چینی بیچنا مشکل ہوجائےگا۔

  • ہوا دار "کلاس روم” میں کرونا پھیلتا ہے یا نہیں؟ بڑی تحقیق منظر عام پر

    ہوا دار "کلاس روم” میں کرونا پھیلتا ہے یا نہیں؟ بڑی تحقیق منظر عام پر

    فیس ماسک کا استعمال کرونا وبا کے پھیلاؤ روکنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے، اب محققین نے نئی طبی تحقیق میں بڑا انکشاف کیا ہے۔

    نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اگر کسی جگہ ہوا کی نکاسی کا بہتر نظام ہوتو وہاں کرونا کے پھیلنے کا امکان کم ہوجاتا ہے، یہ تحقیق سینٹرل فلوریڈا یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی۔

    اس تحقیق کے لیے محققین نے طالبعلموں اور ایک استاد والے کلاس روم کا کمپیوٹر ماڈل تیار کیا اور وہاں ہوا کی آمدورفت اور بیماری کے پھیلاؤ کا ماڈل بناکر ہوا کے ذریعے وائرس کے پھیلنے کا تخمینہ لگایا، محققین نے ہوا کی مناسب نکاسی کے نظام اور ناقص نکاسی والے کلاس روم پر ان ماڈلز کا تجزیہ کیا۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ ہوا میں موجود ذرات سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال مفید ہے، اسی طرح ہوا کی مناسب نکاسی والے کمرے میں کووڈ کا خطرہ چالیس سے پچاس فیصد تک کم ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے کمروں میں ہوا کا بہاؤ مسلسل موجود رہتا ہے۔

    محققین نے تازہ ترین تحقیق کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے رہنمائی ملتی ہے کہ چاردیواری کے اندر طالبعلموں کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ فیس ماسک کے ساتھ بیماری کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی سماجی دوری بڑھنے سے مزید کم نہیں ہوتی، جس سے پتا چلتا ہے کہ فیس ماسک کا لازمی استعمال اسکولوں اور دیگر مقامات کتنا ضروری ہے؟،انہوں نے مزید کہا کہ وینٹی لیشن سسٹم اور فیس ماسک کا استعمال وائرس کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

    اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل فزکس آف فلوئیڈز میں شائع ہوئے۔