Tag: پاکستان-نیوز

  • تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے: بابر اعظم

    تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے: بابر اعظم

    میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے، نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی پرجوش ہیں، انگلینڈ بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر اچھا کم بیک کیا، کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہوں گے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، رمیز راجا نے بھی یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں،اپنی گیم پر قائم رہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو بارش سے متاثر نہ ہو، فائنل کے لیے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔

  • اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    سوئی ناردرن کے لیے فی یونٹ قیمت ترسیل میں 0.31925 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت ترسیل میں 0.32974 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

    سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.3888 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ قیمت تقسیم 14.4387 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ قیمت تقسیم 14.8105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی

  • ضلع دیامر میں لڑکیوں کا اسکول نذر آتش: وزیر خارجہ کی سخت مذمت

    ضلع دیامر میں لڑکیوں کا اسکول نذر آتش: وزیر خارجہ کی سخت مذمت

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لڑکیوں کے اسکول کو جلانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لڑکیوں کے اسکول کو جلانے کی سخت مذمت کی ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے اسکول کو جلانا قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان پر حملہ ہے، اس جرم میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، پاکستان ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام میں مردوں اور خواتین کے لیے حصول علوم کی اہمیت واضح ہے، اسلام معاشرے میں مرد اور خواتین میں مساوات اور عدل قائم کرنے کا نام ہے، پیپلز پارٹی خواتین کی تعلیم، ترقی اور خود مختاری پر کسی مفاہمت کا شکار نہیں ہوگی۔

  • پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات مؤخر

    پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات مؤخر

    اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات مؤخر ہوگئے، مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات موخر ہوگئے ہیں۔

    آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ ہوں گے۔

    باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد مذاکرات کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لانے کا امکان بھی ہے، آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے۔

    یاد رہے قبل ازیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے لی گئی پالیسیوں کو سراہا اور ملک کو اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی، ٹیکس وصولی میں کمی

    وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی، ٹیکس وصولی میں کمی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے سبب ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جولائی تا اکتوبر 2022 وصول ہونے والا ٹیکس ہدف سے 88 ارب روپے کم رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2022 میں آمدن ٹیکس ہدف سے 88 ارب روپے کم رہی، اکتوبر 2022 میں ٹیکس آمدن کا ہدف 600 ارب روپے تھا تاہم صرف 512 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی تا اکتوبر ٹیکس آمدن بڑھنے کی شرح 16 فیصد رہی، گزشتہ سال تحریک انصاف کے دور میں جولائی تا اکتوبر کی شرح 36 فیصد زیادہ تھی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2 ہزار 144 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، اس عرصے میں ٹیکس ہدف 2 ہزار 148 ارب تھا۔

    حکام کے مطابق حکومت نے امپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت اقدامات کیے، امپورٹ کم ہونے کی وجہ سے ٹیکس آمدن کم رہی، جولائی تا اکتوبر 112 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ بھی دیا گیا۔

  • آئندہ ماہ مذکرات:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کے مطالبے کا امکان

    آئندہ ماہ مذکرات: آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کے مطالبے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، جس میں آئی ایم ایف ڈو مور کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف ڈو مور کا مطالبہ کر سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 31 دسمبرتک 50 روپے فی لیٹرکرنے اور ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا بھی مطالبہ ہوسکتا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر صفر سیلز ٹیکس مرحلہ وار ختم ہوسکتا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس کے رعایتیں مزید محدود کرنے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، سبسڈیز کو محدودکرنے اور صرف مجبور طبقات کے لیے مختص کرنا ہوگا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا، عوام کو ریلیف ملے گا؟

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا، عوام کو ریلیف ملے گا؟

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا تاہم عوام کے لیے ریلیف کے کوئی امکانات نہیں، قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ریلیف کے امکانات نہیں، پیٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، فیصلہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہوگا، حالیہ 15 روز میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور خام تیل کی قیمت بڑھی۔

    اس وقت پیٹرول پر 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے۔

  • سنہ 2022 کے 10 ماہ میں ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں کمی

    سنہ 2022 کے 10 ماہ میں ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں کمی

    اسلام آباد: ملک میں رواں برس کے 10 ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جولائی تا ستمبر ترسیلات زر، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی تا ستمبر برآمدات، بجٹ خسارہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022 ترسیلات زر 3.6 فیصد کمی کے بعد 7.7 ارب ڈالر رہیں اور مجموعی سرمایہ کاری 83.7 فیصد کمی کے بعد 22 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہیں۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبر برآمدات 5.5 فیصد اضافے کے بعد 7.6 ارب ڈالر اور درآمدات 7.9 فیصد کمی کے بعد 16 ارب ڈالر رہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

    رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی محصولات 17 فیصد اضافے کے بعد 16 سو 34 ارب روپے اور بجٹ خسارہ 45.4 فیصد اضافے کے بعد 372 ارب روپے رہا۔

    26 اکتوبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے، اس عرصے تک ڈالر کی قدر 220 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1 ہزار 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    24 سے 28 اکتوبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 675 جبکہ کم ترین سطح 41 ہزار 116 پوائنٹس رہی۔

    اس دوران 1 ارب 6 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 31 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 166 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 673 ارب روپے ہوگئی۔