Tag: پاکستان-نیوز

  • صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کردی، صبا قمر نے چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

    صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب اور جلد شادی کے اعلان کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، میں نے امن کا انتخاب کیا ہے۔

    صبا قمر کی تصویر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کمنٹ کیا، ذرا چہرہ تو دکھاؤ، جبکہ صبا قمر کے ہونے والے جیون ساتھی عظیم خان نے کمنٹ کیا، میں نے آپ کا انتخاب کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے چند روز قبل اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

  • وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی، تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

    وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی، تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی حکومت نے اہم تقرری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھبیس مارچ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑا تھا، ان کی جگہ آج وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا ہے۔

    کابینہ ڈویژن نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہونگے اس کے ساتھ ہی کابینہ ڈویژن نے ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

     تابش گوہر اس سے قبل معاون خصوصی توانائی کے عہدے پر براجمان تھے، تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایک اور نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ مقرر کردئیے گئے ہیں جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

      واضح رہے کہ اسد عمر نے ندیم بابر کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران سامنے آیا تھا، جس پر ایف آئی اے کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فرانزک آڈٹ کا ٹاسک دیا گیاتھا، حکومت نے فیصلہ کیا کہ جون میں پیٹرول بحران کی تحقیقات کی جائے، بحران میں ملوث سرکاری افسران کی بھی نشان دہی کرنی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    اسد عمر نے وضاحت کی کہ ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ کوئی غیر قانونی اقدام نظر آیا ہے، پوری چَین کی انویسٹی گیشن ہونی ہے اس لیے وزیر اعظم نے ان دونوں کو آزادانہ تحقیقات کے لیے وزارت سے الگ کیا ہے۔

  • چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج پہنچے گی

    چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج پہنچے گی

    اسلام آباد: چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کرونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، کرونا ویکسین کی چوتھی کھیپ کونویڈیسا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے۔ ویکسین کمرشل پرواز پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی جائے گی۔

    کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کرونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی، ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویکسین لانے میں تاخیر ہوئی۔ اب اس کے بعد چین سے ویکسین کی پانچویں کھیپ 31 مارچ کو آئے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 10 لاکھ خوراکوں کی کھیپ بھجوانے کی بھی اپیل کی گئی ہے، چین سے تاحال کرونا ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آچکی ہیں، چین پاکستان کو کرونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کر چکا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان نے کین سائینو سے سنگل ڈوز 60 ہزار ویکسین خوراکیں اور سائینو فارم سے 10 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی ہیں۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کا ایکشن، متعدد دوکاندار گرفتار

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کا ایکشن، متعدد دوکاندار گرفتار

    لاہور: پنجاب میں کرونا وبا کی تیسری لہر روکنے کے لئے انتظامیہ ایکشن میں آگئی ہے اور ماسک نہ پہننے والے افراد کو جیل میں ڈالا جانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن شروع ہوگیا ہے، ملتان میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مختلف دوکانوں اور شادی ہالز پر دو لاکھ اکسٹھ ہزار روپے جرمانہ، تین ریسٹورنٹس اور ایک دکان کو سیل جبکہ ایک دکاندار کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ لاہور میں میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    کوٹ مٹھن میں ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے، ڈسکہ میں چودہ دکانداروں کو گرفتار کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے اور ان پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    اسی طرح صادق آباد میں بھی ماسک نہ پہننے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز بھی لاہور میں ملت پارک پولیس نےماسک نہ پہننے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا، ملزمان اسکیم موڑ روڈپر بغیر ماسک کےگھوم رہےتھے، پولیس نے ملزمان کوماسک پہنا کرحوالات میں بند کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    واضح رہے کہ دو روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

  • کراچی والوں ہوشیار ! سورج آج سے آگ برسائے گا

    کراچی والوں ہوشیار ! سورج آج سے آگ برسائے گا

    کراچی: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت کا امکان ہیں، ہیٹ اسٹروک ہوگا یا نہیں؟ اس معاملے پر محکمہ موسمیات نے اپنا موقف دے دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہیں جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے

    موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے مگر دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی، ہوا کی سمت تبدیل ہونےسےگرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے واضح کیا کہ کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا خدشہ نہیں ہے،گرمی کی شدت چار سےپانچ روز تک برقرار رہے گی۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے۔

    ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 100 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 356 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 1 لاکھ 53 ہزار 364 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 170 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • سعودی عرب کا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ، وزیر اعظم عمران خان کی تعریف

    سعودی عرب کا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ، وزیر اعظم عمران خان کی تعریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خط لکھتے ہوئے 10 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا، اپنے خط میں وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے 1 ارب درخت لگائے، سنہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ سنہ 2030 تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کر رہے ہیں، شمسی توانائی (سولر)، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

  • پختونخوا کے مزید شہروں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    پختونخوا کے مزید شہروں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مجموعی طور پر 16 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہوا، مذکورہ اضلاع میں خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، اپر دیر اور ہری پور شامل ہیں۔

    شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 16 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔

    اس سے قبل کرونا وائرس کے 5 فیصد مثبت کیسز پر متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کو بند کیا گیا تھا۔

    ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، مالا کنڈ، سوات اور لوئر دیر شامل تھے جنہیں 28 مارچ تک بند کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ثابت ہورہی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 4 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اب تک ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہے۔

    ملک میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 256 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے۔

  • کیا سوئز کنال میں کوئی پاکستانی جہاز بھی تھا؟

    کیا سوئز کنال میں کوئی پاکستانی جہاز بھی تھا؟

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ سوئز کنال کی بندش کے دوران وہاں پاکستان کا کوئی جہاز نہیں پھنسا تاہم بندش کے معمولی سے اثرات یہاں کی امپورٹ پر ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے سے سپلائی مینجمنٹ رکی ہے اور اس سے بہت مشکلات پیدا ہوں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس راستے سے یومیہ 18 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل کی جاتی ہے، جہاز کے پھنسنے سے دنیا کی معیشت کو 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ کا نقصان ہوا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ اب راستہ کھل چکا ہے لیکن 4، 5 دن ضائع ہونے سے بیک لاگ خطرناک ہوسکتا ہے، خوش قسمتی سے پاکستان کا کوئی جہاز وہاں نہیں تھا البتہ وہاں سے کتنے جہاز پاکستان آنا تھے یہ تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ویسے ہی بڑے معاشی مسائل کا سامنا ہے، ایکسپورٹ بڑھ گئی ہے اور امپورٹ کم ہوئی ہے جبکہ کنٹینرز کی بھی قلت ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مصر کی نہر سوئز میں ایک بڑا تجارتی بحری جہاز پھنس گیا تھا جس سے دنیا کا اہم ترین تجارتی راستہ بلاک ہوگیا تھا۔

    سوئز کنال کی بندش سے دونوں طرف 300 سے زائد جہاز پھنس گئے تھے، دنیا کی اہم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی۔

    کئی دن سے پھنسے اس جہاز کو گزشتہ رات بالآخر نکال لیا گیا تاہم اب بھی نہر سوئز پر موجود بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال نہیں ہوسکی۔

  • پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا آغاز

    پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا آغاز

    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، ہائی رسک ایریاز میں 5 جبکہ دیگر علاقوں میں 3 روزہ مہم چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

    پاکستان میں قومی انسداد پولیو مہم 29 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گی۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مہم کے 3 روز ہوں گے جبکہ 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ پولیو کے ہائی رسک ایریاز میں مہم 5 روز چلائی جائے گی جبکہ 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، قومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 1 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    یاد رہے کہ سنہ 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، سب سے زیادہ پولیو کیسز بلوچستان سے سامنے آئے جن کی تعداد 26 ہے۔

    اس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 22، 22 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ پنجاب سے 14 پولیو کیسز سامنے آئے۔

    رواں برس اب تک بلوچستان میں 1 پولیو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں 65 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔